محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری والدہ کا میرے والد سے رویہ ٹھیک نہیں ہے جب میرے والدکچھ مانگیں تو والدہ ہمیں کہتی ہیں کہ جلدی سے یہ کام کرلو ورنہ تمہارے پایا بولنے لگ جائیں گے۔ ایک دفعہ تو لڑائی حد سے بڑھ گئی ماما پاپا نے خود کو جوتیاں ماری۔ میں اورمیری بڑی بہن بہت روئے۔ ہمارے گھر میں ہمیشہ پیسوں سے لڑائی ہوتی ہے۔ ماما پاپا سے پیسے مانگتی ہیں تو پاپا آگے سے کہتے ہیں تمہیں حالات کا پتا بھی ہے پھر بھی پیسے مانگتی ہو ماما کو غصہ آجاتا ہے تو بس پھر لڑائی شروع۔کوئی حل بتادیں۔ (پوشیدہ‘ راولپنڈی)
جواب:سورۂ والضحیٰ بمع بسم اللہ ایک بار‘ اول و آخر تین بار درود شریف اور سورۂ کے ہر’’ک‘‘پر 9 باریَاکَرِیْم پڑھنا ہے۔ یہ عمل ہر نماز کے بعد ایک بار یا صبح وشام ایک ایک بار کریں۔اگر فجر سے پہلے کرلیں تو زیادہ فائدہ ورنہ جس وقت کریں‘ جتنا زیادہ کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ سارا گھر کرے ورنہ جتنے زیادہ افراد کرسکیں کرسکتے ہیں۔ عمل کرتے ہوئے مقصد کا تصور کریں‘ نو مقاصداکٹھے بھی تصور میں رکھ سکتے ہیں۔ عمل 9 دن کرنا ہے اگر کام نہ ہو تو پھر دوبارہ سے 9دن کاعمل شروع کرنا ہے۔ اسی طرح 9،9 دن کا عمل کرتے رہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں