دولمہ (افغانستان)
اشیاء: قیمہ آدھا کلو، بند گو بھی ایک عدد، چاول دوبڑے چمچ، پیا ز دو عدد بڑے، ادرک ( پسا ہوا ) دو چائے کا چمچ، لہسن (پسا ہوا) دو چائے کے چمچ، دھنیا ( پسا ہوا ) تین چائے کے چمچ، چینی دو بڑے چمچ، ہلدی ایک چائے کا چمچ، املی ایک چھٹانک (60 گرام)، گھی، نمک، مرچ مرضی کے مطابق
ترکیب: گھی میں ایک پیاز سرخ کر لیں۔ پھر اس میں اوپردیئے ہوئے مسالوں کی آدھی مقدار، قیمہ اور چاول ڈال کر بھون لیں۔ دل چاہے تو تھوڑا ٹماٹر بھی ملا لیں۔ ایک پیالی پانی ڈال کر گلنے دیں، خشک ہو جائے تو تھوڑا سا بھون کر اتار لیں۔ بند گوبھی کے پتے احتیاط سے الگ کر یں۔ خیال رہے کہ ٹوٹنے نہ پائیں۔ ایک دیگچی میں تھوڑا سانمک ڈال کر پانی ابالیں۔ ابلے ہو ئے پانی میں ایک منٹ کے لیے بند گو بھی کے پتے ڈال کر کسی چھلنی میں الٹ دیں اورا نہیں ٹھنڈا ہونے دیں۔ ایک بڑا پیا ز آدھ پاﺅ گھی میں سر خ کریں۔پھر اس میں پسا ہوا بقیہ ادرک، لہسن، مرچ اور دھنیا ڈال کر پانی کا چھینٹا دے کر بھونیں۔ مرضی کے مطابق نمک ملا ئیں۔ املی دھو کرپانی میں بھگوئیں۔ نرم ہو جائے تو گاڑھا گاڑھا عرق نکال کر بیچ پھینک دیں۔ اس عرق میں چینی ملا ئیں۔ اب گوبھی کا ایک پتہ لیں۔ اس میں ایک چمچ قیمہ رکھ کر ستھرے پیکٹ کی طر ح لپیٹ لیں اور اسے دھاگے سے باند ھ لیں۔ اسی طر ح سارے قیمے کے پیکٹ بنا لیں۔ ایک بڑی دیگچی میں پہلے سے تیار کیا ہوا مسالا بچھا ئیں اور اس پر قیمہ بھرے پتے رکھ دیں۔ اوپر املی اور چینی کی چٹنی ڈال دیں۔ ڈھکنے سے بند کر کے بالکل ہلکی آنچ پر دم پر لگا دیں۔ تیا ر ہو جائے تو احتیا ط سے نکال کر ڈش میں سجا ئیں۔
کشمیری قمبر گا ہ
اشیا ء: گائے کے بچے کے چانپ 6 عدد، لا ل مر چ ایک چھوٹا چمچ، سونٹھ ایک چمچ چھوٹا، سونف ایک درمیانہ چمچ، لہسن5,4 جوئے، گرم مسالا( دار چینی، الا ئچی لو نگ تیز پتہ، زیرہ) دہی ایک پیالی، بیسن ایک پیا لی، چھوٹی الا ئچی 5,4 عدد، جلوتری ایک ٹکڑا، دودھ دو پیالی، گھی، نمک مرضی کے مطابق
ترکیب: چانپ کے ٹکڑے ایک بھیگے ہوئے کپڑے سے خوب صاف کر کے چھری یا بٹے سے کچل لیں۔ کسی باریک کپڑے میں سارے خشک مسالے رکھ کر ایک ڈھیلی سی پوٹلی بنا لیں۔ ایک دیگچی میں گو شت، دودھ نمک اور مسالوں کی پوٹلی ڈال دیں اور اسے دھیمی آنچ پر اتنی دیر پکا ئیں کہ گو شت گل جائے اور دودھ خشک ہوجائے۔ مسالے کی پو ٹلی نکال کر پھینک دیں۔ چانپو ں پر تھوڑا ساپسا ہوا لہسن ملیں، دہی میں نمک، مر چ ملا لیں۔ اب اس بیسن میں چانپیں ڈبو ڈبو کر گھی میں تل لیں۔ ( لہسن کی بو نا پسند ہو تو نہ لگائیں )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں