(۱)دھنیہ اور سونف ہم وزن لے کر صاف کرکے محفوظ رکھیں اور دن میں اس مرکب سے تقریباً ایک چھوٹا چمچ منہ میں ڈال کر پان کی طرح چباتے رہیں اور چوستے رہیں۔ ایسا پورے دن میں کم از کم ۴مرتبہ اور زیادہ سے زیادہ چھ یا آٹھ بار کرسکتے ہیں۔
(۲) دانہ الائچی کلاں، دانہ الائچی خورد، ملٹھی، سونف، کباب چینی، اجوائن، سہاگہ ہر ایک ہم وزن لے کر پیس لیں آدھا چمچ چھوٹا دن میں تین یا چار بار کھانے سے قبل یا بعد استعمال کریں۔ تو قارئین نسخہ کے دونوں اجزاء آپ کے سپرد ہیں دونوں اکٹھے استعمال کرنے پڑیں گے۔ ایک اور نکتہ اس ضمن میں عرض کرتا چلوں کہ یہ نسخہ امراض قلب کے لئے بھی تریاق ہے۔
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں