Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہم شفاء یاب کیسے ہوئے؟

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

دکھیاروں کے قلم سے بے ربط تحریریں لیکن لفظ لفظ اجلی کرنیں!

 

گھر سے مہنگی انگریزی ادویات کی مکمل چھٹی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جب سے عبقری رسالہ پڑھنا شروع کیا ہے ہمارے گھر سے انگریزی ادویات کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ روحانی پھکی، ٹھنڈی مراد، جوہر شفائے مدینہ، شہد، طب نبوی ہئیر آئل، ہیپاٹائٹس نجات سیرپ وغیرہ ہر وقت گھر میں موجود رہتا ہے۔ عبقری کی ہر دوائی میں شفاء چھپی ہے۔(شاہدہ عبدالباسط، لاہور)
میرے گھر سے ساری بیماریاں بھاگ گئیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج کے دور میں جب ہر طرف پریشانیاں ہی پریشانیاں ہیں ماہنامہ عبقری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اللہ اس کو ترقی عطا فرمائے اور آپ کو بھی عمر و صحت عطا فرمائے ۔ آمین۔ تقریباً چار پانچ سال سے ہم عبقری پڑھ رہے ہیں کافی دوائیاں استعمال کیں ماشاء اللہ عبقری کی ہر دوا میں شفاء ہے۔میرے گھر میں کسی کو کوئی مسئلہ ہوگھر میں موجود’’سترشفائیں‘‘ چند بار دینے سے آرام آجاتا ہے‘ اس کے علاوہ جو مرض ہو عبقری ادویات منگواتے ہیں ‘ استعمال کرتے ہیں صحت مند رہتے ہیں۔ عبقری ادویات کے جو فوائد ڈبی پر لکھے ہوتے ہیں‘ استعمال کرنے سے بالکل ویسا ہی اثر ہوتا ہے۔ (عطیہ ، چکوال)
سانس کی تکلیف میں مبتلا دس سالہ بیٹی صحت یاب
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بیٹی کی عمردس سال ہےاسے سانس کی تکلیف تھی تھوڑا نزلہ اور چھینکیں آئیں اور پھر کئی کئی دن اس کو کھانسی ہوتی اور سانس خراب ہو جاتا‘ رحیم یار خان کے تمام مشہور ڈاکٹروں سے اپنی بچی کا علاج کروایا ‘ اکثر ڈاکٹرز کی ادویات اتنی تیز ہوتی تھیں کہ بیٹی کے ناک سے خون آنے لگ جاتا اور اس کےہونٹ اور ہاتھ کانپنے لگ جاتے۔ پھر میں نے عبقری رسالہ میں بنفشی قہوہ اور شفائے حیرت سیرپ کا پڑھا اوربذریعہ ڈاک ماہنامہ عبقری کے دفتر سےمنگوایا اور بیٹی کو استعمال کروایا اللہ کا شکر ہے میری بیٹی اب صحت یاب ہے۔ میں نے تمام انگریزی ادویات بند کردی ہیں۔ اس کے علاوہ گھر میں کراماتی تیل بھی رکھا ہوا ہےجس جگہ بھی درد محسوس ہو اس جگہ تیل کی مالش کرلیتی ہوں درد ختم ہو جاتا ہے۔(غزالہ مقصود، رحیم یار خان)
گھٹنے کا شدید درد ایک گھنٹے میں ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ایک حادثہ میں مجھے گھٹنے پر چوٹ آئی زخم کا نشان تو ٹھیک ہوگیا لیکن اندرونی درد ٹھیک نہ ہوئی کبھی کبھار تو درد کی شدت اتنی ہو جاتی ہے چلنا مشکل ہو جاتا۔ پھر میں نے عبقری دواخانہ سے کراماتی تیل منگوایا اور روزانہ اس سے گھٹنے کی مالش کرنا شروع کردی صبح شام دو ٹائم مالش کرنے سے ایک ہفتے کے اندردرد جاتا رہا اس کے علاوہ پٹھے میں بھی درد رہتا تھا وہاں بھی مالش کی وہ درد میں غائب ہوگیا۔ (محمد عثمان ، ڈیرہ غازی خان)
25 دن میںویل چیئر سے پاؤں پر کھڑاہونے کا راز
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے شوہر نیل‘ سرسوں کا تیل اور جَو کا دلیہ وغیرہ فروخت کرتے ہیں‘ انہوں نے ہمارے ہاں جَو دیسی(جندر) چکی سے چھلکے سمیت پسوا کر لوگوں کو دیتے ہیں۔ ایک عورت کا آنکھوں دیکھا واقعہ ہے کہ ہمارے محلے میں ایک خاتون بیماری کی وجہ سے چل پھر نہیں سکتی تھی‘ اس لیے ویل چیئر پر بیٹھی رہتی تھی‘ میں نے آپ کا درس ’’تلبینہ‘‘ کے متعلق سنا‘ اور اس خاتو ن کو گھر میں تلبینہ بنا کر کھانے کا مشورہ دیا۔ اس خاتون نے بتائی گئی ترکیب سے گھر میں تلبینہ بنایا اور کھانا شروع کردیا‘ 25 دن اس عورت کو تلبینہ استعمال کروایا ‘25 دن بعد وہ خاتون ویل چیئر سے اپنے پاؤں پر کھڑی تھی۔تلبینہ کے استعمال سے اللہ تعالیٰ نے اسے شفاء نصیب کی اور آج وہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہے‘ چلتی پھرتی ہے‘ بازار آتی جاتی ہے‘ ویل چیئر کو تو بھول ہی چکی ہے۔ آپ تلبینہ خود گھر میں بھی بناسکتے ہیں اور عبقری دواخانہ سے بھی تلبینہ تیار ملتا ہے‘ بس دودھ میں ڈالیں‘ ہلائیں اور غذا تیار۔ جلے پر نشان کیا آبلہ بھی نہ بنا:میرے ہاتھ پر گرم ابلتا ہوا دودھ گر گیا‘ میں نے تیل سرسوں اور نمک باریک (آئیوڈین والا نہیں) فوراً لگایا صبح دونوں ہاتھوں میں کوئی فرق نہیں تھا کہ کون سے ہاتھ پر دودھ گرا تھا۔لکڑی کی گنگھی استعمال کرنے کا فائدہ:بال اگر گرتے ہو تو لکڑی کی کنگھی استعمال کریں بال گرنا بند ہو جائیں گے۔یہ تو میرا آزمودہ ہے بلکہ ہمارے بڑے بھی یہی استعمال کرتے تھے۔ جب مجھے معلوم ہوا کہ عبقری دواخانہ سے بھی لکڑی کی کنگھی ملتی ہےتو خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا‘ فوراً منگوائی اور استعمال شروع کردیا۔ اونٹ کی ہڈی کی تسبیح کا کمال:پٹھوں اور جوڑوں کے درد کیلئے اُونٹ کی ہڈی کی تسبیح پر ذکر کرنے سے آرام آجاتا ہے اور جو مسلسل استعمال کرے اس کو پٹھوں کا درد نہیں ہوتا آزمودہ ہے۔ دودھ میں دیسی انڈااور سفید بال ختم:دودھ میں انڈا دیسی پھینٹ کر استعمال کرنے سے بال سفید نہیں ہوتے یعنی جلدی سفید نہیں ہوں گے۔
پیٹ درد اور الٹی سے نجات مل گئی
میرے پیٹ میں اکثر درد رہتا تھا جس سے موشن کی شکایت ہوجاتی کیونکہ ڈاڑھ درد کے کیپسول استعمال کرتی تھی جو گرم تھے جس کی وجہ سے معدہ خراب ہوجاتا تھا اور موشن لگ جاتے۔ میں نے روحانی پھکی کی تین یا چار خوراکیں گھنٹے گھنٹے کے وقفے سے لیں اور مکمل آرام آگیا۔میری صحت کافی کمزور ہے جس کی وجہ سے لیکوریا کی تکلیف ہو جاتی ہے خاص طور پر جب تھک جائوں یا خوراک کا خاص خیال نہ رکھوں تو تکلیف اور زیادہ ہوجاتی ہے پہلے تو میں ہومیوپیتھک کی دوائی استعمال کرتی تھی لیکن اب ’’روحانی پھکی‘‘ سے ہی آرام آجاتا ہے۔ کمال کی پھکی ہے۔اس کے علاوہ مجھے الٹی بہت زیادہ ہوتی تھی الٹی کی گولیاں اور ٹیکو ں کے بعد آرام آتا تھا اس دن مجھے الٹی ہوئی اور میں نے سترشفائیں دو خوراکیں لیں اللہ کے فضل سے آرام آگیا۔(ماجدہ بی بی، مری)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 257 reviews.