سمجھدار خاوند کی بیوی کو چار نصیحتیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے کہ آپ بخیر و عافیت سے ہوں گے اللہ آپ کو اور عبقری کی ٹیم کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے (آمین)
ایک خاوند نے اپنی بیوی کو پہلی ملاقات میں یہ نصیحتیں کیں کہ چار باتوں کا خیال رکھنا۔
(1)پہلی بات : مجھے آپ سے بہت محبت ہے‘ اس لیے میں نے آپ کو بیوی کے طور پر پسند کیا اگر آپ مجھے اچھی نہ لگتیں تو میں نکاح کےذریعے آپ کو گھر ہی نہ لاتا آپ کو بیوی بناکر گھر لانا اس بات کا ثبوت ہے کہ مجھے آپ سے محبت ہے تاہم میں انسان ہوں فرشتہ نہیں ہو اگر کسی وقت میں غلطی کر بیٹھوں تو تم اس سے چشم پوش کرنا (یعنی بات کو چھپا لینا ظاہر نہ کرنا) چھوٹی موٹی کوتاہیوں کو نظر انداز کردینا۔
(2)دوسری بات : مجھے ڈھول کی طرح نہ بجانا ‘بیوی نے کہا کیا مطلب؟ اس نے کہا بالفرض اگر میں غصے میں ہوں تو میرے سامنے اس وقت جواب نہ دینا۔ مرد جب غصے میں کچھ کررہا ہو اور آگے سے عورت کی بھی زبان چل رہی ہو یہ چیز بہت خطرناک ہوتی ہے اگر مرد غصے میں ہے تو عورت درگزرکر جائے اور بالفرض عورت غصے میں ہے تو مرد درگزر کر جائے۔ دونوں طرف سے ایک وقت میں غصہ آجانا یوں ہے کہ رسی کو دونوں طرف کھینچنے والی بات ہے کہ ایک طرف سے رسی کھینچیں اور دوسری طرف سے ڈھیلا چھوڑ دیں تو وہ رسی نہیں ٹوٹتی اگر دونوں طرف سے زور لگایا جائے تو پھر دونوں طرف کی کھینچ پڑنے سے وہ ٹوٹ جاتی ہے۔
(3)تیسری نصیحت : دیکھ مجھ سے راز و نیاز کی ہر بات کرنا مگر لوگوں کے شکوے اور شکایتیں نہ کرنا ۔ میاں بیوی آپس میں تو بہت اچھا وقت گزرتے ہیں مگر نند کی باتیں ‘ساس کی باتیں فلاں کی باتیں یہ سب زندگی کے اندر زہر گھول دیتی ہیں اس لیے شکوے شکایتوں سے ممکنہ حد تک گریز کرنا۔
(4)چوتھی نصیحت: دل ایک ہے یا تو اس میں محبت ہوسکتی ہے یا پھر اس میں نفرت ‘ایک وقت میں دو چیزیں دل میں نہیں رہ سکتیں اگر خلاف اصول میری کوئی بات بری لگے تو دل میں نہ رکھنا بلکہ مجھ سے جائز طریقے سے بات کرنا کیونکہ باتیں دل میں رکھنے سے انسان شیطان کے وسوسوں کا شکار ہوکر دل میں نفرتیں گھولتا ہے اور تعلقات خراب ہوکر زندگی کا رخ بدل دیتے ہیں۔
نسوانی حسن کے لیےمیری کزن کا آزمودہ عمل
یہ مجھے میری کزن نے بتایا تھا میں نے سوچا کہ عبقری کے لیے لکھوں ۔ سینہ کا صحیح اُبھار خواتین کے حسن کا لازمی حصہ ہے غذا اور بچوں کی نشوونما کا فطری عمل بھی اس پر قائم ہے سینہ کا گدازپن مردوں میں امتیاز کا سبب ہے جو عورت اس حسن سے محروم ہے وہ خاوند کے لیے جاذب نظر نہیں ہوتیں اس کمی کو دور کرنے کیلئے سورئہ والتین کی پہلی آیت وَ التِّیْنِ وَ الزَّیْتُوْنِ رات کو سونے سے پہلے روزانہ 100 بار پڑھیں سینہ پر دم کریں اور بات کیے بغیر سو جائیں۔ 90 دن کے اس عمل سے سینہ گداز اور خوبصورت ہو جاتا ہے عمل کے ساتھ تین ماہ تک روزانہ پنیر بھی استعمال کریں۔
سردیوں کے موسم میں بچوں کو بچائیے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس چند ٹوٹکے ہیں جو لکھ رہی ہوں‘ رب کریم سے دعا ہے کہ ہر ضرورت مند کی تکالیف کا خاتمہ ہو اور ساتھ ایمان کے زندگی کا سفر پورا ہو۔ موسم سرما کا آغاز ہے‘ اس موسم میں بچوں بڑوں تقریباً سب کو نزلہ زکام ہوتا ہے‘ سب سے پہلے تو یہ خیال رکھیں کہ تین روز کے بعد ڈاکٹر کے پاس جائیں‘ اس میں ناک بند ہوجاتی ہے‘ سانس لینا دشوار ہوتا ہے‘ دماغ میں نزلہ جم جاتا ہے جس کو کیرا کہتے ہیں سخت تکلیف ہوتی ہے‘ بھاپ لینے سے وقتی آرام آجاتا ہے مگر پھر وہی کام‘ بہترین علاج کالے بھنے ہوئے چنے گرم گرم موٹے سوتی کپڑے میں پوٹلی بنالیں اور ماتھے سے لیکر ناک گلے‘ کانوں کے اردگرد اس کی سکائی کریں‘ جب ٹھنڈے ہوجائیں تو ایسی جگہ ڈال دیں جہاں سے پرندے دانہ چگ لیں تاکہ رزق کی بے حرمتی ہرگز نہ ہو۔ رات کو ایک کپ دودھ پتی میں ایک چٹکی خالص ہلدی ڈالیں‘ ایک انڈا ہاف بوائل دونوں چیزیں گرم گرم دودھ پتی کے ساتھ کھا لیں اور منہ سر لپیٹ کر سوجائیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ صبح تک طبیعت بہتر ہوجائے گی۔
موسم سرما اورچھوٹے بچوں کیلئے انوکھا ٹوٹکہ
چھوٹے بچوں کیلئے اجوائن براؤن کرکے رکھ لیں‘ ایک چائے والا چمچ میں ایک چٹکی اجوائن ذرا سا نمک مکس کرکے چٹائیں۔ منقیٰ کو توے پر گرم کریں اور ناک اور گلے پر گرم منقیٰ سے سکائی کریں‘ کمر اور پسلیوں پر زیتون یا تلوں کے تیل کی مالش کریں اور گرم کپڑا لپیٹ کر سلادیں۔
خونی پیچش اور مروڑ! علاج آدھا کپ دودھ
اگر کسی کو خونی پیچش ہو جو کہ ایک خطرناک بیماری ہے پیٹ میں مروڑ ہوتا ہے اور مریض صرف باتھ روم کا ہی ہوکر رہ جاتا ہے ایک لیموں کو دو حصوں میں کاٹ لیں۔ کچا دودھ آدھا کپ لیں اور اس میں آدھا لیموں نچوڑ کر اسی وقت پی لیں اور آدھ لیموں تقریباً آٹھ گھنٹے کے بعد دودھ میں ڈال کر پی جائیں‘ احتیاط یہ ہے کہ دودھ میں لیموں ڈال کر دیر نہیں کرنا ورنہ دودھ خراب ہوجائے گا۔ پہلی خوراک سے ہی آرام آجاتا ہے‘ ہلکی غذا کھائیں اور مرچ کا استعمال نہ کریں۔ دعائوں میں یاد رکھیں۔ الحمدللہ! عبقری رسالہ بہت یقین سے پڑھتے ہیں‘ اس میں موجود ٹوٹکے اور وظیفہ کرتے ہیں‘ میری عمر 70 سال ہے‘ اردگرد رہنے والوں کو جو بھی پریشانی ہو تو میں عبقری میں دئیے گئے وظائف یا ٹوٹکے بتادیتی ہوں اور بہترین نتائج ملے۔ اس کے علاوہ عبقری ادویات بھی ہم سب استعمال کرتے ہیں کیونکہ نمبر ایک تو اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں اور پھر یہ سستی‘ خالص اور فوری اثر ہیں۔(کلثوم بیگم‘ راولپنڈی)
خوراک کی نالی کا کینسراس عمل سے ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کریم آپ کی صحت، وقت، علم، رزق میں برکت عطا فرمائے آپ اسی طرح مخلوق خدا کی بھلائی کیلئے کام کرتے رہیں‘ میں دو ماہ سے آپ کے درس انٹرنیٹ پر سن رہا ہوں اور آپ کی تالیفات ’’سورئہ کوثر کے کرشمات‘‘ اور’’ یاقہار کے کرشمات‘‘ ’’افحسبتم اور اذان کے کرشمات‘‘ پڑھ رہا ہوں۔ میرا خط لکھنے کا مقصد ایک وظیفہ ہے۔ سات مرتبہ درود شریف، گیارہ سو بار (یا خَبِیْرُ اَخْبِرْ نِیْ مِنْ عِنْدِکَ)، سات مرتبہ درود شریف، اکتالیس دن بعد نماز عشاء جگہ، جائے نماز، تسبیح اور وقت ایک ہی ہو۔ یہ وظیفہ مجھے میرے مرشد صاحب نے 2001 میں دیا تھا وظیفہ کے تقریباً 37واں یا 38واں دن تھا وظیفہ پڑھتے ہوئے میں نے ایک روشنی دیکھی جو میرے سر میں سے داخل ہوئی اور پورے جسم میں پھیل گئی جھرجھری سی آئی اور میرا جسم ہلکا پھلکا ہوگیا۔ اس وظیفہ سے کمالات کے وظیفے کے دوران بہت سی جگہ کی سیر کی، ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ مشاہدات تو بہت سے ہیں چند ایک بیان کرتا ہوں 2003 میں خواب میں دیکھا کہ میرے ہاتھ پر چوٹ لگی ہوئی ہے اور مجھے کینسر ہوگیا ہے یہ خواب میں نے کوئی دو بار دیکھا 2015 جون میں مجھے خوراک کی نالی کا کینسر ہوگیا جب یہ تشخیص ہوا تو ان دنوں میں ہاتھ پر چوٹ بھی لگی ہوئی تھی۔ اللہ کا شکر ہے اس عمل کی بدولت میرا لاہور میں علاج ہوا اور اب میں صحت یاب ہوں‘وظیفے کے بعد ایک دن میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے گھر کے برآمدے میں سائیکل پر بیٹھا ہوا ہوں اور پیچھے میری امی بیٹھی ہوئی ہیں اور سائیکل کا چمٹا ٹوٹ جاتا ہے۔ اگلے دن میں اپنی امی کے ساتھ اپنی نانی کے گھر جارہا تھا راستے میں سائیکل کا چمٹا ٹوٹ گیا۔اس وظیفے کے کرنے سے یہ کیفیت پیدا ہو جاتی ہے کہ بندہ جاگتے میں بھی خواب دیکھتا ہے میرے ساتھ اس طرح ہوتا تھا کہ میں خوب دیکھ رہا ہوتا تھا اور مجھے پتا ہوتا تھا کہ میں خواب دیکھ رہا ہوں اگر میں نے آنکھ کھولی تو میرا خواب ٹوٹ جائے گا میں آنکھ نہیں کھولتا تھا خواب پورا دیکھ لیتا تھا اگر مکمل اندھیرا ہو وال کلاک نظر نہ آرہا ہو سات مرتبہ یہی تسبیح پڑھ کر تصور کریں ٹائم کا جو پہلا خیال آئے وہی ٹائم کلاک پر ہوگا بے شک لائٹ آن کرکے دیکھ لیں آنے والے وقت کا اللہ اشارے دے دیتا ہے خواب سچے ہو جاتے ہیں۔
پتہ اور گردے کی پتھری کا شافی علاج
ست پودنیہ، ست اجوائن، ست کافور تینوں چیزیں ہم وزن لے کر شیشے کی بوتل میں ڈال لیں درود شریف ابراہیمی پڑھتے ہوئے ہر کھانے کے ایک گھنٹے بعد ایک مرتبہ درود پڑھ کر (گیارہ قطرے )ڈراپر سے پانی میں ملاکر پینے ہیں دن میں تین مرتبہ پتہ اور گردے کی پتھری کا شافی علاج ہے‘ میری امی کے پتے میں پتھری ہوگئی‘ ڈاکٹرز نے کہا آپریشن ہوگا‘ اللہ کا نام لے کر یہ دوائی شروع کی‘ پتھری کا نام و نشان بھی غائب ہوگیا اللہ تعالیٰ نے شفا دی۔ یہ نسخہ بہت لوگوں کو دیا‘ چاہے گردے کی پتھری ہو بہت جلد استعمال کرنے سے اللہ شفاء دیتا ہے۔
آنکھوں میں جالے بننے کا نسخہ
روزانہ 9عدد کالی مرچ لے کر 9مرتبہ بسم اللہ پڑھ کر ثابت ہی دودھ کے ساتھ لے لیں۔ ان شاء اللہ پہلے دن ہی فائدہ ہوگا یہ نسخہ مجھے میری نانی نے بتایا تھا میری آنکھوں میں اتنا جالا آتا تھا میں سمجھتا تھا کہ میری آنکھوں میں پیپ پیدا ہوکر نکل رہی ہے صبح کے ٹائم آنکھیں نہیں کھلتی تھی میں نے یہی کالی مرچ والا ٹوٹکہ استعمال کیا تین دن میں ہی مکمل شفاء ہوئی اللہ کے حکم سے۔ (عمران رشید، ملتان)
پاؤں کی انگلیاں درمیان میں سے گل جائیں تو!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری دائیں ٹانگ کا اوپر والا حصہ ٹوٹ گیا تھا‘ ڈاکٹروں نے راڈ ڈال دیا‘ درد نہیں جارہا تھا‘ بہت پریشان اور اذیت میں تھا‘ الحمدللہ! کچھ عرصہ سے عبقری دواخانہ کا ’’کراماتی تیل‘‘ کا استعمال شروع کیا ہے‘اللہ کے فضل و کرم سے اب درد سے آرام ہے۔عبقری قارئین کے لیے ایک آزمودہ ٹوٹکہ بھیج رہا ہوں‘ جن لوگوں کے پاؤں کی انگلیاں درمیان سے خراب ہوں‘ ہزاروں روپے خرچ کرنے کے باوجود فائدہ نہ ہوتا ہو تو ان کے لیے مفت دوائی کا نسخہ حاضر ہے۔ راکھ کسی قسم کی بھی ہو ایک یا دو چٹکلی انگلیوں کے درمیان ڈالیں ایک ہی دن میں فائدہ ہوگا۔ شوگر کے مریض راکھ اور گندھک آملہ سار ہموزن ملا کر باریک کرکے استعمال کریں۔ ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔ (اکبرحسین‘ مانسہرہ)
پھوڑے پھنسی پھٹنے کا ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم رسالہ عبقری بہت ذوق شوق سے پڑھتے ہیں‘ اس میں بہت مفید ٹوٹکے اور نسخہ جات آتے ہیں۔ قارئین کیلئے ایک پھوڑے پھنسی پھٹنے کا ٹوٹکہ لائی ہوں۔ ھوالشافی: مروا کے آٹھ پتے باریک پسے ہوئے‘ تِل ایک چمچ باریک پسے ہوئے‘ چینی ایک چمچ باریک پسی ہوئی‘ آٹا ایک چمچ‘ ڈالڈا گھی ایک چمچ‘ ان پانچ چیزوں کا ساتھ ملا کر لیپ بنائیں‘ کپڑے کو پٹی کی شکل بنا کر گول لیپ بنا کر پھوڑے یا پھنسی پر باندھ دیں‘ ایک یا دو دن میں پھوٹ جائے گا۔ (سلطانہ کنڈیارو)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں