Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سردی کا مقابلہ سرگرمی سے کیجئے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی تقریباً ہر فرد نزلہ، زکام اور کھانسی سمیت مختلف بیماریوں کا کچھ وقت کے لیے شکار ہو جاتا ہے۔ بعض افراد کے لیے یہ بیماریاں پورے موسم میں باعث آزار بن جاتی ہیں۔ ان بیماریوں سے محفوظ رہ کر موسم سرما کو بہت زیادہ خوشگوار بنایا جاسکتا ہے بشرطیکہ ہم اس مقصد میں معاون تدبیر سے آگاہ ہوں۔ آئیے ذیل میں ہم جائزہ لیں کہ سرد مہینوں میں جسم اور ذہن کی صحت کی حفاظت کیسے ہوسکتی ہے؟ اور زندگی میں خوشگواریت کیسے پیدا کی جاسکتی ہے؟
قوت مدافعت بڑھائیے
یہ سردیوںہی کا موسم ہوتا ہے جب زکام اور کھانسی جیسی بیماریاں تیزی سے ہم پر حملہ آور ہوتی ہیں۔ اگر قوت مدافعت میں اضافہ چاہتے ہیں تو چربی والی اشیاء سے پرہیز کریں اور ایسی چیزیں کھائیں جن میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہو۔ پھلوں اور سبز پتوں والی سبزیوں کا بھرپور استعمال کریں۔ یہ سبزیاں وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ اپنے معالج کی ہدایات کی تعمیل میںملٹی وٹامنز کا استعمال شروع کردیں تاہم بہت سی تحقیقاتی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اس طرح کے سپلیمنٹس قدرتی خوراک کا نعم البدل نہیں ہوسکتے۔ یاد رہے وٹامن سی کی بھاری بھر کم خوراک (2000ملی گرام) کا زکام کے خلاف اثر بہت معمولی نوعیت کا ہوتا ہے۔قوت مدافعت بڑھانے کے لیے یہ بات بھی ضروری ہے کہ آپ کام کے ساتھ ساتھ آرام کرنا بھی سیکھیں۔ بیماریاں اس وقت عود کرآتی ہیں جب انسان دبائو میں ہوتا ہے۔ آپ نے بھی مشاہدہ کیا ہوگا کہ جب امتحان دینے کے دن قریب آتے ہیں یا سماجی تعلقات میں بگاڑ پیدا ہو جائے تو نزلہ وزکام جیسی بیماریاں فوراً حملہ آور ہوجاتی ہیں۔ یہ چیز واضح کرتی ہے کہ ریلیکس ہونے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ ذہنی دبائو روز مرہ کی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔ اس لیے ریلیکس رہنے کے نت نئے طریقے باقاعدگی سے اختیار کریں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پورے خشوع و خضوع کے ساتھ عبادت اور دعا دبائو کا بہترین علاج ہے۔دھوپ کے فوائد سمیٹیں:جب سرد موسم میں شدت پیدا ہو جاتی ہے تو کمرے سے باہر نکلنے سے ہر کوئی ہچکچاتا ہے۔ یاد رکھیں اس موسم میں آپ کے جسم کو دھوپ کی سخت ضرورت ہوتی ہے تاکہ وٹامن ڈی پیدا ہوسکے۔ یہ ہڈیوں اور دانتوں کی صحت کے لیے ناگزیر ہے۔ کوشش کریں کہ قابل برداشت حد تک دھوپ میں ضرور رہیں۔ ضروری نہیں ہے کہ کڑاکے دار دھوپ ہی نفع بخش ثابت ہو۔ دھوپ کم ہو یا پھر سورج بادلوں کے پیچھے آنکھ مچولی کھیل رہا ہو تب بھی مکمل فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔
بھرپور صحت مند غذاؤں کا استعمال یقینی بنائیں
خزاں اور سرما میں دن چھوٹے ہوتے ہیں جو انسانی جسم کے اندرونی نظام پر خاصے اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہ نظام ہمیں بیدار ہونے اور بھوک سے باخبر رکھتا ہے۔ مغربی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دھوپ کی کمی کی وجہ سے بھوک بڑھ جاتی ہے۔ اس لیے بھرپور اور صحت مند غذائوں کا استعمال یقینی بنائیں۔ سردیوں کے موسم میں صحت مند جسم ہی اپنا مطلوبہ درجہ حرارت برقرار رکھ سکتا ہے۔ ایسے موسم میں ہمیں جس قسم کی انرجی کی ضرورت ہوتی ہے وہ اچھی اور بھرپور خوراک ہی سے میسر آتی ہے۔
نزلہ و زکام اور گلے کی سوزش: سردیوں میں سب سے عام بیماری نزلہ و زکام ہی کی ہوتی ہے۔ ایسے موسم میں آپ کے اردگرد ماحول میں موجود تقریباً 100 وائرس گلے میں خراش، زکام، سردرد اور کھانسی کا باعث بن سکتے ہیں۔عمومی نزلہ زکام زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے کے اندر ختم ہو جاتا ہے اگر یہ اس سے زیادہ طول پکڑ جائے تو پھر اس کا سنجیدگی سے علاج کرنا چاہیے۔یہ مرض لاحق ہونے کی صورت میں ٹشو کا استعمال کریں تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ آپ کے اردگرد زکام زدہ لوگ ہوں تو اپنے ہاتھ ہر وقت دھلے رکھیں کیونکہ یہ ماحول کی وجہ سے وائرس زدہ ہو جاتے ہیں۔ یہی ہاتھ ناک اور منہ پر رکھنے سے وائرس جسم کے اندر داخل ہوجاتے ہیں۔ اس لئے ان چیزوں کو بھی استعمال کرنے سے گریز کریں جو زکام زدہ افراد کے استعمال میں آچکی ہوں۔ جلد صحت مند رکھنے والے لوشن کی اپنے ہاتھوں پر مالش عادت بنالیں۔ اس سے نہ صرف جلد کا بھلا ہوتا ہے بلکہ ہاتھوں پر موجود وائرس بھی مر جاتے ہیں۔ بعد میں بھی آنے والے وائرس بھی ہاتھ پر بیٹھیں تو وہ زندہ واپس نہیں جاسکتے۔ (6) اندھیری راتوں سے استفادہ کریں:سردیوں کی دھوپ میں مزہ لینا بہت ہی شاندار سرگرمی ہے لیکن جب رات کو سونے کا وقت آئے تو بھی اسے بہترین بنایا جاسکتا ہے۔ نیند بھرپور یعنی کم از کم سات گھنٹے روزانہ لازمی ہے۔ اس حوالے سے اہم ترین بات یہ ہے کہ مکمل تاریک بیڈروم میں سوئیں تاکہ آپ زیادہ پرسکون نیند لے سکیں۔ روشن بیڈرومز میں سونے سے انسانی صحت کئی حوالوں سے متاثر ہوتی ہے۔ اس سے قوت مدافعت میں کمی بھی واقع ہو جاتی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تاریک بیڈروم میں سونے والی خواتین کی نسبت روشن بیڈرومز میں نیند کرنے والی خواتین بریسٹ کینسر کا زیادہ شکار ہوتی ہیں۔ نابینا خواتین پر ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ان میں بریسٹ کینسر کے خطرات 20 سے 50فیصد تک کم ہوتے ہیں۔
جمی بلغم نکالنے کی آسان ترین تدبیر
گلے میں بلغم جمی ہوتو اسے نکال باہر کرنے کے لیے آسان ترین تدبیر نیم گرم پانی میں نمک حل کرکے غرارے کرنا ہے۔ یہ تدبیر نہ صرف مشرقی بلکہ مغربی دنیا میں بھی بہت مقبول ہے۔ اگر آپ سگریٹ نوش ہیں تو یاد رکھیں کہ یہ عادت کھانسی کی حالت میں بہت زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
فعال رہیے:سردیوں کے موسم میں فٹ رہنے کے لیے جم اور کلب بہتر ثابت ہوتے ہیں۔ ایسے میں کچھ نئی عادتوں کا ضافہ کرلیں۔ مثلاً یوگا۔ تاہم اس موسم میں ہمہ پہلو ورزشیں یعنی دوڑ، سائیکلنگ اور گالف بہتر ثابت ہوں گی۔ ورزش کرنے سے جسم میں خاطر خواہ حرارت پیدا ہوتی ہے۔ آپ جو بھی سرگرمی انجام دیں، پہلے پانچ منٹ وارم اپ ہونے کے لئے صرف کریں۔ اگر آپ ایسا کریں گے تو موسم گرما کی نسبت زیادہ پٹھے مضبوط ہوں گے۔ اس کے علاوہ جسم کو گرم رکھنے کی سب سے آسان اور راحت بخش تدبیر یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ کپڑوں کا استعمال کریں۔(11)اپنی جلد کا خیال رکھیئے: اس موسم میں آپ کی جلد متاثر ہوسکتی ہے۔ اسے صحت مند رکھنے کے لیے بیرونی اور اندرونی، دونوں علاج ضروری ہیں۔ متوازن خوراک جلد کی اندرونی اور بیرونی صحت کی ضامن ہوتی ہے۔ سب سے اہم کردار پانی کا ہوتا ہے۔ اگر آپ مناسب مقدار میں پانی پی لیں تو جلد کی حفاظت کے لیے بازار سے موسچرائزر لانے کی قطعاً ضرورت نہیں۔ پھل اور سبزیاں بھی انسانی جسم کے اندر پانی کی مناسب مقدار جمع کردیتی ہیں۔ زیتون کا تیل خوراک میں شامل ہوتو جلد کی حفاظت کے لیے مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔ اگر موسچرائزر اور کولڈ کریمیں استعمال کرنا چاہیں توپھر ان کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیجئے گا۔
عموماً سستی کریمیں ایسے کیمیکلز کی حامل ہوتی ہیں جو جلد کے لیے بہت زیادہ نقصان کا باعث بن جاتے ہیں۔ جلد صحت مند رکھنے کے لیے قدرتی اشیاء پر ہی انحصار کرنا چاہیے۔ 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 214 reviews.