Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیٹیوں پر اندھا اعتماد کرنے والی ماؤں کے نام ایک بیٹی کاخط

ماہنامہ عبقری - جولائی 2018ء

قارئین! حضرت جی! کے درس‘ موبائل (میموری کارڈ)‘ نیٹ وغیرہ پر سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں‘ انوکھی بات یہ ہے چونکہ درس کےساتھ اسم اعظم پڑھا جاتا ہے جہاں درس چلتا ہے وہاں گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہوجاتی ہیں‘ آپ بھی درس سنیں خواہ تھوڑا سنیں‘ روز سنیں ‘ آپ کے گھر‘ گاڑی میں ہروقت درس ہو۔

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کرداراحتیاط سے دانستہ فرضی کردئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر24 سال ہے‘ گھریلو ماحول اسلامی نہ ہونے کی وجہ سے میں غلط کاموں میں لگ گئی‘ ہمارے خاندان میں کزنز (لڑکوں) کے ساتھ میل جول میں کوئی پابندی نہیں تھی‘ ہم ایک دوسرے کے ساتھ تنہا گھنٹوں بیٹھ کر باتیں‘ شرارتیں کرتے۔ ہمارے اوپر کوئی روک ٹوک نہ تھی‘ ہمارے بڑے ہم پر اندھا اعتماد کرتے بلکہ یہاں میں یہ لکھنا چاہوں گی کہ انہوں نے اس بارے کبھی سوچا ہی نہ تھا کہ ہماری اولاد جوان ہورہی ہے اس پر کچھ پابندیاں لگائی جائیں کہ کن کے ساتھ کیسے چلنا ہے۔ میری میرے تمام کزنز کے ساتھ گہری دوستی تھی‘ سارا دن شرارتوں میں گزرتا‘ اکٹھے کھاتے پیتے‘ کھیلتے ہوئے دن گزر رہے تھے۔ جوائنٹ فیملی تھی اور گھر کا ماحول بھی اچھا تھا یعنی کسی کی کسی کےساتھ کوئی لڑائی جھگڑا نہ تھا‘ سب مل جل کر رہتے تھے۔ہم تمام کزنز(لڑکیوں) کو خود پر اعتماد تھا اور ہمیں یہ بھی یقین تھا کہ ہمارے کزنز ایسے ویسے نہیں ہیں‘ وہ صرف ہمارے دوست ہیں‘ نامعلوم کب میں اپنے ایک کزنز کے اتنے قریب ہوئی کہ گناہ ہوگیا اور گناہ بھی اس وقت ہوا جب اس بات کی بھی سمجھ نہ تھی کہ یہ گناہ ہے‘ جوں جوں ہوش سنبھالا تب احساس ہوا کہ میں نے تو اپنا سب کچھ کھودیا ہے۔ ایک دو سال ندامت‘ توبہ میں گزرے لیکن چونکہ گھر کا ماحول ہی اسلامی نہ تھا اور کسی بھی قسم کی رہنمائی بھی نہ تھی‘ نماز کبھی نہ کسی بڑے نے پڑھی اور نہ ہی ہم نے اس طرف توجہ کی‘ اس وجہ سے جو ندامت کا قدرتی احساس تھا وہ بھی کچھ عرصہ کے بعد ختم ہوگیا اور پھر وہ دن بھی آئے کہ گناہ کا احساس بھی نہ رہا اور یوں میری زندگی گناہوں کی دلدل میں دھنستی چلی گئی۔ ماں کا اندھا اعتماد مجھے لے ڈوبا‘ کاش میری والدہ مجھ پر اعتماد کے ساتھ نظر بھی رکھتیں‘ مجھے اچھے بُرے کی تمیز سکھاتی‘ جب میں بڑی ہورہی تھی مجھے اپنے نوجوان کزنز کے ساتھ اکیلے وقت گزارنے پر ڈانٹتی‘ منع کرتی مگر ایسا نہ ہوا اور میں گناہ کرتی چلی گئی۔ مگر ایک دن میری ایک سہیلی نے میرے بیگ میں ایسے ہی رسالہ عبقری ڈال دیا اور کہا کہ میں نے پڑھ لیا ہے تم بھی گھر جاکر پڑھ لینا اچھی چیز ہے۔ میں نے جب گھر آکر رسالہ عبقری پڑھا تو دل پر اثر ہوا کہ وظائف بھی کچھ ہوتے ہیں‘ وظائف پڑھنے سے کام بھی ہوتے ہیں‘ مجھے تو ان چیزوں کا علم ہی نہ تھا۔ اس میں موجود درس روحانیت و امن پڑھا تومیں آنکھوں میں آنسو آگئے۔ صفحہ کے آخر پر خطبات عبقری کتب کا تعارف پڑھا‘ دفتر عبقری فون کیا اور آپ کی کتاب خطبات عبقری جلد اول پڑھی‘ تب ندامت اور گناہ نے جھنجھور کر رکھ دیا۔
اس دن سے ہروقت ذہن اس وقت لگا رہتا ہے کہ کاش ہمارا گھر میں اسلامی ماحول ہوتا‘ نماز کی پابندی ہوتی‘ کزنز کے ساتھ سلام تک کی اجازت نہ ہوتی‘ میں بھی ایک پاک زندگی گزارتی‘ نیک ہوتی‘ نمازی ہوتی‘ ویسی ہوتی جیسی اللہ تعالیٰ چاہتا ہے‘ تب احساس ہوا میں تو بہت گنہگار ہوں‘ دماغ سن ہوگیا‘ کچھ یاد نہ رہا‘ دل کرتا خودکشی کرلوں۔ گھر والے شادی کرنا چاہتے ہیں مگر پہلے تو میں خوش تھی مگر اب خود سے ہی نفرت ہوگئی ہے۔ میری راتیں سیاہ‘ میرے دن سیاہ‘ میرا دل سیا‘ گناہوں نے میری زندگی ختم کردی۔ مگر جب سے عبقری اور خطبات عبقری ملا ایک امید ملی ہے کہ میری توبہ قبول ہوگی‘ میں اپنے اللہ کو راضی کرلوں گی۔ آپ کے درس میں سنا تھا کہ جوانی کی توبہ قبول ہوتی ہے‘ مجھے سوفیصد امید ہے کہ میری توبہ قبول ہوگی‘ میں نے ڈوپٹہ لینا شروع کردیا ہے‘ سب کزنز (مرد) سے سلام تک ختم کردیا ہے‘ پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہوں‘ رو رو کر اللہ تعالیٰ سے توبہ کرتی ہوں‘ ہروقت ذکر کرنے کی کوشش کرتی ہوں‘ کوشش کرتی ہوں سب سےبات چیت کم سے کم کروں زیادہ سے زیادہ وقت استغفار کرتے ہوئے گزاروں۔ ہروقت باوضو رہنے کی بھرپور کوشش کرتی ہوں۔ بس میرے لیے دعا کریں کہ مجھے میرا اللہ مل جائے‘ نبی کریم ﷺ نے جیسی زندگی گزارنے کا فرمایا ہے مجھے ایسی زندگی گزارنے کا موقع مل جائے‘ میں بھی ایسی ہوجاؤں کہ شریعت کے مطابق زندگی گزار سکوں‘ اللہ رب کو راضی کرلوں۔ نامعلوم کیوں میں اپنے اس کزن کیلئے بھی توبہ چاہتی ہوں کیونکہ جیسے میں پہلے دین سے ناآشنا تھی وہ اب بھی ہے‘ الحمدللہ! میرا اس سے کوئی رابطہ نہیں‘ مگر اس کیلئے بھی دعائیں مانگتی ہوں کہ یااللہ اس کو بھی توبہ کی توفیق دے دی۔ وہ بھی نیک ہوجائے‘میری عبقری پڑھنے والی ماؤں سے گزارش ہے کہ اپنی بچیوں پر اندھا اعتماد مت کریں‘ اسلام نے جو پابندیاں لگائی ہیں آپ بھی ان پر عمل کریں‘ کہیں آپ کے اندھے اعتماد کی وجہ سے کوئی اور بیٹی میری طرح نہ سسک رہی ہو میری ان بہنوں سے بھی گزارش ہے جو بہت پراعتماد ہیں اور خود کو بہت مضبوط سمجھتی ہیں خدارا جن سے ملنے اور سامنے جانے سے اسلام منع کرتا ہے اس پر عمل کریں‘ میں نے ایک جگہ پڑھا جہاں دو غیرمحرم ہوتے ہیں وہاں تیسرا شیطان ہوتا ہے اور شیطان جب اپنا کھیل کھیلتا ہے تو انسان کو بہت دیر بعد سمجھ آتی ہے کہ میرے ساتھ ہوا کیا؟ میرے ساتھ تو بیت چکی‘ میں تو سب کچھ کھوچکی مگر عبقری کے توسط سے اپنی ماؤں اور بہنوں سے التجا کرتی ہوں کہ خدارا بچ جائیں کہیں والدین اور بچیوں کی خوداعتمادی انہیں بھی نہ لے ڈوبے۔

چلتے چلتےچھوٹی الائچی کے کچھ نسخے لے لیجئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری قارئین کیلئے چھوٹی الائچی کے کچھ نسخے سپرد قلم کرتی ہوں:۔ چھوٹی الائچی اور مرگی کے مریض: سبزچھوٹی الائچی کو پیس کر مرگی کے مریض کو اس وقت سونگھنے کے عمل میں لائیں جب مریض کو مرگی کا دورہ پڑا ہوا ہو‘ اس عمل سے مرگی کے دورہ میں افاقہ آجاتا ہے۔ سردرد: اگر سر میں شدید درد ہورہی ہو تو چھوٹی الائچی کو پیس کر سونگھنے سے چھینکیں آتی ہیں جس کی وجہ سے سر کے درد میں افاقہ ہوجاتا ہے۔ دل و معدہ کو طاقت: چھوٹی الائچی دل اور معدے کو طاقت دیتی ہے‘ الائچی کا شربت دل کو تقویت بخشتا ہے۔ چھوٹی الائچی کو سونف کے ساتھ ملا کر پکا کر استعمال کرنے سے معدہ کو بہت فائدہ پہنچتا ہے۔اس سے متلی اور قے رک جاتی ہے۔ سونف کے دانے بھون کر ان میں بھنا ہوا ناریل‘ بادام اور دھنیے کی گری ہموزن شامل کرکے رکھ لیں۔ کھانا کھانے کے بعد ایک الائچی اور یہ سفوف آدھا چمچ چائے والا کھالیں‘ ہاضمے کیلئے بہترین ہے۔ کھانا جلد ہضم ہوجائے گا‘ منہ دن بھر خوشبودار رہتا ہے۔ چھوٹی الائچی ایک عدد اپنے منہ میں رکھ لیں‘ آپ سخت دھوپ میں باہر نکلے تو آپ کو گرمی محسوس نہیں ہوگی‘ میرے والد مرحوم ہمیں دھوپ سے بچنے کیلئے یہ نسخہ استعمال کرواتے تھے۔ جن کے پسینے میں بدبو ہو انہیں چاہیے کہ الائچی منہ میں رکھا کریں‘ پسینے سے بو نہیں آئے گی۔جن خواتین کا بلڈپریشر کم رہتا ہو ان کو چاہیے کہ الائچی کا شربت پی لیا کریں۔ دل کے مریضوں کیلئے السی کا تیل بہت فائدہ مند ہے‘ یہ خون میں کلاٹ بننے کے عمل کو سست کردیتا ہے۔ (شمیم افشاں واسطی)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 805 reviews.