Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

صرف یہ اسم پڑھتی ہوں!بیوٹی پارلرپر رش ہے کہ ختم ہی نہیں ہوتا

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کیلئے‘ عبقری کی پوری ٹیم کیلئے‘ علامہ لاہوتی پراسراری اور صحابی بابا جن سمیت تمام نیک جنات اور تمام امت مسلمہ کیلئے ہروقت دعاگو رہتی ہوں۔ عبقری رسالہ سے میرا رشتہ تین سال پرانا ہے‘ مجھے انتہائی عشق ہے اس شاندار میگزین سے۔میں چاہوں بھی تو آپ کا شکریہ ادا نہیں کرسکتی‘ جس طرح آپ نے ہم جسے گنہگاروں کو مسنون اعمال پر لگادیا ہے‘ اللہ اور اس کے حبیبﷺ کی محبت پر لگادیا ہے‘ عبادات کے ذریعے اللہ کی یاد میں مشغول کیا ہے۔ ہماری عبادات اوردعاؤں میں خشوع خضوع آگیا ہے‘امت کا درد‘ انسانیت کا درد‘ تمام مسلمانوں کیلئے دعائیں مانگتی ہوں۔میرے آزمودہ وظائف: بیماریاں ختم روحانیت شروع: رات کو سونے سے پہلے گیارہ بار دل پر ہاتھ رکھ کر یَابَاعِثُ یَانُورُ پڑھنے سے بیماریاں ختم اور پانچ وقت نماز ڑھنے کی توفیق ملتی ہے۔روحانیت کا نور: فجر کے بعد 70 بار یَافَتَّاحُ سینے پر دونوں ہاتھ رکھ کر پڑھنے سے روحانیت کا نور نصیب ہوتا ہے۔ ہر مشکل حل: مجھے کوئی مشکل آن پڑے جلدی سے سورۂ مزمل خشوع خضوع سے پڑھنا شروع کردیتی ہوں‘ مشکل حل ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ پارلر پر رش: میری کزن کا پارلر ہے وہ کہتی ہے کہ میں جب پارلر کھولتی ہوں تو صرف 5 تسبیح یَاقَہَّارُ کی پڑھتی ہوں سارا دن رش ختم نہیں ہوتا۔ (کلثوم نوید‘ خیبرپختونخوا)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 220 reviews.