Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

ہاتھ پر چکنائی: میں اکثر خواب میں دیکھتی ہوں کہ میں اپنے ایک کزن سے چھپ رہی ہوں‘ وہ میرا تعاقب کررہے ہیں میں اپنے گھر میں کبھی ایک کمرے میں چھپتی ہوں کبھی دوسرے کمرے میں اور وہ وہاں آکر عجیب نظروں سے مجھے دیکھتے ہیں۔ ایک دو دفعہ میرے کزن کا کزن بھی اس کے ساتھ ہوتا ہے میں دونوں سے چھپ رہی ہوتی ہوں پھر میرے کزن کا وہی کزن سامنے آجاتا ہے وہ مجھ سے ہاتھ ملاتا ہے تو میرے ہاتھ پر کوئی کریم لگی ہوتی ہے اور میں وہی ہاتھ اس سے ملاتی ہوں‘ اس کے ہاتھ پر بھی چکنائی لگ جاتی ہے اور دل میں سوچتی ہوں اچھا ہے ایک دو دفعہ چکنائی والے ہاتھ ملائوں گی تو آئندہ ہاتھ نہیں ملائے گا۔ ایک دفعہ دیکھا کہ میرا کزن کچن میں روٹیاں پکارہا ہے اسی کے ساتھ دیکھا کہ میرے سامنے والے دانت گندے ہورہے ہیں اور میں شیشے میں دیکھ کے سوچتی ہوں کہ میں نے برش نہیں کیا۔ (ص،ج)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ سفلی کی کاٹ کیلئے آپ جو پڑھائی کررہی ہیں اس کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں یعنی کاٹ شروع ہوچکی ہے تاہم کم از کم مزید 40 دن یہی عمل جاری رکھیں اور صدقہ بھی دیتی رہا کریں۔ واللہ اعلم! 
مجھے پرانی مہندی کیوں دی؟ میں نے دیکھا کہ ہم نانا کے گھر پر ہیں‘ وہاں میری ساری کزنز موجود ہیں‘ ایسا لگ رہا ہے جیسے میری ساری کزنز کی شادی ہوگئی ہےا ور مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرے دو بچے ہوگئے ہیں‘ پھر دیکھا کہ میرے ہاتھوں میں آگے پیچھے اور پیروں میں اور تلوؤں میں بھی مہندی لگی ہے۔ میری کزن مجھ سےکہتی ہے کہ تمہارے ہاتھوں میں مہندی بہت اچھی لگتی ہے پھر دیکھا کہ میرے ہاتھوں کے پیچھے کی مہندی ہلکی ہوجاتی ہےتو میں اپنی کزن سے کہتی ہوں کہ تم نے مجھے پرانی مہندی دی تھی اب مجھے رات کو دوبارہ لگانی پڑے گی۔ (ع۔سیالکوٹ)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کی جس جگہ شادی کا سلسلہ ہورہا ہے اس بات کا اشارہ ہے کہ ان شاء اللہ یہ شادی بہت مبارک ثابت ہوگی‘ تاہم آپ کے خاندان میں سے کچھ لوگ حسد کی بنا پر معاملات خراب کرنے کی کوشش کریں گے۔ آپ ہر نماز کے بعد انیس مرتبہ یَاحَفِیْظُ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔
بندش کی کاٹ: مجھے اکثر بُرے خواب نظر اتے ہیں اور میں خواب میں ڈر جاتی ہوں۔ ایک مرتبہ میں نے خواب میں دو کالی بھینسیں دیکھیں۔ ان کے پاس ایک باباجی کھڑے تھے‘ وہ بھینسیں گھر کے پورچ میں کھڑی تھیں۔ میں نے پوچھا یہ کس کی بھینسیں ہیں تو وہ بولے کہ یہ ہم دو بڑی بہنوں کی ہیں۔ اس کے علاوہ میں کبھی کمرہ امتحان میں اپنے آپ کو بغیر تیاری کے امتحان دیتے دیکھتی ہوں۔ کبھی میری جوتی گم ہوجاتی ہے اور میں کسی اور کی جوتی پہن لیتی ہوں۔ (ظ، پشاور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اگرچہ اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے کاموں میں سخت بندش لگی ہوئی ہے اور ہوتے ہوئے کام بھی ناکامی کا شکار ہوجاتے ہیں تاہم اس بات کا اشارہ موجود ہے کہ ان شاء اللہ یہ بندش کچھ عرصہ بعد ختم ہوجائے گی، اگر اس کا مناسب علاج کرلیا گیا۔ آپ اور آپ کے تمام بہن بھائی روزانہ سورۂ فلق اور سورۂ ناس 313 مرتبہ سات سات بیری کے پتوں پر دم کرکے انہیں دو پتھروں کے درمیان کوٹ کر پانی ملا کر دو گھونٹ پانی پی لیا کریں اور بقیہ پانی سے غسل کرلیا کریں۔ یہ پانی روزانہ بعدفجر قبل طلوع آفتاب چالیس دن تک کرنا ہوگا۔ ان شاء اللہ بندش دور ہوجائے گی اور مناسب جگہ رشتے طے پاجائیں گے۔ واللہ اعلم
سوئیوں سے بھرا دوپٹہ: میری بیٹی نے خواب میں دیکھا ہے کہ گھر میں شادی ہورہی ہے جو دوپٹہ وہ اوڑھتی ہے وہ سوئیوں سے بھرا ہاو ہے اور جو دوپٹہ میری دوسری بیٹی اوڑھتی ہے اس میں ایک یا دو سوئیاں ہیں۔ (ف۔ش‘ لاہور)
تعبیر: آپ کی بیٹی کے خواب کے مطابق کوئی بدخواہ آپ کے گھر کی خوشیوں کو غارت کرنے کی سازش کررہا ہے اور اس بات کا اندیشہ ہے کہ جلد اس کا تدارک کرنے کی کوشش نہ کی گئی تو بیماریوں اور پریشانیوں میں پورا گھر مبتلا ہوجائے گا۔ آپ فوری طور پر اپنا اور اپنے تمام اہل خانہ کی طرف سے حسب توفیق کچھ صدقہ نکالیں اور ’’درود تنجینا‘‘ ایک ہزار مرتبہ روزانہ بلاناغہ بعد نماز عشاء پڑھ کرحفاظت کی دعا کرلیا کریں۔ یہ عمل کم از کم 90 دن تک لگاتار کرنا ہوگا‘ امید ہے کہ ان شاء اللہ ہر قسم کی آفات سے حفاظت ہوجائے گی۔ واللہ اعلم۔
بیرون ملک جانے کی دعا: میں اکثر دیکھتا ہوں کہ میں نماز پڑھ کر ایک غیرمسلم ملک جانے کی دعا کرتا ہوں۔ (ش،قصور)
تعبیر: آپ کے خواب میںآپ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ دنیا کے چکر میں اپنی آخرت سے غفلت اختیار کرنا خطرناک ہے۔
کالا برقعہ پہن کر بھاگی: میں نے دیکھا کہ بہت سے سکول اور کالجز کے لڑکے‘ لڑکیاں تیزی سے بھاگ رہےہیں جیسے مقابلہ ہو‘ پہلے تو میں کھڑی رہتی ہوں پھر میں بھی ان کے ساتھ برقعہ پہنا ہوا ہے اور میں اتنی تیزی سے بھاگ رہی ہوں کہ سب سے آگے نکل جاتی ہوں پھر کسی عمارت کی سیڑھیاں تیزی سے چڑھتی ہوں اور بھی لوگ ہوتے ہیں۔ بھاگتے بھاگتے عمارت کی بہت اونچائی پر پہنچ جاتی ہوں اور سب کہتے ہیں کہ یہ لڑکی جیت گئی ہے۔ میرے ساتھ ایک اور لڑکی ہوتی ہے نیچے کھڑے لوگ حیرانی سے ہماری طرف دیکھتے ہیں۔ (عائشہ فیروز‘جھنگ)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو ان شاء اللہ ہر مشکل اور کڑے امتحان میں نمایاں کامیابی اور عزت کا حصول ہوگا۔ آپ پنج وقتہ نماز کی پابندی کا اہتمام کریں اور ہر فرض نماز کے بعد یَاعَزِیْزُ اکتالیس مرتبہ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔
مالٹے ہی مالٹے: میری بہن نے استخارہ کیا تو وہ خواب میں دیکھتی ہیں کہ سبز مالٹوں کا ڈھیر ہے جن میں آگے چھوٹے مالٹے ہیں اور پیچھے کافی بڑے بڑے۔ (ثمرہ‘راولپنڈی)
تعبیر: آپ کی بہن کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ انہیں خوشحالی اور مالی فراوانی نصیب ہوگی لیکن اس میں کچھ وقت لگے گا۔ انہیں چاہیے کہ نیک اعمال میں لگی رہیں اور ہر ایک کو نفع پہنچانے کی نیت رکھیں۔ واللہ اعلم۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 937 reviews.