Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یہ چورن گھر میں ضرور تیار رکھیں پھر کمال دیکھیں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر: شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

میرے پاس ایک خاندانی ٹوٹکہ ہے
ایک صاحب دوران ملاقات میرے پاس تشریف لائے کہنے لگے کہ آپ لوگوں کو اپنے روحانی جسمانی ٹوٹکے بغیر بخل اور چھپائے دیتے ہیں‘ میرے پاس ایک خاندانی ٹوٹکہ ہے‘ میرے نانا بناتے تھے اور اُس دور میں ایک پڑیا چار آنے کی دیتے تھے جس دور میں مزدور کی دیہاڑی دس آنے ہوتی تھی‘ لوگ بہت لے جاتے تھے کوئی ایک پڑیا سے اور کوئی چند پڑیوں سے ٹھیک ہوجاتا تھا ‘نانا کے بعد ہم نے یہ بنایا‘ ہمارے خاندان میں کچھ لوگ اس کو بنا کر بیچتے ہیں لیکن میں نے اس کوکبھی نہیں بیچا‘ ہمیشہ تھوڑا سا بنایا اور چند لوگوں کو جب بھی دیا‘ اس کی رقم اور پیسے نہ لیے آج آپ سے ملاقات کا وقت لیا ہوا تھا کہ میرے جی میں آیا کہ آپ کو یہ بنا کر خود دوں لیکن چونکہ آپ خود حکیم طبیب ہیں اس لیے میں یہ آپ کے پاس نسخہ لایا ہوں کہ آپ اسے خود بنالیں میں نے شکریہ سے وہ کاغذ لے لیا۔ اجزا پر غور کیا تو اجزا میں جان ‘تاثیر اور طاقت محسوس ہوئی۔
واقعی فائدہ ہوا‘ طاقت‘ تاثیر اور نفع ملا
میں نے کچھ لوگوں کو وہ اجزا لکھ کر دینے شروع کردئیے کہ خود بنالیں استعمال کریں فائدہ ہوگا جس نے بھی بنایا استعمال کیا واقعتاً اسے بہت فائدہ ہوا اور حد سے زیادہ اس کو اس کی طاقت اور تاثیر اور نفع ملا۔ اس طرح کے واقعات میرے پاس بہت ہوئے کہ لوگوں نے مجھے نسخہ جات اور ٹوٹکے دئیے اور میں نے ان کا شکریہ ادا کیا‘ ان کی سخاوت و فراخدلی سے بہت سے لوگوں کوفائدہ پہنچا‘ میں اس ٹوٹکے کے کچھ فوائد آپ کی خدمت میں عرض کرنا چاہوں گا وہ لوگ جو بدپرہیزی کرتے کرتے تھک گئے اور آخرکار بدپرہیزی کی وجہ سے وہ معدہ‘جگر‘ آنتوں‘ دل پٹھوں اور اعصاب کے مریض بن گئے‘ انہی لوگوں کو میں نے یہ ٹوٹکہ استعمال کروایا۔ ایک صاحب کہنے لگے : میں رات بھر سوتا ہوں صبح اٹھتا ہوں تو تھکا ہوا ہوتا ہوں پھر کچھ کھاپی کرسوجاتا ہوں تھوڑا سا بھی کام کروں تو تھک جاتا ہوں‘ اعصاب ٹوٹ جاتے ہیں‘ جسم پریشان ہوجاتا ہے‘ طبیعت نڈھال ہوجاتی ہے‘ ذہنی‘ اعصابی تناؤ اورکھچاؤ ہروقت رہتا ہے‘ کسی سے بات کرنے کو دل نہیں چاہتا‘ جی چاہتا ہے کہ مجھے کوئی دبائے مجھے دبانے والے تھک جاتے ہیں لیکن میرے جسم کی تکان ختم نہیں ہوتی اس کیلئے بہت دردکش گولیاں کھائیں‘ انجکشن ٹیکے لگوائے بے شمار ٹیسٹ کروائے لیکن کوئی چیز بھی میرے فائدہ میں نہ آئی اور میرے نفع میں نہ آئی اور مجھے اس کا کوئی فائدہ نہ ہوا۔
جسم پھول کی طرح ہلکا ہوگیا
جب سے آپ نے مجھے یہ چورن یعنی پھکی اور پاؤڈر بنانے کا بتایا اور یہ بنا کر میں نے استعمال کیا اس دن سے میں نے اس کا بہت نفع حاصل کیا اور اتنا بہترین نفع حاصل کیا کہ خود میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ مجھے اس کا اتنا نفع مل بھی سکتا ہے۔ میں نے کھانے کے بعد ایک چمچ لیا اور صرف دو بار لیا اور کبھی تین بار لیا اوربعض اوقات دن میں صرف ایک بار لیا اس کا جو فائدہ مجھے ہوا‘ اس کی حیرت بھی انتہا ہے‘ جسم پھول کی طرح ہلکا پھلکا ہوگیا‘جو پٹھے اور اعصاب اکثر کھچاؤ اور تناؤ کا شکار رہتے تھے وہ بالکل صحت مند ہوگئے جو جسم تھکا تھکا اور ٹوٹا ٹوٹا رہتا تھا اس کی تکان ختم ہوگئی‘ اس کا ٹوٹنا صحت کی طرف مائل ہوگیا‘ میں صحت مند ہوگیا‘ میری طبیعت میں اور جسم میں جو بہت زیادہ گھبراہٹ رہتی تھی وہ ختم ہوگئی حتیٰ کہ میرا جینے کو دل نہیں کرتا تھا اورہروقت جی چاہتا تھا کہ اپنی زندگی کو ختم ہی کرڈالوں یا لمحہ با لمحہ موت کا انتظار کرتا رہتاتھا کہ یکایک میری زندگی صحت اور تندرستی کی طرف مائل ہوگئی اور میں ایسا صحت اور تندرستی کی طرف مائل ہوا کہ مجھے خود احساس ہوا کہ میں بالکل ٹھیک ہوگیا ہوں ۔
دل، دماغ اور جسم میں گیس اور بخارات چڑھنا
پھر میں نے یہ دوابے شمار لوگوں کو دی‘ میرے گھر میں‘ میرے خاندان میں کچھ لوگ ایسے تھے جو ان تکالیف اور پریشانیوں میں مبتلا تھے انہیں میں نے یہ دوا دی‘ انہوں نے استعمال کی انہیں بہت فائدہ ہوا‘ بہت نفع ہوا اور سب سے زیادہ اس کا نفع یہ ہے کہ کھایا پیا ہضم ہوتا ہے‘ جزو بدن بنتا ہے‘ خون بنتا ہے‘ طاقت بنتی ہے‘ زیادہ فضلہ نہیں بنتا اور جو حضرات پیٹ بڑھنے کی شکایت کررہے ہیں یا جن حضرات کے اعصاب‘ پٹھے اور جسم کھچا رہتا تھا اور طبیعت اور ذہن ہروقت بوجھل رہتا ہے‘ اعصاب میں کھچاؤ‘ تناؤ ‘چڑچڑاپن یا وہ حضرات کہتےہیں ہروقت دل دماغ اور جسم پر گیس اور غبارات چڑھے رہتے ہیں یا کسی محفل میں بیٹھنے کے نہیں ہوتے بدبودار گیس خارج ہوتی ہے اور ان کو خود شرمندگی ہوتی ہے۔
حاملہ خواتین کی قے‘ ابکائیاںاور معدہ کی تلخی کیلئے
میں نے جب ان کو یہ پاؤڈر دیا اور انہوں نےا ستعمال کیا اس کا بہت ہی زیادہ فائدہ پایا وہ صاحب کہنے لگے کہ حمل کے بعد اکثر خواتین کو قے‘ ابکائیاں اور معدہ کی تلخی محسوس ہوتی ہے میں نے انہیں چٹکی چٹکی سارا دن اس دوا کو چکھنے کا کہا اور زبان پر رکھنے کا کہا وہ جتنا اس کو چٹکی چٹکی چکھتی گئیں اور زبان پر رکھتی گئیں ان کی طبیعت صحت اتنا زیادہ بہتر سے بہتر ہوتی گئی اور ان کا ذہن تروتازہ ہوتا گیا حتیٰ کہ جو خواتین حمل کے بعد موٹاپا کی طرف مائل ہوجاتی ہیں اور ان کا جسم بہت زیادہ پھیل جاتا ہے میں انہیں بھی یہ دوا استعمال کروا چکا ہوں اور ان کا جسم بھی بہت زیادہ موٹاپا سے نکل کر صحت کی طرف مائل ہوجاتا ہے۔
اس میں نقصان نام کی کوئی چیز نہیں
قارئین! یہ دوا مجھے جیسے ملی میں نے لوگوں میں پھیلانا شروع کردی اور لوگوں کو اس کا نسخہ بتانا شروع کیا۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس میں مضرصحت نام کی کوئی چیز نہیں۔ ایک دن کےبچے سے لیکر سوسال کےبوڑھے تک اس کو استعمال کروایا پھر جب میں نے ایک کو دیا ایک کو فائدہ ہوا اس ایک نےپھر بہت کو دیا اور بہت کو فائدہ ہوا اور بے شمار لوگوں کو فائدہ ہوا۔ یہ فائدہ بڑھتاچلا گیا آج کل غیرمتوازن غذا پھر مسلسل غذائیں کھاتے رہنا اپنے معدہ آنتوں اور جسم کو وقفہ نہ دینا اس سے جسم بعض اوقات نہیں ہردوسرے تیسرے فرد کا معدہ خراب ہے (باقی صفحہ نمبر57 پر )
(بقیہ:یہ چورن گھر میں ضرور تیار رکھیں پھر کمال دیکھیں)
یا گیس‘ بادی‘ تبخیر ہے یا پیٹ کا بڑھنا اور جسم کا بڑھنا ہے یا پھر ہروقت اعصابی‘ کھچاؤ اور تناؤ ہے۔ یہ تمام تکالیف اس وقت ہمارے معاشرے میں بہت تیزی سے بڑھ رہی ہیں یاد رکھیے! کسی بھی معاشرے کی صحت کا اندازہ صرف دو چیزوں سے ہے کھانے پینے کے اڈے یعنی پوائنٹ کتنے ہیں‘ ڈاکٹر اور ہسپتال میڈیکل سٹور کتنے ہیں۔ یعنی دو چیزیں پہلی چیز غذا دوسری چیز دوا۔ جہاں غذا کی اور دوا کی فراوانی ہو اور ہر گلی کوچے میں غذائیں اور دوائیں بک رہی ہوں وہ صحت مند معاشرہ کبھی نہیں ہوسکتا وہ ہمیشہ معذور اور مریض معاشرہ ہوتا ہے اور معذور اور مریض کا مشورہ بھی مریض ہوتا ہے اس کی رائے بھی مریض ہوتی ہے اور اس کی طبیعت بھی مریض ہوتی ہے اسے کبھی صحت مند زندگی نہیں ملتی وہ ہمیشہ مریضانہ زندگی گزارتا ہے۔ کچھ حال یہی ہمارے ساتھ بھی ہے ہماری زندگی میں اور طبیعتوں میں مریضانہ مزاج بڑھتا چلا جارہا ہے اور اس کی بنیادی وجہ ہمارا روز کا غذائی معمول ہے کہ ہم کتنا زیادہ کھاتے ہیں اور کتنا زیادہ اپنے جسم کو دیتے ہیں اور کتنا زیادہ ہماری طبیعت اور جسم اس کو حاصل کرتے ہیں۔ ہم ہروقت معدہ گیس اور بادی کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں ۔آئیے ہم اس ٹوٹکے سے دوستی کریں‘ غذاؤں کی احتیاط کرنا ہرگز نہ چھوڑیں۔ دوا پر بھروسہ نہ کریں واقعی اپنے آپ کوختم کرچکے اپنے جسم کو معذور اور بیمار کرچکے پھر اس طبی ٹوٹکے کو آزما کر دیکھیں صرف ایک خوراک جسم میں جان ڈال دے اور بیماریوں ہیپاٹائٹس‘ پرانی قبض‘ تبخیر‘ گیس بادی پیٹ کا بڑھنا گیس کا دل دماغ پر چرھنا اور اعصاب کا کھنچاؤ یہ تمام چیزیں جسم سے ایسے نکل جائیں گی کہ جیسے محسوس ہوتا ہے کہ جسم میں تکلیفیں تھیں ہی نہیں۔ یہ نسخہ آپ اپنے پاس لکھ لیجئے۔ ھوالشافی: کالی مرچ دس گرام‘ نوشادر تیس گرام‘ سنڈھ چالیس گرام‘ سفید زیرہ پچاس گرام‘ اجوائن دیسی پچاس گرام۔ ان تمام چیزوں کو کوٹ پیس کر محفوظ رکھیں۔ ایک چمچ سے آدھا چمچ۔ بچوں کیلئے ایک چٹکی دن میں دو سے چار مرتبہ پانی کے ہمراہ۔ یہ ٹوٹکہ میں نے ان لوگوں کو بھی دیا جن کے چہرے پر دانے‘ کیل مہاسے چھائیاں تھیں۔ ان کی کیل مہاسے چھائیاں بھی ختم ہوئیں اور ان لوگوں کو بھی دیا جن کو پرانی کمر کا درد‘ پٹھوں کا درد‘ اور مہروں کے مسائل تھے کیسا لاجواب ٹوٹکہ ہے آپ ضرور آزمائیے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 240 reviews.