Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور روشن

ماہنامہ عبقری - مئی 2017ء

پنجروں میں طوطے: میں نے دیکھا کہ میں بھاگ رہی ہوں ہمارے گائوں کی سڑک پر میرے پیچھے میرا ایک کزن پڑا ہوا ہے‘ راستے میں مجھے میرے پاپا ملتے ہیں ان کے ہاتھ میں دو پنجرے ہیں ان میں طوطے ہیں دونوں پنجروں میں چار چار طوطے ہوتے ہیں‘ پاپاوہ مجھے دیتے ہیں پھر میں ان کو لے کر بھاگ رہی ہوں‘ راستہ وہی ہے‘ اس راستے کے نیچے بہت بڑا گڑھا ہے میں اس گڑھے کے اندر چھپ جاتی ہوں‘ اندر ایک کشتی بنی ہوئی ہے اس میں بہت خوبصورت بچے بیٹھے ہیں۔ میں طوطے وہیں رکھتی ہوں پھر سوچتی ہوں یہ شور نہ کردیں‘ دشمنوں کو پتا چل جائے گا‘ وہاں بیٹھی اس لڑکی سے میں کہتی ہوں کہ تم کون ہو؟ وہ سیڑھیوں پر بیٹھی ہوئی ہے اور وہاں پر گندم کی ڈالیاں پڑی ہوئی ہیں۔ لڑکی مجھے جواب نہیں دیتی۔ وہاں پر ایک اور لڑکی کہتی ہے کہ اس کا باپ امیر ہے‘ اسے شاپنگ کرانے لایا ہے‘ وہاں پر ایک بچہ بھی ہوتا ہے خوبصورت سا! میں اسے کہتی ہوں تم بہت اچھے ہو تم مجھ سے بات کرو‘ وہ شرماتا ہے۔ (نائلہ‘ راولپنڈی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے کاموں میں حاسدین کی طرف سے رکاوٹیں ڈالی جانے کے باوجود آپ کو خوشیاں اور کامیابیاں نصیب ہوں گی۔ واللہ اعلم!
بندش کا مسئلہ: میں گزشتہ 12 سال سے مسلسل ایک خواب دیکھ رہا ہوں‘ میرے پیچھے چھپکلیاں لگی ہوتی ہیں اور اکثر میں خواب میں خود کو ننگے پائوں دیکھتا ہوں۔ (ناصر‘ اوکاڑہ )
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کے ساتھ واقعی بندش ہی کا مسئلہ ہے‘ تاہم آپ حسب توفیق صدقہ دیں اور سورہ فلق اور سورہ الناس روزانہ 313 بار پڑھ کر بندش کے خاتمے کی دعا کرلیا کریں۔ یہ عمل کم از کم 90 دن باقاعدگی سے کرنا ہوگا‘ ان شاء اللہ بندش ختم ہوجائے گی۔ واللہ اعلم!
میرے اوپر چمگادڑ گری: میں نے دیکھا ایک قبرستان ہے میری امی اور ایک کزن وہاں پر کھڑے ہیں ایک کمرا بنا ہوا ہے جس کی چھت نہیں ہے ہم جیسے ہی اس کمرے میں اندر جاتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ میرے اوپر چمگادڑ گری ہو‘ میں ڈر گئی پھر امی کو کہتی ہوں یہاں سے چلیں‘ یہ راستہ صحیح نہیں ہے۔ میری کزن اسی کمرے کی زمین پر راستہ تلاش کرتی ہے اور زمین پر سے ڈھکن ہٹاتی ہے تو سیڑھیاں بنی ہوتی ہیں وہ اندر چلی جاتی ہے مگر میں نہیں جاتی اور امی کو دوسرے راستے لے کر جاتی ہوں‘ وہاں پر ویسے ہی کمرے اور برآمدے ہیں‘ ان کی چھت نہیں ہیں‘ قبریں ہی قبریں ہیں۔ میں امی کو کہتی ہوں کہ راستہ مل جائے گا‘ آپ چلیں۔ ہم بہت پیدل چلتے ہیں‘ راستے ایسے ہوتے ہیں جیسے بھول بھلیاں۔۔۔! میں دل میں یہ بھی سوچ رہی ہوں کہ میں امی کو لے کر تو آئی ہوں اگر راستہ نہ ملا تو کیا ہوگا۔ میں آگے چلتی ہوں آخر مجھے راستہ مل ہی جاتا ہے۔ ایک جگہ پر ہمارے گائوں کی لڑکیاں قرآن پاک پڑھ رہی ہیں‘ میں وہاں سے آرام سے گزر جاتی ہوں۔ میرے دل میں اطمینان ہوتا ہے کہ اب گھر پہنچ جائیں گے۔ (صباء‘ لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس وقت جو پریشانیاں آپ پر آئی ہوئی ہیں‘ اس بات کا اشارہ ہے کہ یہ پریشانیاں ان شاء اللہ جلد دور ہوجائیں گی۔ آپ یَابَدِیْعُ ہر نماز کے بعد 21 بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم!
بلیک شوز پر وائٹ پالش: میں نے گزشتہ ماہ استخارہ کیا تھا‘ دوسرے شہر میں منتقل ہونے کیلئے تو میں نے خواب دیکھا کہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کھڑی ہے اور تیار ہے اور اس کے انجن سے تھوڑا سا دھواں بھی نکل رہا ہے پھر اپنے آپ کو دیکھا کہ جیسے میں اپنے شوہر‘ بچوں اور بہن بھائیوں کے ہمراہ ہوں اور اسٹیشن پر بھی کھڑی ہوں مگر ان سب کو اتنا واضح نہیں دیکھا اور پاس ہی تھوڑے فاصلے پر اسٹیشن پر دوسروں کا سامان ہے اور ہمارے بھی دو عدد اٹیچی کیس ہیں‘ پھر منظر بدل جاتا ہے۔ میں نے دیکھا کہ میرا بڑا بیٹا اسکول جانے کیلئے تیار ہے‘ یونیفارم میں سٹول پر بیٹھا ہوا ہے اور اس نے یونیفارم نیکر کےساتھ پہنا ہوا ہے اور صاف ستھرا سا ہے اور اس کے ساتھ کالے رنگ کے جوتے پہنے ہوئے ہیں جن پر سفید پالش کی ہوتی ہے۔ دوسرے سٹول پر میرا درمیان والا بھائی بیٹھا ہے اور وہ بھی دیکھ کر مسکرا رہا ہے اور میں بھی پالش کرتے ہوئے باتیں بھی کررہی ہوں اور ہنستے ہوئے اٹھتی ہوں اور اسے کہتی ہوں کہ دیکھوں میں نے بلیک شوز کو وائٹ پالش کردی ہے پھر ہم تینوں ہنستے ہیں اور میں وہاں سے اٹھ کھڑی ہوتی ہوں۔ (پوشیدہ)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کے دونوں بیٹے ان شاء اللہ نیک اور فرمانبردار ہوں گے اور نیک کاموں میں آپ کے مددگار بنیں گے۔ واللہ اعلم۔
چلتی ہوئی عورتیں ساکت ہوگئیں: میں نے دیکھا کہ آسمان پر رنگ برنگے دائرے ہیں جو کہ خوبصورت منظر پیش کررہے ہیں پھر منظر بدلا اور زمین پر برف پڑنا شروع ہوگئی اور ہر چیز منجمند ہوگئی‘ چلتی ہوئی عوریں ساکت ہوگئیں۔ زمین برف سے ڈھک گئی۔ راستے‘ پہاڑ چھوٹے چھوٹے اور آسمان پر چاند اور سورج سب ساکت ہوگئے پھر میں یہ منظر اپنی ماں کو دکھاتی ہوں اور خود جھاڑیوں کے پاس بیٹھی ہوں‘ دل میں سوچتی ہوں کہ چیلیں نہ آجائیں پھر دوبارہ آسمان کی طرف دیکھتی ہوں تو حرکت شروع ہوجاتی ہے۔ سورج گلاب کا نیلا پھول بن کر پھیل جاتا ہے اور پھر نیلے پانی میں تبدیل ہوجاتا ہے اور اسمان پر دوبارہ رنگ برنگے دائرے نظر آتے ہیں جن کی تصویر اتارنے کیلئے میں کیمرہ ڈھونڈتی ہوں پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (مناہل‘ ملتان)
تعبیر: خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے بعض اہم کاموں میں اچانک ٹھہراؤ آجائے گا تاہم کچھ عرصہ بعد حالات میں پھر سے بہتری آجائے گی۔ واللہ اعلم

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 757 reviews.