Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نفسیاتی گھریلو الجھنیں اور آزمودہ یقینی علاج

ماہنامہ عبقری - اگست 2009ء

خوشیوں سے بھی محروم مجھے بچوں کے بغیر زندگی ادھوری لگتی ہے ۔ میرے شوہر کو پرواہ نہیں مگر میںچاہتی ہوں ۔ شادی کو دس سال ہو چکے ہیں۔ اپنے بھائی کی بیٹی کوگودلینا چاہتی ہوں تو شوہر انکار کر دیتے ہیں۔ وہ اپنے بھائی کا بچہ گود لینا چاہتے ہیں تو میں انکار کر دیتی ہوں۔ اس کشمکش میں وقت گزرتا جا رہا ہے۔ در اصل اب میرے شوہر بہت زیادہ مذہبی ہو گئے ہیں۔ بچے کے بڑے ہونے کے بعد محرم اور نا محرم کے حوالے سے فکر کرتے ہیں۔ میری ان کیساتھ ذہنی ہم آہنگی نہیں وہ زندگی کی بڑی تو کیا چھوٹی خوشیوں سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔ (غزالہ نعیم، گوجرانوالہ) جواب:خوشیوںکو محسوس نہ کرنے والا رویہ درست نہیں ہوتا۔ اس کےلئے انہیں سمجھنے کی ضرور ت ہے۔ مذہب سے قریب ہونے والے لوگ تو خوشیوں اور سکون سے زیادہ قریب نظر آ سکتے ہیں اور شریک حیات سے بھی ذہنی ہم آہنگی ممکن ہے۔ آپ کے شوہر کے مزاج میں تبدیلی کی وجہ مذہب سے قربت نہیں کوئی اور بات ہو گی۔ آپ ہی اپنی سوچ کو بدلیں۔ بچے سب پیارے ہوتے ہیں۔ اختلاف رائے نہ رکھتے ہوئے شوہر کے رشتے داروں میں سے ہی کوئی بچہ لے لیںتاکہ وہ بھی اس پر مکمل توجہ دے سکیں اور بچے کے گھر میں آنے سے ہی آپ لوگوںمیں ذہنی ہم آہنگی ہو جائے۔ کیا کروں میرے شوہر نے مجھے تنہا چھوڑ دیا ہے ۔ اس وقت مجھے ا ن کے ساتھ کی ضرورت تھی۔ بچوں کو بھی میرے پاس ہی چھوڑ گئے ‘ پھر میں نفسیاتی مریضہ ہو گئی۔ بھائیوں نے علاج کروایا۔ شوہر نے یکے بعد دیگرے تین شادیاں کیں جو ناکام ہوگئیں۔ میں بیمار ہوئی تو بچے بھی ان کے پاس چلے گئے۔ اس وقت میری عمر 35 سال ہے ۔ میری بہت اچھی دوست اپنے بھائی سے میری شادی کرنا چاہتی ہے۔ اس کا بھائی بھی نفسیاتی مریض ہے۔ میں نے اس کے بارے میں سوچا تو مجھے ڈر لگنے لگا ۔ ایک مشکل سے نکل کر دوسری مشکل میں نہ پھنس جاﺅں اور پھر شاید بچے بھی نہ ملیں۔ (صفیہ....لاڑکانہ) جواب:زیادہ تر نفسیاتی مریض جلد ٹھیک نہیں ہوتے۔ صبر و تحمل سے طویل عرصے تک علاج کروانا پڑتا ہے اور ان امراض کا شکار لوگوں کی شادیاں ناکام ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ آپ اپنے معالج سے مشورہ کر لیں اور جن صاحب سے شادی کی بات چل رہی ہے۔ ان کے مرض کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرنی ضروری ہے کہ وہ شدید مریض ہیں یا معمولی بیمارہیں۔ تنہائی میں جو کچھ بھی سوچاہے اس پر مزید غور کرنے کی ضرورت ہے۔ محبت کی شادی کا نتیجہ میں نے والدین کی مرضی کے خلاف اپنی ضد پر شادی کی۔ لڑکی زیادہ رضا مند نہیں تھی ‘ وہ بھی میرے اصرار کرنے پر راضی ہوئی۔ اس کے گھر والے بھی مجھے پسند نہیں کرتے تھے۔ میری اتنی آمدن نہیں کہ اسے الگ گھر میں رکھوں۔ اب سب کے ساتھ رہنے میں مسائل ہو رہے ہیں۔ وہ بہت آزاد خیال ہے جبکہ میرے گھر کی خواتین سخت پردہ کرتی ہیں اور میری بیوی کی آزاد خیالی پر اسے باتیں سناتی ہیں۔ وہ کہتی ہے تم نے ضد میں مجھ سے شادی کی۔ میں بھی اب تمہارے گھر والوں کے کہنے پر نہیں چل سکتی۔ اس نے ماسٹرز کیا ہوا ہے ۔ جاب کرنا چاہتی ہے‘ اس پر گھر والوں کو اعتراض ہے۔ بتا نہیں سکتا کہ کس قدر مسائل میں گھرا ہوا ہوں اور یہ مسائل اب نفسیاتی رنگ اختیار کر گئے ہیں۔( ندیم مغل.... کراچی) جواب: بہت زیادہ آزاد خیالی یا بے جا پابندیوں میں رہنا‘ دونوں روئیے مسائل پیدا کرتے ہیں۔ آپ نے ضد کا ذکر کیا ہے تو شادی جو عمر بھر کا ساتھ ہے‘ اس میں ضد کی گئی ‘ اس رشتے کےلئے خلوص اور محبت کی ضرورت ہوتی ہے اور یقینا آپ لوگوں میں محبت ہو گی کیونکہ ساتھ رہ رہے ہیں۔ اس سے قبل کہ آپس کے اختلافات بڑھ کر مشکلات کا سبب بنیں ۔ گھر والوں کو سمجھائیں کہ وہ آپ کی بیوی پر پابندیاں نہ لگائیں۔ اس کے رویئے میں اچھی تبدیلی چاہتے ہیں تو اپنے اخلاق اور کردار سے متاثر کریں۔ اگر کوئی کسی سے متاثر ہو کر اپنے رویئے میں اچھی تبدیلی لاتا ہے تو وہ مستقل ہوتی ہے لیکن زبردستی تبدیلی لانے کی کوشش کی جائے تو وہ عارضی ہوتی ہے۔ اگر آپ کی بیوی جاب کرنا چاہتی ہیں تو انہیں اجازت دینے میں کوئی حرج نہیں۔ آپ انہیں ان کے حقوق دیں‘ آپکے گھر والوں کی طرف سے غیر ضروری مداخلت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ وہ آپ کی بات ماننے کی پابند ہے۔ دماغ کا خلل میں نے کسی سے عشق کیااور اسے حاصل بھی کر لیا۔ کافی وقت ہم نے ساتھ گزارا۔ اب وہ اپنے ایک پرانے دوست سے ملنے لگی‘ تب میرا دم گھٹتا ہے‘ حسد ہوتا ہے۔ میں ملنا چھوڑ دیتا ہوں تو وہ مجھ سے معافی مانگتی ہے۔ معاف کر دوں تو کچھ عرصہ تو معاملات ٹھیک چلتے ہیں مگر پھر وہی پرانی ملاقاتیں شروع ہو جاتی ہیں۔ تین مرتبہ معاف کر چکا ہوں‘ اب یہ سوچنے پر مجبور ہوں کہ کیا اسے مجھ سے محبت ہے؟ (ذ۔ع‘ کراچی) جواب: حاصل کر لینے سے آپ کا کیا مطلب ہے‘ یہ واضح نہ ہو سکا۔ محبت کے بعد شادی کرلینا حاصل کر لینا ہوتا ہے ۔ آپ کا خط واضح نہیں‘ بہر حال اگر آپ لوگوں کے درمیان دوستی ہے تو غلط ہے۔ آپ کسی سے عشق کرتے ہیں‘ وہ کسی سے ملے تو حسد کا شکار ہو جائیں گے۔ آپ کو اسے روکنے کا حق نہ ہو اور بار بار روکیں‘ معافیاں مانگی جائیں اور نتیجہ پھر بھی کچھ حاصل نہ ہو تو یہ دماغ کا خلل ہی ہوا۔ زندگی گزارنے کا وہی انداز بہتر ہے جو اسلام نے ہمیں دیا ہے۔ اس سے دور ہونگے تو پریشان ہوجائینگے۔ خوشی کی بجائے مایوسی میری بہن کا بچہ تین سال کا ہونے کے باوجود چل نہیں سکتا‘ پتہ نہیں اس کی وجہ کیا ہے؟ ہم لوگوں نے بہت غور کیا‘ کچھ سمجھ میں نہیں آیا۔ وہ گاﺅںمیں رہتی ہیں‘ آج کل ہم سے ملنے آئی ہیں تو ہم بجائے خوش ہونے کے افسردہ ہو گئے ہیں کہ اس کے ہاں پانچ سال بعد بیٹا ہوا اور وہ بھی کمزور۔ بہن کو جیسے ہی اس کی کمزوری کا احساس ہوتا ہے وہ رونے لگتی ہے۔( بشریٰ‘لاہور) جواب:بہن کو بچے کی کمزوری کا احساس دلانے کی بجائے بچے کو کسی اچھے ڈاکٹر کو دکھائیں۔ بیماری کا صرف سبب معلوم کر لینے سے آرام نہیں آئیگا بلکہ بچے کو تو ٹانگوں کی کمزوری کے علاوہ دماغ کی کمزوری کا مسئلہ لگتا ہے۔ اس کا مکمل طبی معائنہ کروانے کی ضرورت ہے۔ معالج وجہ سمجھ کر آپ کو بھی بتا دیں گے اور علاج کے بارے میں بھی آگہی ہو جائے گی اور یہ بھی معلوم ہو جائے گا کہ بچہ کتنی عمر تک چلنے کے قابل ہو گا۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 955 reviews.