Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

٭موٹرسائیکل سوار غنڈے٭بڑا نقصان٭گدھا گاڑی پر ریچھ٭یہ تو کوئی بزرگ ہیں! ٭اوپری اثرات کا معاملہ ٭جھاڑو اور برتن ٭میٹھا پانی پئیں گے٭کاغذ کی پ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2019ء

موٹرسائیکل سوار غنڈے:میں نے دیکھا کہ موٹر سائیکل پر غنڈے سوار ہوتے ہیں۔ ان کے ہاتھ میں تلواریں ہوتی ہیں وہ مجھ سے میرے شوہر کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ وہ کہاں ہے اس کو نہیں چھوڑیں گے۔ وہ لاشوں کے اوپر سے موٹر سائیکل گزارتے ہیں جو وہاں بکھری پڑی تھیں (یہ خواب لگاتار دو دفعہ آیا) پھر دیکھا کہ فائرنگ ہورہی ہے اور میرے دونوں بچے زخمی ہوتے ہیں۔ میں اور میرے شوہر ان کی پٹیاں کررہے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ میں اکثر خواب میں اپنی بیٹی کو گم ہوتے ہوئے دیکھتی ہوں۔ میری بیٹی کو بھی ایسے ہی پریشان کن خواب نظر آتے ہیں۔ ایک اور خواب میں نے دیکھا کہ کوئی چھوٹے سے بچے کو شہد جیسی لیس دار چیز چٹا رہا ہوتا ہے۔ چٹانے والے کی صرف انگلیاں نظر آتی ہیں اور وہ بچہ بے خبر سوجاتا ہے۔(حرا،گجرات)
تعبیر:خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ اولاد کے حوالے سے وقتی طور پر جو پریشانیاں آئی ہوئی ہیں وہ کچھ عرصہ بعد ان شاء اللہ دور ہو جائیں گی۔ آپ اپنے شوہر اور بچوں کا حسب توفیق کچھ صدقہ دیں اور نماز کے بعد گیارہ بار یَاحَفِیْظُ اور ایک بار آیت الکرسی پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔
بڑا نقصان:میں نے دیکھا کہ ہمارے صحن کے کونے میں جو باتھ روم ہے وہاں پر (نعوذباللہ)قرآن کریم کے بہت سارے ضعیف نسخے رکھے ہیں۔ میں اپنی امی سے کہتی ہوں کہ یہ جگہ پاک نہیں ہے۔ ان تمام نسخوں کو ہٹادیں مگر وہ کوئی جواب نہیں دیتیں اور مجھے قرآن دکھاتی ہیں جو کہ زیادہ ضعیف نہیں ہوتا۔ خواب میں میری امی کے بال کھلے ہوئے تھے۔(ن‘ راولپنڈی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو اس بات کی طرف متوجہ کیا گیا ہے کہ آپ قرآن پاک کو پڑھنے اور اس پر عمل کرنے میں غفلت کا مظاہرہ کررہی ہیں جو کہ کسی بڑے نقصان کا باعث بھی ہوسکتی ہے۔
اوپری اثرات کا معاملہ: میں نے دیکھا کہ میری امی کے ماموں کی دونوں بیٹیاں ہمارے گھر آئی ہیں۔ ان کے آنے سے پہلے میں صحن میں کھڑی ہوتی ہوں۔ ایک کالا موٹا اور لمبا سا آدمی مجھے مسلسل گھور رہا ہوتا ہے۔ جب لوگ اسے جانے کا کہتے ہیں تو وہ چھت پر چلا جاتا ہے اور وہ وہاں سے گھورتا ہے۔ تو میری امی کی ماموں زاد کہتی ہیں کہ یہ آدمی ہم نے تمہارے پیچھے لگایا ہے کہ وہ ہمیں بتائے کہ تم ہمارے بارے میں کیا باتیں کرتے ہو۔ میری امی کی ممانی مجھے اکثر خواب میں نقصان پہنچاتے ہوئے نظر آتی ہیں۔(پوشیدہ)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کے ساتھ اوپری اثرات کا معاملہ کافی عرصہ سے چل رہا ہے تاہم کسی بھی قسم کی بدگمانی میں نہ پڑیں اور سورئہ بقرہ کا اوّل وآخر رکوع گیارہ بار ہر نماز کے بعد پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں۔ یہ عمل شروع کرنے سے پہلے حسب توفیق کچھ صدقہ ضرور دے دیں۔
گدھا گاڑی پر ریچھ:ناقابل اشاعتخواب حذف کردیا گیا۔(ر۔قصور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کا ملنا جلنا اور دوستی کمینہ خصلت اور احمق لوگوں کے ساتھ ہے جو کہ کسی وقت بھی آپ کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچا سکتے ہیں لہٰذا ایسے لوگوں سے احتیاط کریں۔ واللہ اعلم۔
میٹھا پانی پئیں گے:میں نے دیکھا کہ ایک صحت مند اور گورا چٹا آدمی چارپائی پر لیٹا ہوا ہے۔ افطار سے کچھ پہلے کا وقت ہے اور اس آدمی نے روزہ رکھا ہوا ہے۔ میں اس سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ میٹھا پانی پئیں گے تو وہ کہتا ہے کہ ’’ہاں‘‘ تو پھر میں اس کے لیے میٹھا پانی بناتا ہوں۔ اچانک وہاں ایک شخص کا کالا سایہ دکھائی دیتا ہے جو ایک طرف کو نکل جاتا ہے۔ پھر میری آنکھ کھل گئی۔(کاشف،کراچی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ انشاء اللہ آپ کی روزی میں برکت ہوگی اور خوشحالی نصیب ہوگی۔ آپ سورئہ واقعہ بعد عشاء ایک بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ ا علم۔
کاغذ کی پرچیاں: خالہ نے دیکھا کہ میں اپنے پرانے گھر میں بیٹھی ہوں، وہاں سکول ڈریس پہنے بچیاں مجھ سے کچھ لکھواتی ہیں۔ میرے ہاتھ میں سفید رنگ کی کاپی ہے اور میں اس کے ہر صفحے پر لکھ کر ایک ایک کاغذ کرکے بچیوں کے لئے لکھنا شروع ہی کرتی ہوں کہ خالہ کی آنکھ کھل گئی۔(ب۔ گجرات)
تعبیر: آپ کی خالہ کے خواب کے مطابق ان کی اولاد کو علم کی دولت نصیب ہوگی نیز انہیں خاندان میں عزت اورمرتبہ حاصل ہوگا۔ آپ کی خالہ ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ یَاعَلِیْمُ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔
یہ تو کوئی بزرگ ہیں:میں نے دیکھا کہ باورچی خانے میں روٹی پکا رہی ہوں تو دروازہ کھلتا ہے، مجھے ڈر لگتا ہے کہ کوئی فقیر آگیا، میں وہاں سے بھاگ کر باہر نکلتی ہوں تو دیکھتی ہوں کہ سامنے ایک آدمی کھڑا ہے، اس نے ہلکے سبز رنگ کے کپڑے پہنے ہیں، اس کے چہرے کا رنگ خوبصورت سفید ہے اس کے ہاتھ میں تسبیح ہے اس کا چہرہ ایسے چمک رہا ہے جیسے پسینہ بہہ رہا ہو، مجھے یہی خیال آتا ہے کہ یہ تو کوئی بزرگ ہیں۔(آسیہ، کراچی)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ کسی بزرگ کی دعا کی برکت سے آپ کی دیرینہ مراد پوری ہوگی اور رزق میں کشادگی کا بھی اشارہ ہے۔ واللہ اعلم۔
جھاڑو اور برتن :اکثر دیکھتی ہوں کہ کسی شادی میںشریک ہوں۔ بہت دفعہ یہ خواب دیکھا ہے کہ میلی سی جگہ ہے اور میں جھاڑو دے کر ساری جگہ صاف کردیتی ہوں۔ کبھی دیکھتی ہوں کہ برتن دھو رہی ہوں۔ ایک بار دیکھا کہ بچہ میرے ساتھ ہے۔ پہلے سفید رنگ کی روشنی آتی ہے پھر دو نہایت ہی بڑے سائز کی گاڑیاں میرے پیچھے ہیں، میں جیسے ہی مڑ کر دیکھتی ہوں، گاڑیاں اپنا رخ بدل لیتی ہیں، کہیں اور چلی جاتی ہیں۔ (فاخرہ‘ اسلام آباد)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس وقت کچھ پریشانی آپ کو درپیش ہے جو جلد دور ہونے والی ہے اور اس بات کا بھی اشارہ ہے کہ دینی اور دنیاوی ترقی نصیب ہوگی۔
گھر میں اثرات
خواب: میں نے دیکھا کہ میں کچن میں پانی پینے جاتی ہوں۔ میں ٹیبل کے پاس کھڑی ہوں اور ٹیبل کے نیچے سے کوئی میرا پائوں پکڑ لیتا ہے۔ میں دیکھتی ہوں کہ وہ جن ہے۔ میں ڈر کر چیخیں مارتی ہوں اور اپنی امی کے پاس چلی جاتی ہوں۔ میں انہیں بتاتی ہوں کہ وہاں جن ہے۔ پھر میںاپنی امی کو لے کر دوسرے کمرے میں جاتی ہوں اور دروازہ بند کر کے اس کے آگے میز رکھ دیتی ہوں۔ پھر میں دیکھتی ہوں کہ دروازہ غائب ہو جاتا ہے۔(تانیہ، اسلام آباد)
تعمیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے گھر میں اوپری اثرات کا عمل دخل ہے، تاہم آپ روزانہ ایک بار سورئہ بقرہ مکمل پڑھ کر گھر کے چاروں طرف پھونک دیا کریں اور پانی میں دم کرکے اس کے چھینٹے دیواروں کے کونوں پر اسپرے اس طرح کریں کہ پانی زمین پر نہ گرے۔ یہ عمل 41دن کرلیں، انشاء اللہ اثرات ختم ہو جائیں گے۔ تاہم دوران عمل ٹی وی یا کوئی تصویر سامنے نہ ہو۔ واللہ اعلم۔
کاموں میں بندش
خواب: میں اکثر دیکھتی ہوں کہ میں سکول کی کلاس روم میں ہوں، نیا داخلہ لیا ہے۔ میرا کام مکمل نہیں ہوتا یا پیپر دے رہی ہوں مجھے پیپر نہیں آرہا یا ادھورا رہ جاتا ہے کبھی سکول یا ٹیوشن جارہی ہوں تو لیٹ ہو جاتی ہوں بس نہیں ملتی اور رات ہو جاتی ہے اور پرانے سکول کا واش روم بھی دیکھتی ہوں۔ (صائمہ، کراچی)
تعمیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے کاموں میں بندش کی وجہ سے رکاوٹ ہے جس کی وجہ سے بنتے بنتے کام بگڑ رہے ہیں۔ آپ حسب استطاعت کچھ صدقہ دیں اور روزانہ ایک وقت مقررہ پر معوذتین 313بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ یہ عمل بندش ختم ہونے تک جاری رکھیں ۔ واللہ اعلم۔
دوراہا
خواب: میں نے دیکھا کہ میں پیدل چل رہا ہوں۔ ایک سائیکل سوار مجھے بیٹھنے کے لیے کہتا ہے۔ لیکن میں کہتا ہوں کہ جس رفتار سے تمہاری سائیکل چل رہی ہے، اس سے تو میں پیدل بہتر ہوں۔ ہم ساتھ چلتے ہیں۔ وہ سائیکل کی رفتار بڑھا دیتا ہے۔ میں دوڑنا شروع کردیتا ہوں پھر وہ رفتار بہت زیادہ کردیتا ہے۔ پھر میں سکی شہر کے قریب ہوں۔ ایک سڑک ہے، کچھ فاصلے کے بعد سڑک دو راہی ہو جاتی ہے۔ اب میں سوچتا ہوں کہ شہر کون سے راستے سے جائوں۔ پھر میں کسی تقریب میں گیا ہوں، وہاں میرے جوتے گم ہو جاتے ہیں۔ میں پنڈال سے باہر آتا ہوں، کسی سے کہتا ہوں تو وہ کسی لڑکے کو بلا کر میرے جوتے تلاش کرنے کا کہنا ہے۔ وہ مجھے ایک برائون رنگ کی انگوٹھا چپل کسی کی اٹھا کر دیتا ہے۔ وہ بالکل نئی ہے، وہ کہتا ہے پہن لو تو میں پہن لیتا ہوںلیکن ایک لڑکا آتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ میری چپل ہے تو میں اسے دے دیتا ہوں۔(م۔ ر۔ملتان)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے اکثر کاموں میں بندش کی وجہ سے بنتے بنتے کام بگڑ جاتے ہیں۔ آپ کچھ صدقہ حسب توفیق دے کر معوذتین 313بار روزانہ پڑھ لیا کریں اور پانی پر دم کرکے پی لیا کریں یہ عمل 90دن تک لگاتار کرنا ہوگا۔ واللہ اعلم۔
سہانا موسم
خواب:میں نے دیکھا کہ ایک بہت بڑی برآمدہ نما جگہ ہے وہاں شادی ہورہی ہے، لڑکیاں دھولک لے کر بیٹھی ہیں، میں بھی ان میں بیٹھی ہوں لیکن کوئی گانے یا ڈھولک کی آواز نہیں ہے۔ اتنے میں میں دیکھتی ہوں کہ میری خالہ کی بیٹیاں بھی آرہی ہیں، ان میں سے جو شادی شدہ ہے اس نے بڑا تیز اور عجیب سا میک اپ کیا ہوا ہے، میں اسے دیکھ کر کہتی ہوں کہ یہ کیسا میک اپ کیا ہے اس نے۔ پھر وہ وہاں سے اٹھتی ہوں اور آگے بڑھ جاتی ہوں، وہاں سیڑھیاں آتی ہیں وہ سیڑھیاں چڑھ کر میں ایک جگہ پہنچتی ہوں تو وہاں کچھ عورتیں کھڑی ہوتی ہیں۔ میں آگے بڑھتی ہوں اور کچھ سیڑھیاں اترتی ہوں۔ ایک چوڑی لمبی سی جگہ ہے اس کے دونوں طرف دیواریں ہیں۔ میں جیسے ہی اس جگہ چلتی ہوں تو دیکھتی ہوں کہ موسم بے حد حسین ہے، بارش ہورہی ہے، بہت اچھی ہوائیں چل رہی ہیں۔ میں جاگنگ کے اسٹائل میں اس جگہ پ چل رہی ہوں اور سوچ رہی ہوں کہ کس قدر حسین موسم ہے۔ میں مسلسل بارش میں بھیگ رہی ہوں مگر مجھے سردی نہیں لگ رہی اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی پریشانی ہے۔
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ انشاء اللہ آپ کی دلی مراد جلد پوری ہوگی اور خوشیاں آپ کا مقدار ہوں گی۔ آپ حسب توفیق ضرورت مندوں کو صدقہ و خیرات کرتی رہا کریں۔
سفید تسبیح
خواب:میں نے دیکھا کہ میں ایک بس میں سوار ہوں۔ سڑک پر کافی ٹریفک ہے۔ میں بس والے کو بس روکنے کو کہتی ہوں لیکن وہ بس نہیں روکتا اورتیز چلاتا ہے۔ پھر کافی دور جاکر وہ بس روک دیتا ہے۔ میرے ساتھ ایک اور لڑکی بھی اترتی ہے پھر میں اپنے آپ کو ایک جگہ دیکھتی ہوں جہاں قرآنی خوانی ہورہی ہوتی ہے۔ وہاں پر میرے بڑےبھائی اور چھوٹے بھائی، بڑی بہن اور میری چھوٹی خالہ بھی ہوتی ہیں۔ وہاں ایک لکڑی سب کو پھولوں کے گجرے دے رہی ہوتی ہے۔ ایک صاحب ہوتے ہیں وہ لڑکی ان کے آگ بھی گجرے رکھتی ہے۔ میں وہ گجرے اٹھا کر ان کو دے دیتی ہوں اور پھر میرے ہاتھ میں بہت سی سفید تسبیح ہوتی ہیں، وہ سب کو بانٹنے لگتی ہوں اور ایک ایک سب کو دیتی ہوں۔(آمنہ، لاہور)
تعبیر:آپ کا خوب اچھا ہے اور اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو اللہ کا ذکر کرنے اور کرانےکی توفیق نصیب ہوگی۔ آپ اسم ذات’’اللہ‘‘ کا ذکر روزانہ 300مرتبہ پرسکون وقت اور جگہ منتخب کرکے پابندی سے کرلیا کریں۔ واللہ اعلم
صدمے کا اندیشہ
خواب: میں نے دیکھا کہ میں ایک کرسی پر بیٹھا ہوں، میرے سامنے میری ایک شاگرد بیٹھی ہے۔ درمیان میں ہمارے کچھ کھانے کا سامان رکھا ہے۔ ایک طرف دیکھتا ہوں تو مجھے اندھیرے میں میرے سکول کی میڈم نظر آتی ہیں، میں گھبراتا ہوں اور کہتا ہوں کہ یہ تعریف کے قابل تو نہیں ہے۔ میں کرسی سے اٹھتا ہوں تو میری شاگرد پریشان ہو جاتی ہے۔ وہ محسوس کرتی ہے کہ وہ مجھ سے پیار کرتی ہے اور میں اسے چھوڑ کر نہ جائوں لیکن میں دوڑ لگا دیتا ہوں۔ سامنے مجھے قبرستان نظر آتا ہے۔ پھر منظر بدلتا ہے اور میں تنہا بیٹھتا ہوں، مجھ سے کچھ فاصلے پر ایک استاد کچھ لڑکیوں کو پڑھا رہا ہے۔ وہ سب اسٹوڈنٹ اندھیرے اور سیاہی میں ہیں۔(محمد رحمت، بہاولنگر)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ کسی عزیز سے آپ کو صدمہ پہنچے گا تاہم اگر آپ نے صبر اور ہمت سے کام لیا تو پریشانی جلد دور ہو جائے گی۔ واللہ اعلم۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 489 reviews.