Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شیخ الوظائف کی ایک بات نے دل میں سکون بھردیا

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! آپ سے تعلق قائم ہوا تو میں اور میری امی نے اعمال شروع کردئیے جو کہ تسبیح خانہ سے معلوم ہوئے۔ پھر الحمدللہ! آپ سے ملاقات کا سبب اللہ تعالیٰ نے کردیا آپ سے ملاقات کا تو ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کیونکہ جب بھی ملاقات کی وجہ سے آپ کے اسسٹنٹ کا نمبر ملایا مصروف ہی ملتا تھا لیکن جب آپ کراچی درس دینے آئے اور ہم نے پہلی مرتبہ آپ کو دیکھا‘ درس لائیو سنا تو اس کی تاثیر ہی کچھ اور تھی‘ وہ لطف‘ وہ سرور ہی کچھ اور تھا۔ ہم کراچی سے لاہور آپ سے ملاقات کیلئے چلے‘ دل میں یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ ہماری شیخ الوظائف سے ملاقات ہونے جارہی ہے‘ جب ہم آپ سے ملاقات کے دوران بیعت ہوئے‘ وہ کیفیات ہی کچھ اور تھیں‘ ایسے لگا جیسے اب ہم اکیلے نہیں رہے‘ جیسے تمام بوجھ دل و دماغ سے اتر گیا ہو اور دل بہت مطمئن اور پرسکون ہوگیا تھا۔ پھر جب آپ نے کہا کہ ’’آپ پر اللہ کریم کی رحمت ہے‘‘ وہ لفظ میں جب بھی یاد کرتی ہوں دل پرسکون اور شاد ہوجاتا ہے اور آپ کیاس بات نے بھی ہمیں بہت تسلی دی کہ ہمارے بہت سے مسائل حل ہوگئے ہیں اور باقی بھی ان شاء اللہ حل ہوجائیں گے۔
بیعت ہونے کے بعد ہمارے دن بہت پرسکون اور مطمئن گزر رہے ہیں۔ میری امی نے آپ کے بتائے ہوئے اعمال شروع کردیئے ہیں یاحی یاقیوم ایاک نعبدوایاک نستعین برحمتک استغیث والا وظیفہ ایک لاکھ 25 ہزار مرتبہ الحمدللہ ہوچکا ہے‘ میں سورۂ فاتحہ 70 مرتبہ جمعرات سے شروع کرکے روزانہ دس مرتبہ کم کرتے جائیں اور دوبارہ بدھ تک صرف دس مرتبہ پڑھنی ہے۔ وہ وظیفہ بھی پڑھ رہی ہوں‘ سورۂ فاتحہ والے وظیفے کے اب تک الحمدللہ! 11 ہفتے ہوچکے ہیں اور 12واں ہفتہ چل رہا ہے۔ جب سے یہ اعمال کرنے شروع کیے ہی زندگی میں سکون بھر گیا ہے‘ میں الحمدللہ دین دار گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں مگر شادی کے بعد سسرالی رسم و رواج‘ ان کا رہن سہن‘ دین کے بارے میں ان کے خیالات بالکل مختلف تھے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھی‘ الحمدللہ! آج علیحدہ اپنے گھر میںپرسکون زندگی گزار رہی ہوں‘ ۔ (پوشیدہ‘ حیدرآباد)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 290 reviews.