Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

21جمعراتیں‘ سورۂ اخلاص کا عمل اور جادو ٹوٹ گیا

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

21جمعراتیں‘ سورۂ اخلاص کا عمل اور جادو ٹوٹ گیا
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! زندگی کے سترہ سال جادو کی نذر ہوگئے‘ پیچھے مُڑ کر دیکھتی ہوں تو کانپ جاتی ہوں‘ ہم پر جادو کرنے والے خود تو مرگئے مگر ہمیں اذیت ناک زندگی دے گئے‘ میں تو یہ سوچ سوچ کر کانپ جاتی تھی کیا میرے بچے بھی ایسی ہی زندگی گزاریں گے‘ سسک سسک کر جس طرح میں نےا ورمیرے شوہر نے کاٹی ہے۔ اللہ سے رو رو کر فریاد کرتی۔ الحمدللہ! اس کریم نے میری سن لی‘ اور مجھے تسبیح خانہ کا در دکھلا دیا۔ ہمارے ساتھ والے گھر میں کرائے دار آئے‘ ان کی ایک خاتون چند دنوں میں میری سہیلی بن گئی‘ گھر میں آنا جانا شرو ع ہوگیا‘ وہ ہر جمعرات کہیں جاتی تھیں‘ میں نے پوچھا تو مجھے ’’تسبیح خانہ‘‘ اور ’’درس‘‘ کے متعلق بتایا‘ میں نے اسی دن اپنے شوہر سے بات کی‘ شوہر نے کہا پہلے میں ایک جمعرات جاؤں گا‘ تسلی ہوئی تو

آپ کو لے جاؤں گا۔ میں نے حامی بھرلی۔ اسی جمعرات میرے شوہر مغرب سے پہلے ایڈریس پوچھ کر تسبیح خانہ پہنچ گئے‘ درس سنا‘ دعا میں شامل ہوئے‘ وہاں انہیں معلوم ہوا کہ سورۂ اخلاص کی 21 جمعراتوں والا خاص عمل چل رہا ہے اور یہ پہلی جمعرات ہے۔ میرے شوہر جب گھر آئے تو انتہائی مطمئن تھے اور مجھے خوشخبری سنائی کہ اگلی جمعرات سے تم بھی میرے ساتھ جاؤگی۔ پورا ہفتہ مجھے آپ کی اوردرس کی باتیں بتاتے رہے‘ میرا تجسس بڑھتا رہا‘ بالآخر جمعرات آہی گئی اور میں سارا دن شام کا انتظٓار کرتی رہی‘ عصر سے پہلے ہی میرے شوہر گھر آگئے۔ میں تیار ہی کھڑی تھی‘ شوہر کے ساتھ تسبیح خانہ طرف روانہ ہوگئی‘ تسبیح خانہ پہنچی تو بہت سکون ملا۔ پورا درس سنا‘ سورۂ اخلاص کے عمل میں شامل ہوئی۔ ہم نے اسی طرح 21 جمعراتیں مکمل کیں‘ ہم نے محسوس کیا کہ ہمارے گھر سے بیماری ختم ہوگئی ہے‘ رزق میں برکت ہورہی ہے‘ کاروبار جو ختم ہوچکا تھا اب دوبارہ بڑھ رہا ہے‘ آج میں پرسکون اور خوشگوار زندگی گزار رہی ہے‘ میری سہیلی نے جو کرائے دار تھی آج اپنا چھوٹا سا گھر لے چکی ہے‘ ہماری اب ہر جمعرات تسبیح خانہ میں ملاقات ہوتی ہے۔ شیخ الوظائف سے بذریعہ ٹوکن ملاقات ہوچکی ہے اور آپ ہی نے ہمیں خوشخبری سنائی کے سترہ سال بعد آپ کا جادو اب ختم ہوچکا ہے۔ (صغریٰ شفیق‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 207 reviews.