محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو سدا سلامت رکھے اور آپ کی نسلوں کی غیبی حفاظت فرمائے اور تسبیح خانہ کو تاقیامت اسی طرح قائم رکھے اور لوگ اسی طرح یہاں سے فیض پاتے رہیں۔ آمین!۔تسبیح خانہ میںآنے اور یہاں سے ملنے والے اعمال کرنے کی برکت سے رزق حلال کھانا شروع کردیا ہے‘ مشکوک رزق کو ختم کرنے کیلئے تقریباً 35 لاکھ کا مقروض ہوچکا تھا لیکن اب دس لاکھ کاقرض اتار چکا ہوں اب باقی 25 لاکھ رہ گیا ہے وہ بھی ان شاءاللہ جلد اتار دوں گا۔میں دوانمول خزانہ مسلسل پڑھ رہا ہوں‘۔ میرے پاس ایک خاص اپنا آزمودہ نسخہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔
مہروں اور پٹھوں کے دردکیلئے آزمودہ: ھوالشافی: گل کاسنی سو گرام‘ سونٹھ سوگرام‘ اخروٹ گری سو گرام‘ شہدایک کلو‘ اگر عبقری دواخانہ کا ہو تو بہت بہتر ہے‘تینوں چیزوں کو گرینڈ کرلیں اور شہد کو گرم کرکے تینوں چیزیں اس میں ڈال کر مکس کرلیں۔ دوائی تیار ہے‘ ایک چمچ صبح‘ ایک چمچ شام نیم گرم دودھ کے ہمراہ۔ دوائی کی مقدار میں حسب طبیعت کمی بیشی کرسکتے ہیں۔ یہ ٹوٹکہ مہروں اور پٹھوں کو بے پناہ طاقت مہیا کرتا ہے‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے کھائیں۔ (راجہ سلیم اختر‘ چکوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں