خدا کی قسم! اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت نصیبوں والی زندگی دی‘ الحمدللہ ماشاء اللہ میں بہت سکون کی زندگی گزار رہی ہوں۔ میں خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتی ہوں کہ میری یہ بات لفظ بہ لفظ سچ ہے۔
جو بھی وظیفہ پڑھا الحمدللہ ترقی پائی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے اپنی حفظ وامان میں رکھے (آمین) میں عرصہ 5سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہوں‘ مجھے اس رسالے کے وظائف پڑھ کر بہت بہت فائدہ ہوا ان 5سالوں میں میں صرف 3 بار تسبیح خانے آسکی۔ میرے لیے تسبیح خانہ کسی جنت سے کم نہیں۔ میں جب تسبیح خانہ لاہور آنے کی تیاری کررہی ہوتی تھی تو اتنی خوشی ہورہی ہوتی ایسا لگتا تھا میںعمرہ کرنے جارہی ہوں میں نے تسبیح خانہ سے بہت فیض پایا میں نے جو وظیفہ پڑھا الحمدللہ بہت ترقی پائی۔ خاص طور پرعلامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا سلسلہ وار کالم ’’ جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں جتنے وظائف آتے ہیں‘ لاکھوں کے حساب سے پڑھے‘ بہت زیادہ نصاب پڑھے ان وظائف کی برکت سے میں نے ایسا خواب دیکھا اور دو دفعہ دیکھا کہ میری زندگی بدل گئی۔
اللہ نے بہت نصیبوں والی زندگی دی
ایک دفعہ میں نے دیکھا میں گلی میں اپنی امی کے ساتھ کھڑی ہوں اور ہماری گلی میں اونٹنی پر سوار نبی پاک رحمت دو عالمﷺ تشریف لائے اور مجھے اپنے پاس بلایا۔ میں نے ان سے عرض کیا: یارسول اللہﷺ آپﷺ میرے لیے دعا کریں کہ اللہ میرے نصیب اچھے کرے تو آپﷺ مجھ گنہگار بندی سے ہم کلام ہوئے اور فرمایا ان شاء اللہ تم بہت نصیبوں والی ہوگی۔ خدا کی قسم! اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت نصیبوں والی زندگی دی‘ الحمدللہ ماشاء اللہ میں بہت سکون کی زندگی گزار رہی ہوں۔ میں خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتی ہوں کہ میری یہ بات لفظ بہ لفظ سچ ہے۔
سورۂ قریش پڑھنے کا اتنا بڑا اجر!!
دوسرا خواب: میں نے پچھلے رمضان میں دیکھا پچھلے رمضان میں عبقری شمارہ میں آنے والے تمام وظائف ساری رات پڑھتی تھی ساری رات سورئہ قریش کا ورد کرتی تھی کہ خواب میں نبی پاکﷺ کی زیارت ہوئی۔ رمضان کی 27 شب کو میں آرام کرنے کی غرض سے کچھ دیر کے لیے سو گئی میں نے خواب میں دیکھا کہ پرانے زمانے کا ایک کچا سا کمرہ ہے وہاں ایک دیوار کے ساتھ ٹیک لگائے بہت سے مرد اور عورتیں بیٹھے ہیں‘ میں بھی وہاں جاکر بیٹھ جاتی ہوں‘ وہاں ہمارے سامنے ایک بہت ہی خوبصورت نورانی چہرے والی ہستی تشریف فرما ہے۔ لوگ مجھے کہتے ہیں یہ نبی پاکﷺ ہیں میں آپ ﷺکے پاس جاکر بیٹھ جاتی ہوں‘ سامنے حضور پاکﷺ بیٹھے ہوتے ہیں‘ کچھ دیر بعد لوگ مجھے کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے تمہیں بیعت کرلیا ہے۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے اور مجھے بہت پسینہ آیا ہوتا ہے میں جلدی جلدی درود شریف پڑھنا شروع کردیتی ہوں۔
میر ی یہ کہانی ضرور شائع کیجئے!
میں نے بہت سے علماء کرام سے اس خواب کا تذکرہ کیا اور خواب کی تعبیر پوچھی سب نے کہا آپ نے نبی پاکﷺ کو ہی دیکھا ہے وہ عظیم ہستی کسی اور کے روپ میں نہیں آسکتی۔ یہ میرے مقدس خواب ‘میں سمجھتی ہوں تمام عبقری وظائف پڑھنے سے نظر آئے۔ اس کے بعد مجھے عبقری رسالے اور تسبیح خانے سے بہت لگائو ہوگیا میرے دل میں حکیم صاحب کی بہت عقیدت ہے جو کروڑوں لوگوں کا بھلا کر رہے ہیں اور ان کو نیکی کی راہ پر لگا رہے ہیں۔ حکیم صاحب کی دعائوں کے صدقے اللہ تعالیٰ مجھے ایسے ہی پانچ وقت کا نماز بنائے رکھے اور اللہ ہمت دے کہ میں ایسے ہی وظائف جاری رکھ سکوں۔ خدا کے لیے میری یہ کہانی عبقری رسالے میں ضرور ضرور شائع کریں لوگوں کو پتہ چلے کہ وظائف اور سب سے بڑھ کر یقین کتنا فائدہ دیتے ہیں۔ اللہ حکیم صاحب کو خوش رکھے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں