Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جس رشتہ دار نے جینا دوبھر کررکھا ہو اس کیلئے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ اور آپ کے کارخیر سے جڑے ہر شخص کے لیے کروڑوں دعائیں۔ 2013ء سے تسبیح خانہ سے تعلق ہے۔ ہم پر شدید جادو تھا‘ شادی، رزق، کاروبار ہر چیز پر بندش تھی۔ ہم نے آپ سے ملاقات کا ٹوکن لے کر آپ سے آپ کے کلینک میں ملاقات کی‘ آپ کے سامنے اپنے مسائل رکھے‘ آپ نے ان سے نجات کیلئے ہمیں ایک وظیفہ یارب موسیٰ یارب کریم بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ہروقت کھلا پڑھنے کے لیے دیا اور ساتھ 21 جمعرات تسبیح خانہ لاہور میں درس سننے کیلئے کہا۔ درس اور اس وظیفے کی بدولت ہر مشکل حل ہوتی گئی‘ شادی بھی ہوگئی۔ درس میں اب بھی شرکت کرتی ہوں اور اعمال بھی کررہی ہوں۔ درس میں آپ نے ایک مرتبہ صدقہ کی فضیلت بتائی‘ میں صدقہ ضرور دیتی ہوں‘ روزانہ بیس روپے اپنے اور بیس روپے اپنے شوہرصاحب کیلئے نکالتی ہوں۔ میری ایک رشتہ دار ہے‘ جس نے میرا جینا حرام کیا ہوا تھا‘ ہروقت طنز‘ طعنے ’مار‘ ہی دیتی تھی‘ عملیات بھی کررہی تھی اور مجھے نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیتی‘ پھر میں نے ایک ڈبہ اس کیلئے بنایا‘ اس کو ٹیپ سے سیل بند کیا اس میں ایک سوراخ کیا اور روزانہ اس کی نیت سے اس میں دس روپے ڈالنا شروع کردیا اور نیت یہ رکھی کہ اللہ مجھے اس کے شر سے محفوظ رکھے۔ حیران کن طور پر دو مہینے گزر گئے ہیں وہ بالکل ٹھیک ہوگئی ہے۔ اس نے کبھی کسی سے میرے بارے اب کوئی بات نہ کی بلکہ مجھ سے بھی اخلاق سے ملتی ہے۔ (م۔س، ملتان)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 450 reviews.