Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

یاقہار کی طاقت نے بچے پر مسلط جن کا بھانڈا پھوڑ دیا

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !بندہ ایک سکول ٹیچر ہے عرصہ دراز سے عبقری کا قاری ہوں اللہ آپ کی عمر دراز کرے عبقری ایک پھول ہے اور ہر ماہ ایک نئی خوشبو لے کر آتا ہے‘ میرے گھر کا ماحول یہ تھا کہ میری بیگم ہر وقت موبائل پر گانے سنتی رہتی تھی گھر میں عبقری آنا شروع ہوا تو بیگم صاحبہ نے عبقری کا مطالعہ شروع کردیا اس کے بعد میں میموری کارڈ لے آیا جب موبائل کے ذریعے آپ کا درس سنا تو دنیا ہی بدل گئی نماز کی پابندی شروع کردی گئی پہلے میں اسے کہتا تھا کہ نماز پڑھا کرو اب وہ مجھے کہتی ہے کہ نماز پڑھا کرو۔اب گھر کے حالات تحریر کرتا ہوں کہ گھر میں جب عبقری آتا ہے تو گھر میں عید آجاتی ہے اور بچے آپس میں لڑجھگڑ رہے ہوتے ہیں اور ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ پہلے وہ پڑھے۔
یاقہار کا قہر جن پر کیسے برسا
ابک ایک عمل کا مشاہدہ تحریر کررہا ہوں کہ کچھ دن پہلے میرے چھوٹے بیٹے اسامہ حیدر کی طبیعت کافی خراب ہوگئی اسے دورے پڑھنے لگ گئے سکول سے اسے گھر بٹھالیا گیا اس کا بہت علاج کروایا لاہور چلڈرن ہسپتال سے بھی علاج کروایا گیا اسے کوئی آفاقہ نہ ہوا پیروں فقیروں کے پاس بھی لیجایا گیا اس سے بھی طبیعت بہتر نہ ہوئی‘ تمام پیروں نے بتایا کہ اس کا ڈاکٹری علاج کروائیں‘ اسے سایہ وغیرہ کی کسر نہ ہے جب اسے دورہ پڑتا تو میں آیۃ الکرسی، سورہ جن، سورئہ رحمن اور دو انمول خزانہ کا دم کرتا تو بچہ کہتا کہ مجھے پڑھائو میں خود پڑھتا ہوں اور وہ میرے ساتھ پڑھتا جاتا جو عمل کوئی عامل بتاتا وہ یاد کرلیتا اس کی کچھ سمجھ نہ آئی‘ کافی پریشانی تھی ایک دن اس کی طبیعت خراب تھی میری بیٹی نے کہا کہ آج علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا ہوا وظیفہ یَاقَہَّارُ پڑھتے ہیں‘ بچے نے کہا میں پڑھتا ہوں کچھ تعداد پڑھی تو بچے پر بیہوشی طاری ہوگئی تو میں نے پڑھنا شروع کردیا‘ بچے نے کہا کہ ابو میرے کان بند ہوگئے ہیں میں نے گیارہ بار یاسمیع پڑھ کر دم کیا تو بچے نے کہا میرے کان کھل گئے ہیں مجھے بتائو کہ آپ نے کیا پڑھا ہے میں نے اسے بتایا اور بچے سے کہا کہ آپ اللہ تعالیٰ سے فریاد کریں کہ آپ کو پریشانی کیوں بنتی ہے تو بچے کی آواز آئی کہ اس کو غصہ آتا ہے اس کا سرپھٹنے لگ جاتا ہے تو یہ بیہوش ہو جاتا ہے میں نے کہا کس کو تو بچہ بولا اسامہ کو میں نے کہا کہ آپ کون بول رہے ہیں اس نے بتایاکہ میں اسامہ کا دوست بول رہا ہوں میں نے اس سے اس کا نام وغیرہ پوچھا تو اس نے نہیں بتایا جب میں نے اس سے بار بار اصرار کیا تو اس نے کہا میں جارہا ہوں تقریباً چھ سات دن طبیعت صحیح رہی ایک دفعہ پھر طبیعت خراب ہوگئی تو میں نے یاقہار پڑھنا شروع کردیا آواز آئی میں جارہا ہوں اس کے بعد اب ماشاء اللہ بچے کی طبیعت صحیح ہے میں وقتاً فوقتاً اب اس کو یاقہار پڑھ کر دم کرتا رہتا ہوں۔ جو مسئلہ کسی بھی دم وغیرہ سے حل نہ ہوا الٹا وہ بھی میرے ساتھ دم وغیرہ کو پڑھتا رہتا وہ یاقہار کے سامنے نہ ٹھر سکا یاقہار کی طاقت ہے کہ اس نے میرے بچے پر مسلط جن کا بھانڈا پھوڑا دیا۔(ماسٹر عبدالوحید، منچن آباد)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 404 reviews.