جمادی الاخریٰ
اسلامی سال کے چھٹے مہینہ کا نام جمادی الاخریٰ ہے۔یہ بہت بابرکت مہینہ ہے۔ اس مہینہ میں وظائف ونوافل پڑھنے کا طریقہ اس طرح سے ہے۔
پہلی شب
اس ماہ کی پہلی شب نماز مغرب کے بعد پندرہ مرتبہ سورئہ اخلاص پڑھے، ایک مرتبہ معوذتین پڑھے اور سجدے میں جاکر تیس مرتبہ اِیَّاکَ نَعبُدُوَ اِیَّاکَ نَستَعِینo کہہ کر نہایت توجہ ویکسوئی سے بارگاہ الٰہی میں دعا مانگے، انشاءاللہ تعالیٰ جو بھی جائز حاجت ہو گی وہ پوری ہو گی۔ اس کے علاوہ پہلی رات کو نماز عشاءکے بعد دو رکعت نفل نماز پڑھے اورجتنا بھی قرآن پاک پڑھ سکتا ہو، پڑھے۔ نماز وغیرہ سے فارغ ہو کر بکثرت استغفار اور درود پاک پڑھے۔
نوافل
جمادی الاخریٰ کی پہلی شب کو عبادت کے متعلق میں بزرگان دین نے یہ بھی بتایا ہے کہ بارہ رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے ادا کرے، اس کے علاوہ نماز عشاءکے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں تیرہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔ بفضل باری تعالیٰ ثواب عظیم حاصل ہو گا۔
دسویں شب
اس ماہ کی دسویں شب کو بارہ رکعت نفل نماز اس طرح سے دو دو رکعت کر کے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ قریشپڑھے اور نماز سے فراغت کے بعد ایک مرتبہ سورہ یوسف تلاوت کرے تو انشاءاللہ تعالیٰ اس کی مفلسی اور تنگدستی دور ہو جائے گا، سارا سال آفات وبلیات سے محفوظ رہے گا تنگی وعسرت نہ آئے گی۔
اکیسویں شب
جمادی الاخریٰ کی اکیسویں رات سے اس ماہ کی آخری شب تک روزانہ بلاناغہ نماز عشاءکے بعد بیس رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد ایک ایک مرتبہ سورئہ اخلاص پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ بہت ثواب حاصل ہو گا۔
انتیسویں شب
اس ماہ کی انتیسویں شب کو نماز مغرب کے بعد چار رکعت نفل نماز پڑھے اور سلام کے بعد بکثرت یَاسَمعَلَوفِی پڑھتا رہے۔ انشاءاللہ تعالیٰ چشم خلائق میں معزز ومحترم ہو جائے گا۔
رجب المرجب کی عبادات
حضور اکرم ا کا ارشاد گرامی ہے کہ جب ماہ رجب کا چاند دیکھو تو پہلے ایک مرتبہ یہ دعا پڑھو: اَللّٰہُمَّ بَارِک لَنَا فِی رَجَبَ و شَعبَانَ وَ بَلَّغنَا اِلٰی شَہرِ رَمَضَانَ ۱
نفل نماز
ماہ رجب کی پہلی شب نماز عشاءکے بعد دس رکعت نماز پانچ سلام سے پڑھے ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ کافرون تین مرتبہ اور سورئہ اخلاص تین دفعہ پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس نماز پڑھنے والے کو اللہ پاک قیامت کے دن شہیدوں میں شامل کریگا اور ہزار درجہ اس کے بلند کرےگا۔
پہلی شب
بعد نماز عشاءچار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ الم نشرح ایک بار سورئہ اخلاص ایک بار سورئہ فلق ایک بار سورئہ الناس ایک بار پڑھے جب دو رکعت کا سلام پھیرے تو کلمہ توحید 33 بار اور درود شریف 33مرتبہ پڑھے۔ پھر دو رکعت کی نیت باندھ کر پہلی دو رکعت کی طرح پڑھے پھر بعد سلام کے کلمہ توحید 33دفعہ درود شریف 33دفعہ پڑھ کر جو بھی حاجت ہو اللہ پاک سے طلب کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ ہر دعا قبول ہوگی۔
ماہ رجب کی ہر شب جمعہ بعد نماز عشاءدو رکعت نماز پڑھے۔ پہلی رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ بقرہ کا آخری رکوع ٰامَنَ الرَّسُولُ سے کَافِرِین تک سات مرتبہ پڑھے۔ پھر دو رکعت میں سورئہ فاتحہ کے سورئہ حشر کی آخری آیات ہُوَ اللّٰہُ الَّذِی تا الحکیم سات مرتبہ پڑھے سلام کے بعد بارگاہ الٰہی میں جو بھی حاجت ہو طلب کرے انشاءاللہ تعالیٰ جو دعا مانگے گا قبول ہوگی۔ ہر مراد کیلئے یہ نماز بہت افضل ہے۔
لیلة الرغائب
اسی مہینہ میں ہوتی اور اس مہینہ کے پہلے جمعہ کی رات کا نام لیلة الرغائب ہے اس رات میں بعد مغرب کے بارہ رکعت نفل چھ سلام سے ادا کی جاتی ہیں۔ ہر رکعت میں بعد الحمد کے سورة القدرتین بار اورسورة اخلاص بارہ مرتبہ پڑھے اس کے بعد ستر بار پڑھے: اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ ن النَّبِی الامُیِّ وَ عَلٰٓی ٰالِہ وَسَلَّم پھر سجدہ میں جا کر ستر بار پڑھے۔ سُبُّح قُدُوس رَبُّ المَلٓائِکَةِ وَالرُّوحِ اور پھر سر اٹھائے اور کہے رَبِّ اغفِر وَارحَم وَ یَحَادَ زُعَّمَا تَعلَم اِنَّکَ اَنتَ العَزِیزُ الاَعظَم ستر مرتبہ پھر دوسرا سجدہ اسی طرح کرے۔ پھر جو دعا مانگے گا قبول ہوگی۔ شب معراج:ماہ رجب کی ستائیسویں شب کو بارہ رکعات نماز تین سلام سے پڑھے پہلی چار رکعات میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورة القدر ہر رکعت میں تین تین مرتبہ پڑھے سلام کے بعد ستر مرتبہ بیٹھ کر یہ پڑھے۔ لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ المَلِکُ الحَقُّ المُبِینُ دوسری چار رکعات میں سورئہ فاتحہ کے بعد سور ئہ نصر تین تین مرتبہ ہر رکعت میں سلام کے بعد بیٹھ کر ستر مرتبہ پڑھے۔ اِنَّکَ قَوِیُّ مُّعِین وَّاحِدِیّ دَلِیل بِحَقِّ اِیَّاکَ نَعبُدُ وَاِیَّاکَ نَستَعِینُ۔ تیسری چار رکعات میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ اخلاص تین تین مرتبہ ہر رکعات میں سلام کے بعد بیٹھ کر ستر مرتبہ سورئہ الم نشرح پڑھے پھر بارگاہ رب العزت میں دعا مانگے انشاءاللہ تعالیٰ جو حاجت ہوگی وہ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے گا۔ ماہ رجب المرجب کی پندرہ تاریخ کو کسی نماز کے بعد ایک مرتبہ یہ استغفار پڑھنی بہت افضل ہے۔ اس دعا کے پڑھنے والے کی تمام برائیاں مٹا کر اللہ پاک اسے نیکیوں میں بدل دےگا۔
اَستَغفِرُ اللّٰہَ الَّذِی لَآاِلٰہَ اِلاَّ ہُوَ الحَیُّ القَیُّومُ غَفَّارُ الذُّنُوبِ وَسَتَّارُ العُیُوبُ وَاَتُوبُ اِلَیہِ
ماہ رجب کی کسی تاریخ کو نماز ظہر یا مغرب یا عشاءکی نماز کے بعد سورئہ کہف ایک بار سورئہ یٰسٓ ایک بار، سورئہ حٰمٓ ایک بار، سورئہ دخان ایک بار سورئہ معارج ایک بار پڑھے پھر سورئہ اخلاص ایک ہزار مرتبہ پڑھے۔ اللہ پاک ان سورتوں کے پڑھنے والے پر خاص رحمت و برکت عطا فرمائے گا۔
نفل روزہ
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ماہ رجب کے روزہ کی بہت فضلیت ہے اور سب سے زیادہ ستائیس تاریخ کے روزہ کا بہت ثواب ہے اس روزہ سے عذاب قبر اور دوزخ سے محفوظ رہے گا۔ ماہ رجب کے ایک روزہ کا ثواب ہزار روزں کے برابر ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 882
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں