Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جھوٹی بڑائی

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

ایک صاحب کا قصہ ہے ۔ ان کے دادا کامیاب تاجر تھے‘ مگر بعد میں ان کی تجارت ختم ہوگئی۔ والد اور والدہ کابچپن میں انتقال ہوگیا۔ مذکورہ صاحب کے حصہ میں باپ داداکا تو مال نہ آیا البتہ یہ احساس انہیں وراثت میںملا کہ ’’میرے باپ دادا بڑے آدمی تھے‘‘وہ ابھی نوجوان تھے کہ انہیںمعلوم ہوا کہ قصبہ کے ڈاک خانہ میں پوسٹ مین کی جگہ خالی ہے‘ وہ درخواست دے کر پوسٹ مین ہوگئے‘ لوگوں نے انہیں مشورہ دیا کہ تمہاری تعلیم صرف آٹھویں کلاس تک ہوئی ہے تم کوشش کرکے ہائی سکول کرڈالواس کے بعد تم آسانی سے مقامی ڈاک خانہ میں پوسٹ ماسٹر ہوجاؤ گے اس کے ساتھ کچھ گھر کی کھیتی ہے دونوں کو ملا کر آسانی سے تمہاری ضرورت پوری ہوتی رہےگی مگر ان کے جھوٹے فخر کی نفسیات اس میں رکاوٹ بن گئی کہ وہ کسی کا مشورہ مانیں‘ مزید یہ ہوا کہ جھوٹی بڑائی کے احساس کی بنا پر اکثر وہ ڈاک خانہ کے کارکنوں سےلڑپڑتے تھے یہاں تک کہ ایک روز انہوں نے پوسٹ ماسٹر سےجھگڑا کرلیا اور کام چھوڑ کر چلے گئے۔
پوسٹ آفس کی ملازمت چھوڑنے کے بعد وہ بےکار پڑے رہے‘ نہ کوئی دوسرا کام کیا اور نہ تعلیم حاصل کی ان کا مشغلہ صرف یہ رہ گیا کہ اپنی فرضی بڑائی کے تذکرے کریں اور اس کے ذریعہ جھوٹی تسکین حاصل کرتے رہیں۔ ملازمت چھوڑنے کے بعد کھیتی سے کام چلتا رہا جس کو وہ ٹھیکے پر دئیے ہوئے تھے۔ یہاں تک کہ ان کے چھ بچے ہوگئے۔ اب مسائل نے پریشان کرنا شروع کیا۔ تاہم ان کی جھوٹی بڑائی کا احساس دوبارہ اس میں رکاوٹ بنا رہا کہ وہ اپنی غلطی تسلیم کریں۔ وہ اپنے رشتہ داروں کو اپنی بربادی کاذمہ دار ٹھہرا کر ان سے لڑنے لگے‘ مگر اس غیرحقیقت پسندانہ رویہ نے صرف ان کی بربادی میں اضافہ کیا یہاں تک کہ ان کا ذہنی توازن خراب ہوگیا۔موجودہ دنیا حقیقتوں کی دنیا ہے۔ یہاں حقیقت سے مطابقت کرکے آپ سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں اور اگر آپ حقیقت سے مطابقت نہ کریں تو آپ کو کچھ بھی نہیں ملے گا۔ خدا کی اس دنیا میں جھوٹی برائی سے زیادہ بے معنی کوئی چیز نہیں۔ یہاں جھوٹی بڑائی سے زیادہ تباہ کن کوئی ذہنیت نہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 463 reviews.