محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو عافیت برکت‘ عزت سے ہمیشہ ہمکنار رکھے‘ میں ایک سال سے تسبیح خانہ میں آرہی ہوں۔چنبل کیلئے میرے پاس ایک نسخہ ہے‘ یہ نسخہ میرے والد کو کسی نے دیا تھا‘ اس کے بعد فی سبیل اللہ بنا کر دیتے تھے۔ ھوالشافی: ریٹھا کے اندر کا مغز‘ بھنے ہوئے چنے ہموزن اور تھوڑا سا گُڑ لیکر پیس کر چنے کے برابر گولیاں بنالیں‘ صبح نہار منہ گھڑے کے پانی سے لیں‘ دیسی صابن استعمال کرنا ہے‘ بڑا گوشت‘ بینگن سے پرہیز کریں۔ (فرزانہ‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں