Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سخت ترین کالاسفلی جادو اور نظربد! ایک مرتبہ نہانے سے ختم

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

فاقےختم‘ دولت، عزت اور برکت کیسے ملی؟
اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ

شوہر کی کمر تختہ کی طرح اکڑ گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ستمبر 2016 میں اچانک ہمارے گھر پر جادو کا بہت بڑا حملہ ہوا ہم سو کر اٹھے تو میاں صاحب کی کمر تختہ کی طرح ہوگئی میرے انگ انگ میں اتنا درد کہ جیسے خوب کسی نے مارا ہو کسی بچے کو موشن کسی کے سر میں درد، بخار ہمارے خاندان میں چونکہ اس سے پہلے ایک دو واقعات ایسے ہوچکے تھے اس لیے ہم فوری الرٹ ہوگئے سمجھ گئے ہم نے گھر کے ہر کمرے میں اذان چلائی آیات شفاء اور منزل وغیرہ پڑھی اور پانی چھڑکا اور پیا۔ کاروبار بالکل بند‘ گھر میں کھانے کے لالے پڑگئے‘ پھر اللہ کی مدد آئی کہ ہمیں کسی نے میموری کارڈ میں ایک بہت بڑے مولانا کا بیان دیا انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ نظر، جادو وغیرہ کا ایک غسل ہوتا ہے جو بہت تیز اثر ہے۔
اس عمل سے جادو ختم ہوجاتا ہے
اس کے کرنے سے جسم پر سے جادو کے اثرات ختم ہو جاتے ہیں چہ جائیںکے پڑھائی سے حالات کنٹرول میں آگئے مزید خراب نہ ہوئے لیکن ہماری جسمانی حالت ویسی ہی رہی کوئی دوائی اثر نہ کرتی انہوں نے بتایا کہ نظر جادو سے بھی تیز اثر کرتی ہے اور بعض اوقات کچھ لوگ نظروں کا مجموعہ بن جاتے ہیں اور ان کو پتہ نہیں چلتا اور ان کے کاموں میں رکاوٹ آنا شروع ہو جاتی ہے اور بیمار رہنے لگتے ہیں اور نظر کا لگنا احادیث سے ثابت ہے انہوں نے نظر کی جو علامات بتائیں ان میں فرمایا کہ سستی ہونا، کاموں کا وقت پر نہ ہونا، بدن میں درد کا چلنا،کاروبار کا ختم ہوجانا‘ عورتوں کے سر کے بال اترنا، کام کرنے کو دل نہ چاہنا وغیرہ ‘ ہر شخص کو چاہیےکہ کبھی کبھار اس غسل کو ضرور کرلیا کریں جس پر اثرات ہوں وہ 21 دن اس غسل کو روزانہ کرے پہلے ہی دن غسل کرکے محسوس کرے گا کہ میری 75%بیماری دور ہوگئی ہے میرے میاں نے سب سے پہلے اس طریقے سے غسل کیا تو پانی کا ڈالنا تھا کہ کمر کی درد ایسی ختم ہوئی کہ وہ جب غسل کر کے باہر آئے تو اپنی کمر سپرنگ کی طرح ہلانے لگے‘ کہنے لگے الحمد للہ مجھے ایسا آرام آیا ہے کہ جیسے کبھی درد تھا ہی نہیں حالانکہ وہ باتھ روم جانے سے پہلے چیزیں پکڑ پکڑ کر چلتے تھے پھر میں نے کیا تو میں بھی ٹھیک پھر باری باری سب بچوں کو کرایا الحمدللہ اللہ نے سب کو صحت دیدی ہماری بیماری کا نام نہ رہا جن کے گھروں میں جادو ہو یا بچے ضدی ہوں ان کو چاہیے کہ وہ بچوں کو بھی یہ غسل کرائیں بیمار، نافرمان بچے ان شاء اللہ ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ ان کے جسم پر جو نظر اور جادو کے اثرات ہوتے ہیں وہ تیزی سے ختم ہو جاتے ہیں‘ غسل کاطریقہ یہ ہے ایک بالٹی میں پانی لیکر باتھ روم سے باہر لے آئیں اس میں اپنے ہاتھ ڈبو کر پڑھنا شروع کریں۔ 7 بار درود ابراہیمی، 7 بار سورئہ فاتحہ، 7 بار آیۃ الکرسی، 7 بار سورئہ کافرون، 7بار سورئہ اخلاص، 7بار سورئہ فلق، 7 بار سورئہ الناس، 7بار درود پھر بالٹی سے ہاتھ باہر نکالیں اس پانی کے اوپر دم نہیں کرنا۔ صرف ہاتھ ڈبو کر یہ پڑھنا ہے اور پھر جہاں نہانا ہو نہا لیں اگر پانی ناکافی ہو تو پہلے عام پانی سے نہا کر آخر میں یہ بالٹی اپنے اوپر بہا لیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 275 reviews.