محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری ہمارا فیملی میگزین ہے‘ بچے سے لیکر بڑے تک تمام بہت ذوق اور شوق سے پڑھتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ کی کتب میں ضرورپڑھتا ہوں‘آپ کی ایک کتاب میں سورۂ الانعام کی آیت نمبر 45 کے فضائل و فوائد لکھے ہوئے ہیں‘ میں نے جب سے پڑھنا شروع کی ہے‘ میرے دل کو بہت سکون ہے۔ میری بیٹی کی میڈیکل سلیکشن تھی‘ میری بیوی کا دس سال پرانا معمول ہے کہ ہروقت درودابراہیمی پڑھتی رہتی ہیں‘ اس کی میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے دوران بھی ہروقت درودابراہیمی پڑھتی رہیں‘ الحمدللہ! میری بیٹی کی میڈیکل میں سلیکشن صرف اس عمل کی برکت سے ہوئی ہے۔ (طارق عزیز‘ حیدرآباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں