Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اولاد جیسی نعمت سے محروم صرف مردحضرات کیلئے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2018

کچھ کھانے کو دل نہیں چاہتا:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 24 سال ہے اور میرا وزن 52 کلو ہے‘ مجھے بھوک بہت کم لگتی ہے‘ روٹی کھالوں تو اگلے دن تک کچھ کھانے کو دل نہیں کرتا اور اگر صبح ناشتہ کے وقت کھانا نہ کھاؤں تو سارا دن سر درد کرتا رہتا ہے اور پاخانہ بھی ٹھیک سے نہیں آتا‘ کافی دیر لگ جاتی ہے‘ اکثر پیشاب کے بعد قطرے بھی آتے ہیں اور نماز بھی نہیں پڑھ سکتا کبھی کبھی ہر روز رات کو احتلام بھی ہوجاتا ہے۔ (ع۔ل‘ رحیم یارخان)
مشورہ:آپ لاتعداد مریضوں کا آزمودہ نسخہ استعمال کریں۔ ان شاء اللہ آپ کے تمام مسائل کا حل اس نسخہ میں چھپا ہے۔ اس کے علاوہ معدہ ‘ جگر اور دل کے امراض میں مبتلا افراد یہ نسخہ چندہفتے، چند مہینے مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ ھوالشافی:چینی باریک ایک پائو پسی ہوئی‘ میٹھا سوڈا ایک چھٹانک اور ست پودینہ ایک تولہ‘ یعنی پورا ایک تولہ(12 گرام) چینی اور میٹھا سوڈا آپس میں ملائیں اور پھر ست پودینہ اس میں ملا کر خوب رگڑیں اتنا کہ چینی میٹھا سوڈا اور ست پودینہ آپس میں یکجان ہوجائیں۔ کسی ہوا بند ڈبے میں بوتل میں محفوظ رکھیں۔ زیادہ مقدار میں نہ بنائیں‘ نمی کے موسم میں جم جاتا ہے۔ بناتے رہیں‘ استعمال کرتے رہیں‘ آدھا چمچ کھانے کے بعد‘ دن میں تین دفعہ بھی لے سکتے ہیں‘ اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو بار بار بھی لے سکتے ہیں۔
10 سال سے اولاد جیسی نعمت سے محروم: محترم حکیم صاحب السلام علیکم! گزارش ہے کہ بندہ ناچیز کی شادی کو تقریباً دس سال ہوچکے ہیں۔ تادم تحریر بندہ ناچیز اولاد جیسی نعمت سے محروم ہے۔ لیبارٹری رپورٹ کے مطابق جراثیم نہ ہونے کے برابر ہیں‘ جسم میں تھکاوٹ اور کمزوری کا احساس ہوتا ہے‘ پٹھوں میں شدید کمزوری ہے۔ (ص۔ک، سرگودھا)
مشورہ:جو میں آپ کو نسخہ بتانے لگا ہوں اس کے مجھے اتنے فوائد اور مبارکباد کے پیغامات موصول ہوچکے ہیں کہ اگر میں صرف ان خطوط پر کتاب بنادوں تو بہت موٹی کتاب بن جائے مگر وہ خطوط ختم نہ ہوں۔ آپ سوفیصد یقین کے ساتھ یہ نسخہ استعمال کریں ان شاء اللہ آپ کی تمام کمزوری اور جراثیم کی کمی چند ماہ مسلسل استعمال سے مکمل ختم ہوجائے گی۔یہ نسخہ جراثیم کی کمی کے علاوہ مردوں اور عورتوں کی پرانی گیس ‘تبخیر بدہضمی‘ سینے کی جلن‘ پیٹ کی جلن‘ کھانا کھاتے ہی غنودگی اور کھانا کھاتے ہی طبیعت میں اکتاہٹ‘ بے زاری ان تمام تکلیفوں کیلئے یہ مرکب نہایت مفید اورمؤثر ثابت ہوا ہے۔ بس ایک پاؤ الائچی اور ایک پاؤ میتھرے لے کر دونوں باریک پیس لیں اور ایک چمچ چائے والاصبح و شام استعمال کریں۔اس نسخہ کے ساتھ آپ سفید پیاز(سبزی والے کو کہہ دیں یا سبزمنڈی سے خودجاکر خرید لائیں) کا پانی نکال لیں اور اس کے ہموزن شہد ملا کر چولہے پر چڑھادیں‘ جب پانی خشک ہوجائے اور صرف شہد باقی رہ جائے تو اتار کر کسی جار میں ڈال کر فریج میں محفوظ کرلیں‘ صبح و شام ایک چمچ یہ بھی استعمال کرلیں۔ جراثیم کی بڑھوتری کیلئے یہ بھی بارہا کا آزمودہ ہے۔
مسائل کا انبار:محترم حکیم صاحب! مجھے جگر کا مسئلہ ہے‘ تلی بھی بڑھی ہوئی ہے اور دل بھی ٹھیک نہیں ہے اور ساتھ ہی ہیپاٹائٹس کا مسئلہ بھی ہے۔ ان بیماریوں کی وجہ سے میرے اندر عجیب سا خوف رہتا ہے اور میں پریشان بھی بہت رہتی ہوں۔ خدارا مجھے کوئی دوائی یا نسخہ عنایت فرمائیے اور میرے لیے دعا بھی کریں۔ میرا ایک بیٹا سعودی عرب میں کام کرتا ہے وہاں اسے سانس کامسئلہ ہے اس کیلئے بھی کوئی دوائی تجویز کریں۔ (پوشیدہ)
مشورہ: عبقری دواخانہ کی ’’سترشفائیں ‘روحانی پھکی‘‘ مستقل مزاجی چند مہینے استعمال کریں۔ بیٹے کو کہیے کہ ایک ڈراپر میں خالص دیسی گھی ڈالے اور حسب برداشت گرم کرکے روزانہ رات کو سوتے وقت ایک قطرہ ناک کے دونوں نتھنوں میں ڈالے۔
چہرےپر بدنما داغ: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے آپ کا رسالہ بہت پسند ہے‘ میں ہر ماہ پڑھتی ہوں اور اس پر لکھے وظائف‘ ٹوٹکے اور سنہری باتوں پر عمل کرنے کی بھی کوشش کرتی ہوں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجرو ثواب دے جو آپ لوگوں کیلئے اتنی آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔محترم! میرامسئلہ یہ ہے کہ میرے ناک پر کالے رنگ کے چھوٹے چھوٹے نشان ہیں جیسے تِل ہوں‘ پہلے تو ایک دو تھے‘ پھر آہستہ آہستہ بہت زیادہ ہوگئے ہیں‘ اب تو ناک پر کوئی بیس نشان پڑگئے ہیں اور آہستہ آہستہ آنکھوں کے نیچے بھی آگئے ہیں‘ میں سکن اسپیشلسٹ کے پاس بھی گئی ہوں جو انہوں نے کریم تجویز کی ہے وہ بھی استعمال کررہی ہوں مگر فرق صرف اتنا پڑتا ہے کہ نشان کالے سے سرخ رنگ کے ہوجاتے ہیں میں نے ایک لیڈی ڈاکٹر سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ہارمونز کا مسئلہ ہے۔ (م۔ س‘ لاہور)
مشورہ:محترمہ! آپ اپنی خوراک سادہ رکھیں‘ مرچ مصالحہ‘ بیکری اور تلی ہوئی اشیاء سے مکمل پرہیز کریں۔ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی ’’خاتون شفاء‘ خون صفاء اور ہارمونز شفاء‘‘ چند ہفتے ‘ چند مہینے مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔
پیشاب پرکنٹرول نہیں:محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے پیشاب پر کنٹرول نہیں رہتا‘ کچھ عرصہ پہلے فالج ہوا تھا زبان پر بھی اثر ہے۔ گھٹنوں پر بھی درد رہتا ہے۔میں بہت پریشان ہوں ‘ براہ مہربانی مجھے ادویات بتائیں کہ میرے یہ مسائل حل ہوجائیں۔ (اصغری چشتی)
مشورہ: محترمہ آپ عبقری دواخانہ کی معجون شفاء یابی‘ سترشفائیں اور فشاری چندمہینے مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کے’’کراماتی تیل‘‘ کی مالش لکھی گئی ترکیب کے مطابق روزانہ رات کو گھٹنوں پرکرکے سوئیں۔ان شاء اللہ چند ہفتوں میں ہی آپ کو بہت بہتر محسوس کریں گی۔
دل میں درد اور دماغ کاکام ٹھپ: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے ساتھ چار سال سے مسئلہ ہے۔ ایک دم ہاتھ اور دل میں درد شروع ہوجاتا ہے اور ساتھ ہی دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ جسم سن ہوجاتا ہے‘ پاؤں سے جان نکلتی ہے۔ ڈاکٹر سے ہر قسم سے ٹیسٹ کرواچکی ہوں‘ سب نارمل ہے‘ مہربانی فرما کر آپ میری مدد کریں۔(سیما ممتاز)
مشورہ: آپ نماز پنج وقتہ کی پابند ی کریں۔ روزانہ صبح کی سیر کا معمول بنائیں۔ جب سورج نکل رہا ہو تو اس کی طرف منہ کر لمبے لمبے سانس لیا کریں۔ اس طرح لیں کہ ایک لمبا سانس کھینچ کر اس کو روک لیں اور حسب برداشت کے بعد پورے پریشر کے ساتھ اپنے جسم سے ہوا کو نکالیں۔روزانہ صبح گھر میں باپردہ جگہ پر ہلکی پھلکی ورزش ضرور کریں۔ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی ادویات ’’شفاء یابی‘ ستر شفائیں اور جوہرشفاء مدینہ‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق چند ہفتے چند مہینے مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 136 reviews.