Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سود کے پیسے‘ بظاہر خوشحالی مگر گھر برباد ہوچکا؟

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو صحت اور عافیت عطا فرمائے ۔آمین!عبقری پڑھتے ہوئے کافی سال بیت گئے‘ الحمدللہ!بہت کچھ سیکھا‘ بہت کچھ پایا۔ میری اکثر تحریریں عبقری کی زینت بنتی ہیں تو پڑھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔میری تحریریں عبقری میں چھپنے کی وجہ سے لاکھوں لوگ پڑھتےہیں اور فائدہ اٹھاتے ہیں اور میرے لیے صدقہ جاریہ بنتی ہیں۔ آج میں آپ سے اپنا وہ راز شیئر کرنے جارہی ہوںجو آج تک میں نے کسی سے نہیں کیا اصل میں میرے والد نے آج سے چالیس سال پہلے قومی بچت سے کچھ سیونگ بانڈزخریدے تھے جو بیس سال کے بعد سود کی شکل میں پھول کر کپا ہوگئے ‘اب وہ اسی سود کے روپے سے ہمارا گھر کا خرچہ چلاتے ہیں ‘سچ کہوں تو پہلے کچھ احساس نہیں تھا لیکن2011 کے بعد میری آنکھیں اور دل دونوں کھل گئے اب جب میں انہیں کچھ کہتی ہوں تو اس کو جائز کرنے کیلئے مفتیان کرام کے فتوے سنادیتے ہیں۔ دو سال پہلے میں نے اور میری بہن نے اپنا حصہ چھوڑ دیا تھا لیکن گھر کا خرچہ ابھی بھی ہر مہینے اسی سود سے چلتا ہے۔ میری عمر 39 سال ہوچکی ہے لیکن ابھی تک رشتے کے انتظار میں ہوں‘روز جیتی ہوں روزمرتی ہوں‘ لوگ دیکھنے آتے ہیں‘ بعض تو ایسے دیکھتے ہیں جیسے جانور پسند کرنے آئےہوں اور دیکھ کر انکارکرجاتے ہیں‘19 سال سے لوگوں کی پسند ناپسندکا شکار ہوں۔ یہ سب کچھ سود کی تباہ کاریاں‘ بھلا کوئی خدا اور اس کے حبیب ﷺ سے جنگ کرکے بھی کبھی جیتا ہے۔ باپ کو لاکھ سمجھاتی ہوں کہ ابو باز آجائیں‘ یہ سود ہے اسے چھوڑ دیں مگر نجانے وہ کن کےپاس بیٹھتےہیں‘ کون سےایسے عالم یا مفتیان کرام ہیں جو کہتے ہیں کہ خدا سے جنگ کرنا جائز ہے‘ پہلے میں بھی مطمئن تھی مگر جب سےعبقری پڑھنا اور درس سننا شروع کیا ہے آنکھوں کےآگے بندھی جہالت کی پٹی اتری اور سمجھ آئی کہ ہماری بربادی کا اصل سامان تو سود کررہا ہے۔ میری والدہ بیمار رہتی ہیں‘ حتیٰ کہ والد خود بھی بیمار رہتے ہیں۔ گھر میں جادو، لڑائی، جھگڑا، نحوست، بیماری سب کچھ ہے۔ کسی کی دوسرے کے ساتھ نہیںبنتی‘ بلاوجہ کے جھگڑے ہوتے ہیں‘ عجب نحوست چھائی ہوئی ہے۔ ایک بہن کی بیس سال پہلے بمشکل شادی ہوئی ‘ وہ بیچاری بھی بیس سال سےمشکلات کی چکی میں پس رہی ہے‘لوگ ہماری معاشی خوشحالی کو دیکھ کر حسرت بھری نگاہوں سے ہمیں دیکھتےہیں یہ لوگ اصل عیش کی زندگی گزار رہے ہیں‘ ہر آسائش انہیں میسر ہے۔ مگر میں کیسے لوگوں کو سمجھاؤں کہ ہمارے اندر جھانک کر دیکھیں کیسی بھیانک آگ میں جل رہے ہیں۔ میرے والد 5وقت کے نمازی‘ ہر وقت ذکر کرنے والے اور تلاوت کے پابند ہیں‘ آدھے سے زیادہ وقت مسجد کو دیتے ہیں لیکن سودی کام نہیں چھوڑتے۔میں کیسے سمجھاؤں کہ سود ہر حالت میں سود ہی رہتا ہے اس کو کوئی نام دے دیں مگر وہ سود ہی ہے۔ قارئین عبقری سے گزارش ہے کہ خدارا میری مدد کریں‘ میرے لیے دعا کریں‘ مجھے اپنے باپ سے بہت محبت ہے‘ شاید اپنی ماں سے بھی زیادہ اور میں چاہتی ہوں کہ میرا باپ مرنے سے پہلے پہلے سود سے توبہ کرلے۔ایسا نہ ہو کہ میرا والد اسی گمان میں زندگی گزار دے کہ میںجو کھا رہا ہوں وہ حلال ہے اور ہم اور ہماری نسلیں اسی بھٹی میں جلتی رہیں۔خدارا لوگوںکو سود کے متعلق آگاہی دیں‘ نجانے کیوں لوگوں نے سود کو سود سمجھنا ہی چھوڑ دیا؟ (پوشیدہ‘ ملتان)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 493 reviews.