جس کا کام ہوتے ہوتے بگڑ جاتا ہو یا مانگ سیدھی نہ نکلتی ہوتواِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَکو جتنے ایام میں ہوسکے سوا لاکھ دفعہ پورا کرے اس کے بعد 313مرتبہ ہر روز پڑھتا رہے اور دعا بھی کرتا رہے اور اوّل و آخر درود شریف بھی لازمی پڑھے، انشاء اللہ تعالیٰ سب کام سیدھے ہو جائیں گے۔
چہرے یا پشت وغیرہ کے مَسّے
بد ن کے اکثر حصے پر بعض لوگوں کو موہکے یعنی مسے ہو جاتے ہیں اور بدنما معلوم ہوتے ہیں بعض لوگ گھوڑے کا بال باندھ کر یا جراحی سے کاٹتے ہیں جس سے سخت تکلیف ہوتی ہے۔ خون بکثرت نکل جاتا ہے اور خطرہ ضعف کا ہوجاتا ہے اس عمل سے بلاتکلیف مسے جھڑجاتے ہیں اعمال کے منکر اسے آزما کر دیکھ لیں۔نئے مونجھ کی غیر مستعمل رسی صاف لیں جس سے چارپائی بنی جاتی ہے بان فروش سے مل جاتی ہے اس عمل کو اس طرح کریں کہ جتنی تعداد میں مسے ہوں اتنی ہی گانٹھیں دیں گرہ دیتے وقت مریض مسے پر انگلی شہادت رکھے اور عمل کرنے والا یہ آیت پڑھے ’’فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا‘‘ صرف اتنا کلمہ اور اوپر دم کرنے کی ضرورت نہیں پھر دوسرے مسے پر انگلی رکھے اور یہ آیت مذکور پڑھے، اسی طرح جتنی ضرورت ہو عمل کرکے رسی کو لپیٹ لیں اور کسی روڑی یعنی گندے ملبے تلے دبادیں، کم سے کم دو ہفتہ دبی رہے اس سے پہلے ہرگز نہ نکالیں تین چار روز میں مسے ازخود گرنے شروع ہو جائیں گے اور چند دنوں میں جلد صاف ہو جائےگی۔
برائے کشا دن نکاح
پوری بسم اللہ شریف لکھے پھر سورۂ طٰہٰ کی آیت نمبر 131 اور 132 اتوار، سوموار، جمعہ کو لکھے اور سبز کپڑے میں لپیٹ کر سبز دھاگے کے ساتھ بازو پر باندھے اور بعد نماز عشاء فر ض اور وتر کے درمیان یَالَطِیْفُ یَاوَدُوْدُ 9,9 بار پڑھے اوّل و آخر درود شریف 11 بار۔ 21 دن یا 41 دن پڑھے۔
اچانک وباء پھیل جائے تو
شہر میں اچانک وباء پھیل جائے ‘ طاعون یا کسی بھی مرض کی مرض تو اس بارے میں ہر روزلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیّ الْعَظِیْمِ پانچ تسبیح پڑھی جائیں، بلکہ مسجد کے تمام نمازی مل کر پڑھیں، ایک ہفتہ کے اندر وباء ختم ہو جائےگی۔
کسی سے حاجت درپیش ہوتو یہ پڑھیں!
کسی سے حاجت درپیش ہو تو اس کے پاس جانے سے پہلے وضو کرو اور بسم اللہ پڑھ کر 7 بار یہ آیت پڑھے۔وَلَمَّا دَخَلُوْا مِنْ حَیْثُ اَمَرَھُمْ اَبُوْھُمْ مَاکَانَ یُغْنِیْ عَنْھُمْ مِّنَ اللہِ مِنْ شَیْیٍٔ اِلَّاحَاجَۃً فِیْ نَفْسِ یَعْقُوْبَ قَضٰھَا پھر راستہ میں بھی پڑھتے چلے جائیں۔
یہ عمل صرف جمعرات کو کیجئے! ہر مقصد پورا
ہر مقصد کیلئے: عشاء کی نماز پڑھ کر بغیر کسی سے کلام کئے باوضو قرآن مجید سامنے رکھ کر شروع سے اخیر تک ہر سطر پر انگلی رکھتا جائے اور بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھتا رہے حتیٰ کہ پورا ختم کردے بعد دعا مانگنے‘ عمل صرف جمعرات کو کرنا ہے اور جس مقصد کیلئے کرنا ہوتو صرف تین مہینہ کرے ہر مہینہ میں ایک بار، پھر دوسرے مہینہ میں ایک بار پھر دوسرے مہینہ میں ایک بار انشاء اللہ ضرور مقصد پورا ہو گا۔
قرآن مجید حفظ کرنے والے بچوں کیلئے
جس کو قرآن مجید حفظ نہ ہوتا ہوتو سوتے وقت عشاء کی نماز کے بعد ہر رات سو بار الحمدشریف پڑھ کرے انشاء اللہ قرآن مجید یاد ہوگا۔ (مجرب ہے)۔
بوسیدہ مکان کے رہائشی افراد کیلئے انوکھا عمل
اگر کسی مکان کی دیوار پھٹ گئی ہو یا ٹیڑھی ہوگئی ہو اور گرنے کا خطرہ ہوتو یہ شعر سیاہی سے لکھ کر کاغذ دیوار پر چسپاں کردیں، انشاء اللہ دیوارنہ گرے گی۔
شعر یہ ہے: الٰہی بحرمت معروف کرخیؒ بماند سالہا دیوار ترقی
فراخی رزق کیلئے
(8) فراخی رزق: ہر نماز کے بعد سورۃ واقعہ پانچ مرتبہ پڑھا کرے اور اوّل و آخر تین مرتبہ درود شریف۔
مشکلات کو حل کرنے کیلئے مشکل کشاء وظیفہ
جس کا کام ہوتے ہوتے بگڑ جاتا ہو یا مانگ سیدھی نہ نکلتی ہوتواِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَکو جتنے ایام میں ہوسکے سوا لاکھ دفعہ پورا کرے اس کے بعد 313مرتبہ ہر روز پڑھتا رہے اور دعا بھی کرتا رہے اور اوّل و آخر درود شریف بھی لازمی پڑھے، انشاء اللہ تعالیٰ سب کام سیدھے ہو جائیں گے۔
آئیے استخارہ کیجئے
دو رکعت نماز نفل کی نیت باندھ لے اور پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ پڑھنے کے بعد سورۃ اخلاص 25مرتبہ دوسری میں 25 مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھے پھر سلام پھیرنے کے بعد کھڑا ہوکر اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُ کا رٹا لگائے اگر گردن دائیں جانب پھر جائے تو کام ہو جائے گا۔
حل المشکلات و فراخی رزق
سورۃ مزمل فجر کی سنتوں کے بعد فرضوں سے پہلے ایک مرتبہ روزانہ پڑھے اور ہر نماز کے بعد دو مرتبہ پڑھے، انشاء اللہ کام ہوگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں