Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہم شفاء یاب کیسے ہوئے؟

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

دکھیاروں کے قلم سے بے ربط تحریریں لیکن لفظ لفظ اجلی کرنیں!

جوڑ، جوڑ درد کرتا تھا!آج روبروصحت ہوں! کثرت حیض! بیٹی موت کے منہ سے واپس آئی اصلاح معدہ و جگر کورس سے شفاء مل گئی

جوڑ، جوڑ درد کرتا تھا!آج روبروصحت ہوں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 42 سال ہے عرصہ دو سال سے میرے پٹھوں میں کھچائو اور شدید درد تھا جسم کے سارے پٹھوں میں بل پڑتےتھے اور پھردکھتے بھی تھےدرد دن بدن بڑھتا جارہا تھا یہ حال ہوگیا تھاکہ دائیں ٹانگ اور دائیں بازو کے کندھے کے جوڑ میں شدید درد ہوتا ہے کمر میں ڈسک پرابلم کی وجہ سے درد رہتا۔ رات کو درد پورے بدن میں شدت اختیار کرلیتا ۔ نماز بڑی مشکل سے پڑھتی جب بستر پر سونے کیلئے لیٹتی تو اف میرے خدا درد کی شدت، نیند کا جھونکا آیا ایک دم سے گلا بند‘ چونک پڑتی تھی‘ بازو اور کندھے کے جوڑ اور کبھی کبھی پورا جسم سن ہو جاتا ‘ تقریباً دو گھنٹے تک یہ عمل جاری رہتا ‘ جسم کے ہرجوڑ میں درد رہنا شروع ہوگیا۔ کمزوری بہت زیادہ تھی‘ پائوں کے انگوٹھے کے ناخن شروع سے لکیردار اور بیٹھے ہوئے تھے جو کہ پہلے ایسے نہ تھے‘ میں عبقری رسالہ بڑے شوق سے پڑھتی ہوں اور اعمال کررہی ہوں۔ ادویات میں جوڑوں کا درد کورس، ٹھنڈی مراد، اکسیر البدن، کراماتی تیل، تندرستی ٹانک استعمال کررہی ہوں اب مجھے تھوڑا فرق پڑ رہا ہے۔ (شازیہ بی بی، راولپنڈی)
سکون افزاء سیرپ، فٹنس پیکیج سے سکون میں آگئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو شاد وآباد رکھے آپ کو ایمان و عافیت والی زندگی عطا فرمائے ۔آمین!میری عمر 22 سال ہے میرے سر میں شدید درد رہتا تھا‘ میں نے عبقری دواخانہ سے سکون افزاء سیرپ منگوا کراستعمال کیا‘ چند ہفتوں کے اندر اندر میں بالکل ٹھیک ہوگئی۔’’سکون افزاء‘‘ سے شفاء یابی ملنے کے بعد میں نے عبقری رسالہ میں سے دیکھ کر عبقری دواخانہ کا ’’فٹنس پیکیج‘‘’’اکسیرالبدن اور ستر شفائیں‘‘ بھی منگوا کر استعمال کیں۔ واقعی عبقر ی دواخانہ کی ادویات سوفیصد خالص اور ہر سائیڈایفیکٹ سے پاک ہیں۔ ان خالص جڑی بوٹیوں سے بنی ادویات سے میری صحت لاجواب ہوگئی۔ عبقری دواخانہ کا ’’روشن دماغ‘‘ صرف تین سے چار ڈبیاں استعمال کیں‘ میری یادداشت زبردست ہوگئی ہے۔ دماغی کمزوری دور ہوگئی ہے۔(عنبرامین‘ رحیم یارخان)
کثرت حیض! بیٹی موت کے منہ سے واپس آئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو زندگی دے (آمین) ہم آپ کا رسالہ عبقری گزشتہ چند سالوں سے پڑھ رہے ہیں‘ بہت اچھے اور کارآمد وظائف ہیں‘ عبقری دواخانہ کی ادویات کا تو جواب ہی نہیں بہت ہی فوری اثر اور شفاء بخش ہیں۔ میری بیٹی پچھلے تقریباً چھ سال سے کثرت حیض کی وجہ سے بہت پریشان تھی جس کی وجہ سے اسے اکثرخون کی کمی ہو جاتی ہے اوربعض اوقات حالت اتنی غیرہوجاتی کہ نوبت خون لگوانے تک آجاتی۔بہت پریشان رہتی‘اسپیشلسٹ ڈاکٹرز سے مشورہ کیا‘ ادویات کا استعمال کروایا مگر صرف وقتی فرق پڑتا۔ پھر میں نے عبقری رسالہ سے ’’خون روک شفاء‘‘ دوائی کے بارے پڑھا اور منگوائی جس سے میری بیٹی کو بہت فائدہ ہوا ہے۔(و۔ف،کراچی)
نیو طاقتی چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! شدید جسمانی کمزوری اور بہت زیادہ ٹانگوں اور پٹھوں کے درد کی وجہ بہت عاجز آچکی تھی‘ شوہر بھی ادویات لالاکر تنگ آچکے تھے۔ ایک دن میرے شوہر نے عبقری دواخانہ لائی دوائی’’نیوطاقتی‘‘ جوکہ وہ خود بھی استعمال کرتے ہیں مجھےکھانے کا مشورہ دیا۔اس دن سے ایک گولی روزانہ صبح ناشتہ میں لیتی ہوں‘ تقریباً ایک مہینہ ہوگیا ہے اب اس دوائی کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی جسم میں جان سی آگئی ہے۔ ٹانگوں‘ پٹھوں کا درد ختم ہوگیا ہے۔ (پوشیدہ‘ راولپنڈی)
اصلاح معدہ و جگر کورس سے شفاء مل گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس میرا رشتہ دار عبدالحمید آیا جو اسٹیٹ آفس میں کام کرتا ہے اس کا جگر کام کرنا چھوڑ چکا تھا شیخ زید ہسپتال میں بھی داخل رہا‘ ڈاکٹروں نے اس کو جگر تبدیل کرانے کے لیے کہہ دیا تھا مگرمیں نے اس کو عبقری دواخانے کا ’’اصلاح معدہ و جگر کورس‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا اس نے باقاعدگی سے استعمال کیا اللہ کے فضل سے وہ صحت یاب ہوگیا اور آپریشن سے بھی بچ گیا اب وہ معمول کی زندگی گزار رہا ہے۔ ڈاکٹر بھی حیران ہوتے ہیں کہ اس نے کونسی دوائی استعمال کی ہے۔ (ناصر محمود، لاہور)
یوںمیں نے کھانسی سے چھٹکارا پالیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کو صحت تندرستی عطا فرمائے اور ادارہ عبقری اور اس عظیم کار خیر اور آپ کی نسلوں میں برکت اور عمل عطافرمائے ۔آمین!
اللہ کریم کا کرم ہے کہ جس نے مجھ جیسے غافل کو عبقری سے متعارف کروایا۔مجھے ایک ماہ پہلے شدید کھانسی شروع ہوئی جو بہت سخت تھی اور مجھے کھانسی سارا دن تو کوئی خاص نہ ہوتی لیکن رات کو 12 بجے سے شروع ہوکرصبح 5 بجے تک جاری رہتی۔ بہت سی ادویات استعمال کیں لیکن معاملہ اور خراب ہوتا گیا پھر میں نے عبقری دواخانہ کا’’شفائے حیرت سیرپ‘‘ استعمال کرنا شروع کیا‘ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کا ’’جوش جوشاندہ‘‘ اور’’ عبقری قہوہ ‘‘کا استعمال بھی جاری رکھا۔ الحمدللہ اب مجھے کھانسی بالکل بھی نہیں آتی اور میں تندرست ہوں۔ کھانسی نے میرا حلیہ بگاڑ دیا تھا اور جو کچھ کھایا پیا ہوتا‘ سب قے کے ذریعے نکل جاتا تھا۔(محمد عارف تبسم، مظفر آباد)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 374 reviews.