محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ ہم سب کا پسندیدہ ترین میگزین ہے۔ اس میں لوگوں کے آزمودہ نسخہ جات اور وظائف پڑھ کر دل کو تسلی ہوتی ہے۔سردیوں میں اکثر پاؤں ٹھنڈ سے سن ہوجاتے ہیں‘اس کے علاوہ لحاف یا رضائی ایسے ہوجاتی ہے جیسے بھیگی ہوئی ہو‘ایسی صورتحال میں ایک ڈیڑھ لیٹر پلاسٹک کی خالی بوتل لیں‘ اس ابلتا ہوا پانی ڈال کر بھرلیں اور مضبوطی سے ڈھکن بندکرلیں۔ایسی تین سے چار بوتلیں بنالیں اور لحاف میں لیٹ کر دو بوتلیں پاؤں کی طرف دو بوتلیں کمر اور بازوں کے ساتھ رکھ لیں۔ چند سیکنڈ میں لحاف یا رضائی گرم ہوجائے گی اور جسم پرسکون ہوجائے گا۔ اللہ پاک کا شکر ادا کرکے ہمارے لیے دعا ضرور فرمائیں۔ (محمد اکرم صدیقی‘ ہرنولی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں