سردرد کے خاتمے کے لئے
درد سر کے خاتمے کے لئے درود شریف کے بعد بِسمِ اللّٰہِ اَذھِب عَنھَا سُوئَ ہوَ مَحشَہ بِدَعوَةِ نَبِیِّکَ الطَّیِّبِ المُبَارِکِ المَتِینِ عِندَکَ بِسمِ اللّٰہ ِگیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کیا جائے۔ انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔ اگر یہ کلمات یاد نہ ہوں تو سورة الفاتحہ اور آیت الکرسی تین تین بار پڑھ کر دم کر دینے سے بھی آرام آ جائے گا۔ اگر پہلی بار دم کرنے سے پورا آرام نہ آئے تو پندرہ بیس منٹ کے وقفہ سے پھر دم کریں اور پھر اسی طرح پندرہ بیس منٹ کے وقفہ کے بعد تیسری بار دم کریں۔ انشاءاللہ درد سر سے نجات مل جائے گی۔
فقر اور تنگی معاش سے نجات کےلئے
نماز فجر کے فوراً بعد سورج نکلنے سے پہلے سُبحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمدِہ سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیمِسو مرتبہ پڑھنا اپنا معمول بنائیے۔ انشاءاللہ پڑھنے والے کی معاشی حالت تبدیل ہو جائے گی اور کاروبار میں برکت آئے گی۔ اس عمل کو معمول بنائے رکھیں۔
سفلی جادو اور ٹونے کے علاج کےلئے
درود شریف گیارہ مرتبہ پھر سورہ توبہ کی آخری آیات لَقَدجَآئَکُم رَسُول سے اَلعَظِیمِ تک اور سورہ بقرہ کے آخری رکوع کے ساتھ سورہ اخلاص اور معوذتین تین بار پڑھ کر مریض پر دم کرے اور یہ دعا سات روز پانی پر دم کر کے پلائے۔ اَللّٰھُمَّ اَنتَ المُحیِ وَاَنتَ المُمِیتُ وَ اَنتَ الخَالِقُ وَ اَنتَ الشَّافِی خَلَقتَنِی مِن مَّآئٍ مَھِینٍ فَجَعَل تَنِی فِی قَرَارٍ مَّکِینٍ اِلٰی قَدَرٍ مَعلُومٍ اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ بِاَسمَآئِ کَ وَ صِفَاتِکَ العُلیَا یَامَن بِیَدِہِ ال اِبتِلاَئُ وَالمُعَافَاةُ وَالشِّفَآئُ وَالدَّوَآئُِ مُعجَزَاتِ نَبِیِّکَ مُحَمَّدِ وَ بَرَکَاتِ خَلِیلِکَ اِبرَاہِیمَ وَ حَرمَتِ کَلِیمِکَ مُوسٰی عَلَیھِمُ السَّلَامُ اَللّٰھُمَّ اش فِہِیہ عمل بھی گیارہ روز سورج طلوع ہونے سے پہلے کیا جائے۔
(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ کا مطالعہ کریں۔ نوٹ: خاص نمبر میں انقلابی تبدیلی اعلیٰ سفید کاغذ خوبصورت بہترین جلد لاجواب پرنٹ تاکہ نسلوں تک استفادہ رہے۔)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 941
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں