محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مسئلہ یہ ہے کہ میری جو میرے دل کا ٹکڑا ہے اور اس میںاسے محبت سے گڑیا کہتا ہوں‘ میری اس کے ساتھ بہت محبت ہے جب میں اس کو تکلیف میں دیکھتا ہوں تو میرے دل میں درد ہوتا ہے میں نے کبھی اس کوغمگین اور ناراض نہیں کیا ۔ گڑیا کی عمر 8 سال ہے۔ میری گڑیا کو رمضان المبارک سے کمر میں درد ہورہا تھا۔اس کو ایک مشہورچائلڈاسپیشلسٹ کے پاس لیکر گیا‘ ٹیسٹ کروائے گردوں میں پیپ اور خون کی کمی تھی ایک اور سرجن کو دکھایا اس نے بتایا کہ پیشاب میں پیپ ہے اور پیپ میں خون آتا ہے اور گردوں کے نیچے پیشاب کی نلی میں 2 پتھری ہے۔ میں آپریشن سے ڈرتا ہوں میری بیٹی آپریشن سے بچ جائے۔کوئی ایسی دوا بتائیں کہ میری گڑیا آپریشن سے بچ جائے۔(حافظ نذیر محمد، کوہاٹ)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کی ’’گردے فیل شفاء‘‘ اور’’ گردی‘‘ اوپر لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق چند ہفتے مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ ان شاء اللہ ، اللہ تعالیٰ شفاء عطا فرمائیں گے۔ اس کے ساتھ ایک چھوٹا سا وظیفہ حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ والد یا والدہ بچی کی نیت کرکے سارا دن کھلا پڑھیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں