Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خوراک کی سائنس

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

خون کی پیدائش کا انحصار دو چیزوں پر ہے۔ اول خون پیدا کرنے اور صاف کرنے والے اعضاء رئیسہ کی صحت اور دوم خوراک کی مقدار اور عمدہ کوالٹی پر۔ خوراک بہت کم ہو تو اعصاب فاقہ زدگی کے شکار ہوجاتے ہیں اورزیادہ ملے تو مشتعل ہوکر زہرآلود بن جاتے ہیں۔ غلط خوراک کھانے سے ان میں بعض اجزاء کی قلت ہوجاتی ہے۔ آج کل خوراک کی سائنس کا عام چرچا ہے۔ عام آدمی کو وٹامن اور نمکیات کی ضرورت کے متعلق بہت کچھ بتایا جاتا ہے۔ یہ سب معلومات دلچسپ تو ہوسکتی ہیں مگر ان کا مفید ہونا یقینی نہیں ہوتا۔ عام طور پر اوسط درجے کی خوراک میں تمام ضروری وٹامن اور نمکیات خاصی مقدار میں شامل ہونے چاہئیں۔ اس کے علاوہ آپ کیلئے سلاد اور پھلوں کا استعمال بے حد ضروری ہے۔ یہ دونوں چیزیں آپ کی خوراک میں باقاعدگی سے شامل ہونی چاہئیں۔ خوراک کی مقدار اور نوعیت میں بہت زیادہ تبدیلی صحت کیلئے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔ البتہ چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں میں کوئی حرج نہیں۔ بعض خاص حالتوں میں طبی مشورے سے بڑی تبدیلیاں عمل میں لائی جاسکتی ہیں۔ اکثر لوگ اصلاح خوراک میں دونوں حدیں پار کر جاتے ہیں اور نقصان اٹھاتے ہیں۔ کیونکہ بہت سی غذاؤں کی خاصیتیں انہیں ٹھیک طور سے معلوم نہیں ہوتیں۔ اس طرح وہ اپنی صحت کھو بیٹھتے ہیں اور اپنے اعصاب کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ہوتا یہ ہے کہ جب لوگوں کوبتایا جاتا ہے کہ فلاں فلاں کھانے ان کیلئے نقصان دہ ہیں تو وہ انہیں فی الفور چھوڑ دیتے ہیں۔ اس کی مثال گوشت اور چینی کی ہے ان دونوں کی زیادتی نقصان پہنچاتی ہے لیکن یہ دونوں چیزیں نہایت فائدہ بخش ہیں۔ اگر گوشت نہیں کھانا تو اس کے بدلے پروٹین کی کمی سے اعصابی نظام متاثر ہوسکتا ہے۔ اس طرح چینی بھی ایک قوت بخش غذا ہے اسے یک لخت چھوڑ دینے سے جسم کے اندر کمزوری پیدا ہوگی۔ یہ کمی کھجوروں اور اس قسم کے دوسرے پھلوں اور شہد سے پوری کرنی چاہیے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 954 reviews.