بدہضمی، قے اور پیٹ میں درد ہوتو ایسی کیفیت میں پودینے کی چائے پینے سے فوری افاقہ ہوتا ہے۔ پودینے کے پتوں اور اس کے ڈنٹھلوں میں پایا جانے والا ایک قسم کا تیل ہمارے معدے اور غذائی نالی کی اینٹھن کو دور کرکے سکون پہنچاتا ہے۔
گھر والوں کا علاج معالجہ آپ کرسکتی ہیں!
یہ بات سب ہی خواتین جانتی ہیں کہ چھوٹی موٹی تکالیف اور بیماریوں کا علاج ہمارے کچن شیلف میں ہی موجود ہوتا ہے۔ ہماری نانیاں اور دادیاں ان گھریلو چٹکلوں کے استعمال میں ماہر ہوا کرتی تھیں اور کچن میں موجود جڑی بوٹیوں، مصالحوں اور دیگر چیزوں سے بخوبی اپنا اور دوسرے گھر والوں کا علاج معالجہ کرلیا کرتی تھیں۔ لہٰذا اگر آپ کو بھی کھانا پکانے کے علاوہ کچن شیلف میں موجوداشیاء کا یہاستعمال معلوم ہوتو آپ فوری طور پر اپنا یا بچوں کا ابتدائی علاج کرسکتی ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ آپ کے کچن شیلف میں موجود مختلف اشیاء کون کون سےعلاج کیلئے کام آسکی ہیں۔
بدہضمی‘ قے اور پیٹ درد کیلئےپودینے کی چائے
بدہضمی، قے اور پیٹ میں درد ہوتو ایسی کیفیت میں پودینے کی چائے پینے سے فوری افاقہ ہوتا ہے۔ پودینے کے پتوں اور اس کے ڈنٹھلوں میں پایا جانے والا ایک قسم کا تیل ہمارے معدے اور غذائی نالی کی اینٹھن کو دور کرکے سکون پہنچاتا ہے۔ ریاح کے اخراج کو ممکن بناتا ہے اور بدہضمی دور کرتا ہے۔ لہٰذا مندرجہ بالا کیفیات کے علاوہ اگر بدہضمی کے باعث سینے میں جلن اور معدے میں تیزابیت محسوس ہوتو ایک کپ پانی میں دس سے پندرہ پودینے کی پتیاں شامل کرکے جوش دیں اور قدرے ٹھنڈا ہونے پر پی لیں۔ اگر اس چائے میں تھوڑی سی سونف، ایک چٹکی نمک اور ایک چھوٹی الائچی بھی شامل کرلی جائے تو اس کی افادیت میں اضافہ ہو جاتا ہے اور یہ بدہضمی دور کرنے کے علاوہ قے اور اسہال کی کیفیت میں بھی فوری افاقہ دیتی ہے۔ نیز یہ بہترین ’’اوآر ایس‘‘ بھی ثابت ہوتی ہے۔
شہد ! خصوصیات سے خواتین اچھی طرح واقف
اس بات سے بھی سب ہی خواتین واقف ہوں گی کہ شہد میں انسانوں کیلئے بہترین شفا رکھی گئی ہے اور یہ کھانسی کے علاوہ گلے کی خراش دور کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہوتا ہے۔ لیکن یہ بات شاید آپ کے علم میں نہ ہو کہ جسم کا کوئی حصہ معمولی جل جائے یا کوئی چھوٹا موٹا زخم آجائے تو ایسی صورت میں بھی آپ شہد استعمال کرسکتی ہیں۔ گزشتہ سال کی جانے والی ایک ہیلتھ اسٹڈی کے جائزے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ شہد معمولی سے لے کر درمیانہ درجے تک جل جانے والے حصوں پر بہترین کام دکھاتا ہے۔ اسی طرح حال ہی میں سوئٹزر لینڈ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ شہد میں پایا جانے والا ایک پروٹین جسے Defensin 1 کہا جاتا ہے اپنے اندر جراثیم کش خصوصیات رکھتا ہے۔ لہٰذا اگر کسی کو چھوٹا موٹا زخم آجائے یا کچن میں کام کرتے ہوئے آپ کا ہاتھ جل جائے تو اس پر شہد گرم کرکے لگائیں اور اوپر جالی دار پٹی باندھ لیں۔ اس پٹی کو روزانہ تبدیل کریں۔ تاہم اگر آپ ورم، درد یا بخار کی علامات محسوس کریں تو فوری کسی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ البتہ کھانسی اور گلے میں خراش کی صورت میں شہد کو نیم گرم پانی میں ملا کر پینے سے فوری آرام ملتا ہے۔ کھانسی زیادہ ہوتو ایک چائے کے چمچہ شہد میں چند قطرے ادرک کا عرق ملاکر پئیں۔
نمک! آپ کی درج ذیل تکالیف دور کرسکتا ہے
کھانوں کا لازمی جز ہونے کے علاوہ یہ سانس کی تکلیف، سینے کی جکڑن اور گلے کی خراش جیسی شکایات کو دور کرسکتا ہے۔ لہٰذا اگر آپ کا گلا خراب ہے تو تقریباً آٹھ اونس نیم گرم پانی میں آدھا چائے کا چمچہ نان آیوڈائزڈ نمک(دیسی نمک جو کھلا ملتا ہے) ملائیں اور اس سے غرارے کرلیں۔ آپ کا گلا صاف ہو جائے گا اور اگلے کی خراش دور ہو جائے گی۔ سانس کی تکلیف Sinus میں افاقہ پانے کیلئے ایک ایسی صاف ستھری نرم پلاسٹک کی بوتل میں نمک ملا پانی بھر لیں جسے دبا کر پانی کی پھوار نکالی جاسکے۔ اب سنک کے اوپر جھک کر نمک کا پانی باری باری اپنے دونوں نتھنوں میں ڈالی۔ لیکن خیال رہے کہ یہ پانی فلٹرشدہ یا ابال کر ٹھنڈا کیا ہوا ہو۔ لہٰذا اس بات کا خیال رکھیں کہ اس مقصد کیلئے ہمیشہ صاف ستھرا فلٹرشدہ یا ابلا ہوا پانی استعمال کریں۔ تو آئیے! آج سے کچن کو میڈیکل سٹور بنائیں اور معمولی تکالیف میں قدرتی چیزوں سے مدد لیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں