Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کرائے کےمکان پر قابض جن سے سمجھوتہ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2019ء

میں نے آج تک کبھی کسی کو اس مکان میں رہنے نہیں دیا مگر تم لوگ اس کا ایک حصہ لے لو اور سن لو میں نے بھی یہیں رہنا ہے‘ والدہ نے سردی کے موسم کے پیش نظر ہمت کرکے کہا آپ ایسا کریں ہم اندر رہ لیتے ہیں اور آپ باہر والا صحن رکھ لیں۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں 32 سال کا غیرشادی شدہ نوجوان ہوں اور عرصہ دس سال سے سرکاری ملازمت کررہا ہوں‘ مجھے کئی سال قبل جنات سے دوستی کا شوق ہوا اور اس حوالے سےمعلومات حاصل کرتا رہا‘ میں عرصہ تین سال سے کرائے کے ایک کمرے میں رہتا ہوں جو کہ ایک رہائشی پلازے میں واقع ہے کمرے میں صفائی کا خاص خیال رکھتا ہوں اور نماز کے ساتھ ساتھ ذکر و اذکار بھی کرتا ہوں تاکہ کمرے میں خوشبو رہے اور کمرے میں ایسی خوشبو اور مہک رہتی جیسے کسی دربار یا قبرستان میں ہوتی ہے رات کو وضوکرکے اور آیۃ الکرسی پڑھ کر سوتا ہوں کچھ عرصہ سے میرے کمرے میں دو جنات نے آنا شروع کردیا اور وہ کسی زبان میں آپس میں بات کرتے ہیںجو کہ میری سمجھ میں نہیں آتی‘ میں رات کو اپنے کمرے میں لائٹ آن کرکے سوتا ہوں‘ پہلے جنات اس وقت آتے تھے جب لائٹ نہیں ہوتی تھی اور اب تو جب لائٹ جل رہی ہو تب بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔ شروع میں رات دو بجے دروازے پر دستک دیتے تھے پھر دروازے کے ساتھ پردہ زور سے ہلاتے تھے کبھی کبھار جب میں سویا ہوتا تو رضائی کھینچتے تھے اوراوپر چڑھ جاتے تھے اور کئی دفعہ گلے سے بھی پکڑا‘ ڈر کے مارے میرے منہ سے کچھ نہیں نکلتا کبھی بازو سےپکڑ لیتا اور کبھی انگلی سے کھینچتے۔ ایک مرتبہ تو ایک جن میرے ساتھ سویا تھا اور میری شہادت والی انگلی پکڑی تھی جب اچانک میری آنکھ کھلی تو مارے ڈر کے میرے منہ سے کچھ نہیں نکلا میں بہت زیادہ ڈر گیا اور تھوڑا سا دیکھ کر اپنی آنکھیں شدت خوف سے بند کرلیں۔
ایک دفعہ میں نے اس کو دیکھا چھوٹے سے قد کا بونا تھا میں ڈر گیا اور آیۃ الکرسی پڑھتے ہوئےسوگیا‘ان جنات نے میرا چین سکون سب ختم کردیا ہے۔ مجھے سونے نہیں دیتے‘ تنگ کرتے ہیں مگر نقصان نہیں پہنچاتے۔ معلوم نہیں کہ وہ مسلمان ہیں یا کافر۔ میرے کمرے میں کافی عرصہ سے جنات آتے ہیں لیکن پہلے مجھے پتہ نہیں چلتا تھا‘ کبھی کتاب نیچے گرجاتی اورکبھی برتن‘ ایک دن رات کو اتنا شور ہوا میں بہت زیادہ ڈر گیا جیسے کوئی بہت بڑا پنکھا زور سے ہوا دے رہا ہو یا آندھی چل رہی ہو‘ اب میری جنات سے دوستی سے توبہ‘ میری تمنا ہے کہ وہ جنات واپس چلے جائیں۔
کرائے کےمکان پر قابض جن سے سمجھوتہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں کافی عرصہ سے آپ کے درس انٹرنیٹ پر سن رہی ہوں‘ رسالہ عبقری بھی میرے مطالعہ میں ہے‘ عبقری پڑھنے کے بعد آپ سے ملاقات کیلئے حد خواہش ہے۔ ان شاء اللہ امید ہے جلد آپ سے ملاقات کیلئے ٹوکن مل جائے گا۔محترم حکیم صاحب! جب سے ہم لاہور آئے ہیں مشکلات ہی مشکلات ہیں‘ لاہور آتے ہی جومکان کرائے پر ملا وہ عرصہ بیس سال سے خالی تھا‘ وہاں پر کوئی جن رہتا تھا جو کسی کو بھی اس مکان میں نہ رہنے دیتا تھا‘ ہماری مجبوری تھی‘ پہلی ہی رات اس نے میری والدہ سے یہ کہہ کر سمجھوتہ کرلیا کہ میں نے آج تک کبھی کسی کو اس مکان میں رہنے نہیں دیا مگر تم لوگ اس کا ایک حصہ لے لو اور سن لو میں نے بھی یہیں رہنا ہے‘ والدہ نے سردی کے موسم کے پیش نظر ہمت کرکے کہا آپ ایسا کریں ہم اندر رہ لیتے ہیں اور آپ باہر والا صحن رکھ لیں۔ جن نے میری والدہ کی بات مان لی۔ یوں ہمارا گزر بسر ہونے لگا‘ مگر وہ جن اپنی شرارتوں سے باز نہ آیا‘ ہم نے تین ماہ بڑی مشکل سے وہاں گزارے‘اللہ اللہ کرکے مجھے گورنمنٹ کی طرف سے گھر الاٹ ہوا اور ہم اس میں شفٹ ہوئے۔ مگر شاید اس جن کو کسی بات کا ہم پر غصہ یا نامعلوم کیا وجہ ہے کہ وہ ہم سے انتقام لے رہا ہے‘ ہمارے حالات اتنے بُرے آئے کہ میری والدہ چل بسی‘ مشکلات ‘ پریشانیوں اور بیماریوں نے چاروں طرف سے گھیر لیا ہے‘ میری تین بہنیں اچانک مختلف امراض و حادثات کا شکار ہوئیں اور اتنی شدید بیمار کے بستر کے ساتھ لگ گئیں۔ایک بھائی کی اچانک طبیعت خراب ہوئی‘ ہرنیا کا فوری آپریشن کروایا مگر اب بھی اسے شدید دردہوتا ہے اور وہ بھی بستر کے ساتھ لگ کر گھر تک محصور ہوگیا ہے۔ ہمیں بہت سے عاملین نے بتایا کہ آپ کاپیچھا وہی جن کررہا ہے بہت دفعہ معافی مانگی نجانے اسے کس چیز کا ہم سے ’’ویر‘‘ ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 482 reviews.