Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

تصوف کی بنیاد!قرآن و سنت

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں اور مراقبہ بھی کرواتے ہیں۔قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔

جیسا کہ آپ نے پچھلی اقساط میں پڑھا کہ پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ ہمیں اللہ سے لینے کے گُر بتارہے ہیں۔ اس سلسلے میں میں نے آپ کو حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کا ایک قول بھی سنایا کہ دل میں اللہ کا غیر ہے تو چاہے سو نفل پڑھ لے کوئی فائدہ نہ ہوگا، کوئی نفع نہ ہو گا۔ کیوں؟ اللہ سے بڑا غیرت والا کوئی نہیں ہے تو قارئین! کیارب سے بڑا کوئی غیرت والا ہے؟ جس کریم کے خزانے سے حیاء اور غیرت آئی ہے،خود اس کے پاس کتنی غیرت ہو گی...! کپڑے والے نے تو سوٹ کاٹ کے دیا تو خود کپڑے والے کے پاس کتنا کپڑا ہو گا؟ یہ کپڑا اور کپڑے والا ایک مثال ہے۔ ساری کائنات کے سمندر میں جتنا پانی ہے ،یہ ایک قطرہ ہے اور قطرے کا ارب اور کھرب اور کروڑواں حصہ ہو اور یہ قطرہ بھی میرے آپ کے سمجھانے کیلئے عرض کررہا ہوں ورنہ میرے رب کے پاس سمندر ہیں،ساری کائنات کے جتنے پہاڑ ہیں یہ ایک کنکر ہیں اور کنکر بھی میرے آپ کے سمجھانے کیلئے ہے ۔ اللہ جل اللہ شانہٗ کے پاس پہاڑ ہیں تو جس کے پاس اتنا کچھ ہو اس سے لیے بغیر، اس سے مانگے بغیر اوراس کی حفاظت کے بغیر ہمارا گزارا نہیں۔
نیکی اور بدی سے بچانے والی ذات!: میں اکثر ایک بات عرض کیا کرتا ہوں کہ یا اللہ! تیرے بغیر گزارا نہیں۔ بندے کا اللہ جل اللہ شانہٗ کے سوا کوئی مدد گار نہیں جو نیک کاموں میں اسکی مدد و نصرت کرے اور زیادہ کی توفیق بخشے۔ نیک کام اس کو کہتے ہیں لاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیمکہ الٰہی نیک کاموں کی توفیق صرف تیری مدد سے ہے اور اللہ! برے کام سے بچانا صرف تیری ذات کی مددکے علاوہ کسی اور کے بس میں ہے ہی نہیں۔ بات سمجھ رہے ہیں؟ نیکی کے کام کس کی مدد سے ہیں؟ اللہ کی مدد سے ہیں ۔اور برے کام سے کون بچا سکتا ہے ؟صرف اللہ!یہی پیرعلی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ نے سبق دیا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 513 reviews.