محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بیوی کی عمر 44 سال ہے وہ گزشتہ 4-5سال سے گھٹنوں کے درد میں مبتلا ہے۔ ڈاکٹرز احباب کہتے ہیں کہ آپ کے گھٹنے گس گئے ہیں اور ان میں چکنائی ختم اور گیپ آگیا ہے اور آپ کے گھٹنوں کی حالت 70سالہ بڑھایا جیسی ہوگئی ہے اس کا علاج بس درد کم کرنے والی گولیاں ہیں ۔ اس کے علاوہ حکمت کا علاج بھی کرایا اس سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ میری بیوی کو کوئی بیماری مثلاً بلڈپریشر، یورک ایسڈ، شوگر بھی نہیں ہے اس کا وزن بھی زیادہ نہیں ہے۔ حکیم صاحب مہربانی فرما کر ان کے لیے کوئی دوا تجویز فرمائے۔ ( عاقل خان، کراچی)
مشورہ:آپ درج ذیل نسخہ چند ہفتے‘ چند مہینے استعمال کریں‘
ان شاء اللہ اس نسخہ کے استعمال سے آپ کے جوڑوں کا گیپ میں کمی واقع ہوجائے گی‘ درد ختم ہوجائےگی۔ یہ نسخہ بے شمار کا آزمودہ ہے۔ھوالشافی: گوند لیکر ایک پاؤ اور گوند کتیرا ایک چھٹانک کو ایک چمچ دیسی گھی میں ہلکی آنچ پر پکا کر‘ پیس کر‘ نیم گرم دودھ کے ساتھ روزانہ دن میں ایک سے دو مرتبہ استعمال کریں۔ چند دن استعمال کرکے چھوڑ نہ دیں کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں