٭ اول و آخر گیارہ‘ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے۔ ٭ بسم اللہ الرحمن الرحیم 786مرتبہ ٭سورۂ فاتحہ 101مرتبہ ٭ سورۂ رحمن 7مرتبہ ٭سورۂ قریش 1001 مرتبہ ٭ آیت کریمہ 313 مرتبہ ٭ چاروں قل 4000مرتبہ (یعنی ہر سورۃ ایک ہزار مرتبہ) ٭آیۃ الکرسی 41 مرتبہ۔ ٭ آیت الشفاء (التوبہ 14‘ یونس 57‘ النحل 41‘ الاسراء 82‘ الشعراء 80‘ حٰم السجدہ 44) 33مرتبہ۔ یہ سب پانی پر دم کرکے وہ پانی اکیس دن تک مریض کو پلائیں۔ نوٹ: پانی پینے کا طریقہ یہ ہے:۔ پانی دن میں تین مرتبہ باوضو پینا ہے۔فجر کی نماز کے بعد‘ ظہر کی نماز کے بعد‘ عشاء کی نماز کے بعد۔ ہردفعہ پانی پیتے وقت اکیس مرتبہ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اور 7 مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اورپانی پی لیا کریں۔ 21 دن کے بعد کسی اچھی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائیں تو انشاء اللہ آپ کو یہ بیماری نہیں ہوگی۔
گنجے پن کا شرطیہ علاج
رتن جوت‘ ریٹھا‘ آملہ‘ سکاکائی‘ امربیل ان چیزوں کو ہم وزن لے کر باریک کرلیں‘ مشین میں باریک نہ کریں اس طرح تاثیر ختم ہوجائیگی۔ ان کو مکس کرکے ایک کلو سرسوں کے تیل میں ڈال دیں اور تیل پانچ دن بعد استعمال کریں اس وقت تک تیل کا رنگ سرخ ہوجائیگا۔ چند عرصہ مستقل استعمال سے آپ کے گرتے بال رک جائینگے اور گرے ہوئے بال بھی دوبارہ اگ آئینگے۔
جوڑوں کے درد کیلئے آسان نسخہ
عقر قرحا‘ سونڈ ہم وزن پیس کر اس میں چھوٹا شہد ملا کر گولیاں بنائیں‘ ایک رتی کی ایک گولی ہو۔ریح بادی اور جوڑوں کے درد کیلئے بہت مفید ہے۔ رات کو سوتے وقت ایک گولی دودھ سے لیں۔ (بحوالہ: عبقری جلد 9)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں