ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں اور مراقبہ بھی کرواتے ہیں۔قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔
صوفی کا لباس:حلقہ کشف المحجوب کے اس باب میں حضرت پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ نے صوفیوں کے لباس کے بارے میں ہمیں کچھ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ صوفی کا لباس کیا ہوتا ہے؟ خواجہ عبیداللہ احرا رحمۃ اللہ علیہ صوفی تھے۔ پیرانِ پیر شیخ عبدلقادرجیلانی رحمتہ اللہ علیہ صوفی تھے۔ حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیہ محدث بھی تھے اور صوفی بھی تھے۔ یہی لوگ تھے جو بعض اوقات ایسا لباس بھی پہنتے تھے جو فقیروں جیسا لباس ہوتا تھا لیکن صوفیوں کی اکثریت ایسی گزری ہے جن کا لباس فقیروں جیسا ہے،سادہ ہے، پیوند لگا ہوا ہے۔ میں نے اس دن ایک پیوند لگا لباس پہنا ہوا تھا۔ تیس سے زیادہ اس میں پیوند ہیں اور یہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی سنت ہے۔ہر سنت کی اپنی اہمیت ہے: سنت میں یہ چیزیں پہننا اور اسی طرح دیگر امور میں اتباع سنت کی کوشش کرنا مثلا گدھے پر سفر کرنا چاہئے۔ ایک بزرگ کا وصال ہوا تو وصال کے وقت رونے لگے اور عجیب بات فرمائی کہ میں نے زندگی میں مدینے والے ﷺکی ہر سنت کو اختیار کرنے کی کوشش کی ہے۔ اے کاش کہ مجھ سے ایک سنت رہ گئی۔ کسی نے پوچھا حضور کون سی ؟فرمایا خچر، اونٹ اور گدھے پر سواری کی سنت۔ اس پر سواری کی سنت رہ گئی۔ خچر پر سواری کی سنت اور اونٹ پر سواری کی سنت اور گدھے پر سواری کی سنت۔ اولیاء کرام رحمہم اللہ کی زندگی میں جو چیز سب سے زیادہ ثابت ہے اور جس چیز میں ان کا مر مٹنا ہے، وہ آقا ﷺکی اداؤں پر مر مٹنا ہے۔ مدینے والے ﷺکی اداؤں پر مر مٹنا ہے اور پیرعلی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ المعروف داتا صاحب کی زندگی میں یہ چیز ثابت ہے کہ کشف المحجوب وہ کتاب ہے جس میں تصوف خالص ہے اور تصوف کے نام پہ بگڑا ہوا دین اس کی نفی ہے کہ تصوف کے نام پہ وہ چیزیں نہ ہوںجس کو اللہ کے ہاں سے پسندیدہ قرار دیا گیا اور نہ ہی جس کو مدینے والے ﷺ،کملی والے ﷺکی سند ملی اور اس کو تصوف کہہ دینا، اللہ کے ہاں اس کی کوئی قیمت، کوئی حیثیت نہیں ہے۔ وہ تصوف نہیں ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں