Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھریلو کام میں دھنسی خواتین کیلئے چمکتی دمکتی جلدکے راز

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

یہ چند فائدہ مند ٹپس ہیں جن پر اگر باقاعدگی سے عمل کیا جائے تو آپ کی جلد کو ایک دلکش چمک دمک کے حصول میں نہ صرف مدد ملے گی بلکہ آپ ایک تمتماتی ہوئی سرخ و سپید جلد کی مالک بن جائیں گی اور ہر ایک آپ کو رشک بھری نگاہوں سے دیکھنے لگے گا۔

بچوں جیسی ملائم ریشمی جلد
بچوں کی سی ملائم، ریشمی نرم جلد کے حصول کے لیے ہم کیا کچھ کرنے کے لیے تیار نہیں ہوسکتے؟ اور اس کے باوجود آج کی مصروف دنیا میں کئی خواتین ایسی ہیں کہ جنہیں اپنی جلد کی دیکھ بھال کے لیے وقت نکالنا مشکل ہوتا ہے۔ گھر کی دیکھ بھال، بچوں کی دیکھ بھال، شوہر کے لیے وقت نکالنا، کیرئیر کی جستجو یا رضا کارانہ کام کرنا یہ سب چیزیں ہمارے وقت کا ایک بڑا حصہ لے لیتی ہیں اور بعض اوقات ان خواتین کی اپنی شخصیت اور ظاہری رنگ روپ پس پشت چلے جاتے ہیں۔جلد ہی نظر انداز کرنے کا نتیجہ ظاہر ہونے لگتا ہے اور ہماری جلد بے کیف نظر آنے لگتی ہیں۔ جلد کو نقصان دہ بیرونی عناصر سے محفوظ رکھنا اور ایک صحتمند متوازن غذا کھانا ایک فروزاں کمپلیکیشن کے حصول کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ اسی طرح جلد کی باقاعدگی سے دیکھ بھال بھی برابر کی اہمیت کی حامل ہے۔
پس اس لئے یہ بات اہمیت رکھتی ہے کہ جلد کو صاف ستھرا اور ایکٹیو رکھا جائے جس کے لئے ضروری ہے کہ باقاعدگی سے کلینزنگ، نورشنگ، پروٹیکٹنگ اور ری پلینشنگ کی جائے۔ ہمارے ہاتھوں، چہرے اور گردن کی جلد وہ سب سے پہلے حصے ہیں کہ جو نظر انداز کئے جانے کی علامات اور عمر رسیدگی کے آثار ظاہر کرتے ہیں اور پس خصوصی اور مستقل دیکھ بھال اور قوت بخش غذا چاہتے ہیں۔
جلد کی اقسام کی درجہ بندی کچھ اس انداز سے کی جاتی ہے۔ (۱)خشک، (۲)نارمل، (۳)کمبی نیشن، (۴)چکنی۔
خشک جلد کیلئے گھریلو نسخے
(۱)ایک چائے کے چمچ شہد میں ½چائے کا چمچہ عرق گلاب ملائیں اور اسے نرمی کے ساتھ چہرے پر لگائیں۔ 20-15منٹ تک یونہی رہنے دیں پھر نیم گرم پانی سے اسے دھو ڈالیں۔ شہد خشک جلدکو موئسچرائز کرتا ہے اور سکون پہنچاتا ہے اور یہ روز مرہ استعمال کے لئے مناسب ہے۔
(۲)بادام کے تیل یا زیتون کے تیل کی چہرے پر باقاعدگی سے مالش خشک جلد پر حیرت انگیز نتائج لاتی ہے۔ (۳)سیب کا ایک چوتھائی ٹکڑا لیں۔ چھلکا اتاردیں اور کدوکش کرلیں۔ ریفریجریٹر میں ٹھنڈا کرلیں۔ اسے جلد پر لگائیں اور پندرہ منٹ تک کے لیے چھوڑ دیں۔ ٹھنڈے پانی سے دھو ڈالیں۔ سیب خشک جلد کے لیے سکون آور ہے اور اسے ایک خوشگوار چمک عطا کرتا ہے۔(۴)ایک کھانے کا چمچہ کریم (بالائی ) لیں۔ چمچ سے ہلائیں حتیٰ کہ یہ ایک ملائم پیسٹ سا بن جائے۔ نہانے سے پہلے چہرے اور گردن پر لگائیں۔ بالائی سن ٹین کو ہٹانے میں مدد دیتی ہے اور آپ کی جلد کو ریشمی اور ملائم بناتی ہے۔
نارمل جلد کیلئے گھریلو نسخے
(۱)پکے ہوئے ایک چوتھائی کیلے کو میش کرلیں۔ چہرے پر لگائیں لیکن اس احتیاط کے ساتھ کہ آنکھوں کے نیچے کے حصہ پر نہ لگنے پائے۔ اسے دس منٹ تک یونہی لگا رہنے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو ڈالیں۔ کیلا اس مردہ جلد کو علیحدہ کرنے کے لیے بہترین ہے جو آپ کی جلد کو بے جان ظاہر کرتے ہیں۔ کیلے کا باقاعدہ استعمال آپ کی جلد کو تازگی اور صحت مندانہ چمک عطا کرتا ہے۔
کمبی نیشن اسکن کیلئے گھریلو نسخے
(۱)ہمیشہ عرق گلاب کی ایک چھوٹی شیشی اپنے ریفریجریٹر میں رکھیں۔ روئی کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے کوٹھنڈے عرق گلاب میں بھگو کر نہایت فیاضی کے ساتھ اپنے چہرے پر تھپتھپائیں۔ تازگی کے احساس سے خوب لطف اندوز ہوں۔
(۲)پکے اور بیج نکالے ہوئے پپیتے کا گودا 4-3 کھانے کے چمچ لیں۔ اچھی طرح سے میش کرلیں اور ریفریجریٹر میں ٹھنڈا کرلیں۔ چہرے پر لگائیں اور 10 سے 15 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ پھر ٹھنڈے پانی سے دھو ڈالیں۔ پپیتا کمبی نیشن یا آئلی جلد کو نارملائز کرنے میں مدد دیتا ہے اور اسے ایک خوبصورت صحت مندانہ چمک عطا کرتا ہے۔
چکنی جلد کے لیے گھریلو نسخے
(۱)ریفریجریٹر میں پانی کا ایک پیالہ رکھیں اور اس ٹھنڈے پانی سے دن میں 4-3مرتبہ اپنے چہرے پر چھپا کے ماریں۔ ٹھنڈے پانی سے نہ صرف آپ کو تازگی کا احساس ہوگا بلکہ آپ کے مسامات بھی ٹائٹ ہو جائیں گے۔ (۲)پمپلز کے لیے نیم کے پتے شاندار ہوتے ہیں۔ دھلے ہوئے نیم کے پتوں کو کوٹ لیں تاکہ ایک پیسٹ سا بن جائے اور اسے متاثرہ حصوں پر لگائیں کم از کم آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں۔ نیم پمپلز کو تیزی سے خشک کرنے میں مدد دے گی۔(۳)پمپلز کے چھوڑے ہوئے داغ دھبوں اور نشانات کے لیے کیلامن (Calamine) لوشن استعمال کریں۔ بس تھوڑا سا لوشن ان داغ دھبوں پر تھپتھپا دیں (رات کو سوتے وقت) اور یہ داغ دھبے دھیرے دھیرے دھندلا جائیں گے۔(۴)چکنی جلد کے لیے ایک زبردست پیک یخ کھیرا ہے۔ کھیرے کو باریک کدوکش کرلیں یا پھر کھیرے کو بلینڈر میں بلینڈ کرکے ایک پیسٹ بنالیں۔ اسے فریج میں یخ کرلیں۔ اسے چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ تک اطمینان سے بیٹھی رہیں۔ ٹھنڈے پانی سے دھو ڈالیں۔ بہترین نتائج کے لیے صاف ستھرے اور دھلے ہوئے منہ پر ہفتے میں دوبار اسے دہرائیں۔
تمتماتی جلد کیلئے آسان نسخے
(۱)جلد کو باقاعدگی سے اور صحیح طور پر دھوتی اور صاف کرتی رہیں۔ ملائم طریقے سے اور اچھی طرح کلینزنگ سے جلد کے مردہ خلیے اتارنے میں مدد ملتی ہے جو کہ آپ کی جلد کو بے جان ظاہر کرتے ہیں اور کلینزنگ آپ کے چہرے پر سے اضافی چکناہٹ اور بیکٹیریا کو دور کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ اکثر بیکٹیریا ہی جلد کے پھٹنے اور پھنسیاں وغیرہ کے نکلنے کا سبب ہوتے ہیں۔ پس یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی جلد کو جہاں تک ممکن ہوسکے، صاف ستھرا رکھیں۔(2)روزانہ یا ہفتے میں کم از کم تین مرتبہ کوئی ورزش ضرور کریں۔ اس لئے کہ ورزش سے دوران خون بہتر ہوتا ہے اور اس کے بدلے میں جلد میں آکسیجن کی مقدار بڑھتی ہے۔اس بات سے قطع نظر کہ آپ کی جلد کسی قسم کی ہے، جلد کی باقاعدگی سے دیکھ بھال آپ کی جلد کی ظاہری کیفیت کو بہتر بناتی ہے۔ اور آپ کے چہرے پر عمر رسیدگی کے آثار کے نمایاں ہونے میں تاخیر کرتی ہے۔ یہ چند فائدہ مند ٹپس ہیں جن پر اگر باقاعدگی سے عمل کیا جائے تو آپ کی جلد کو ایک دلکش چمک دمک کے حصول میں نہ صرف مدد ملے گی بلکہ آپ ایک تمتماتی ہوئی سرخ و سپید جلد کی مالک بن جائیں گی اور ہر ایک آپ کو رشک بھری نگاہوں سے دیکھنے لگے گا۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 232 reviews.