میرا تجربہ بھی اسی حوالے سے ہے۔ابھی کچھ عرصہ پہلے میں میرے کمپیوٹر کی یو ایس بی گم ہوگئی میں کافی دیر تک سوچتا رہا ہے یو ایس بی کہاں گئی ہوگی تمام درازیں دیکھ لیں نہیں ملی اور ہمارے آفس کا جو ہمارا انچارج ہے وہ میرے سر پر سوار کہ کہیں سے بھی تلاش کرو
قارئین! ہر ماہ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا روحانی رازوں سے لبریز منفرد انداز پڑھیے۔(ایڈیٹر کے قلم سے)
کا اس وظیفے کے بارے میں اکثرعبقری کے قارئین اپنے تجربات لکھتے ہیں اور زیادہ تر کسی چیز کے گم ہونے پر یہ وظیفہ پڑھنے کے بعد مل جانے سے متعلق ہوتے ہیں ۔ میرا تجربہ بھی اسی حوالے سے ہے۔ابھی کچھ عرصہ پہلے میں میرے کمپیوٹر کی یو ایس بی گم ہوگئی میں کافی دیر تک سوچتا رہا ہے یو ایس بی کہاں گئی ہوگی تمام درازیں دیکھ لیں نہیں ملی اور ہمارے آفس کا جو ہمارا انچارج ہے وہ میرے سر پر سوار کہ کہیں سے بھی تلاش کرو ۔اگر میں یہ کہوں کہ یو ایس بی نہیں مل رہی تو اس بات کا پورا پورا خدشہ ہے کہ وہ پریس کے مالک کو میری شکایت لگائے اور میں اس بات سے بچنا چاہتا تھا کہ میری شکایت لگائی جائے ۔کیونکہ مذکورہ بالا صاحب پریس کے مالک کو ہر ایسی بات بتانا اپنا فرض سمجھتے تھے جس سے اسٹاف کے دوسرے لوگوں کو باس کی طرف سے ڈانٹ پڑے ۔میں بہت پریشان تھا اورمیں نے ان سے کہا کہ میں ڈھونڈتا ہوں اور میں ایک بار پھر سے یاد کرنے کی کوشش کرنے لگا کہ یوایس بی کس کو دی ہے تب مجھے یاد آیا کہ یو ایس بی لے کر میں کلر پرنٹ نکلوانے کے لئے دوکان پر گیا تھا اور وہیں یو ایس بی رہ گئی ۔اب مجھے یاد تو آگیا لیکن مسئلہ یہ تھا کہ کلر پرنٹ والے کے پاس میں اب ایک ہفتے کے بعد جاؤں گا اور اس سے یوایس بی کے متعلق معلوم کروں گا تو ضروری نہیں کہ اس نے اب تک یوایس بی اپنے پاس رکھی ہواور وہ مجھے دے دے۔یعنی کہ میری پریشانی بدستور موجود تھی اس دوران نماز ظہر کا وقت آگیا اور میں نماز کے لئے مسجد میں چلاگیا مسجد میں مجھے یارب موسیٰ یا رب کلیم بسم اللہ الرحمن رحیم والا وظیفہ یاد آگیا اور میں نے اسے پڑھنا شروع کردیا اور اللہ پاک سے دعا کرنے لگا کے نماز کے بعد میں کلر پرنٹ والے کی دوکان پر جاؤں گا اور اپنی یو ایس بی کے بارے میں معلوم کروں گا اے اللہ تو مجھے میری یوایس بی واپس دلادے۔ ظہر کی جماعت کھڑی ہوئی تو اقامت کے دوران قدقامت صلوۃٰکے دوران میں نے اللہ سے پھر یوایس بی کی واپسی کی دعاکی قدقامت صلوۃ کے دوران دعا کرنے والی بات بھی مجھے عبقری ہی کے ذریعے معلوم ہوئی پھر نماز کے بعد میں مسجد سے نکلااور کلر پرنٹ والے کی دوکان کی طرف چل پڑا اور راستہ بھر میں پڑھتا رہا جب میں دوکان میں پہنچا تو بہت ڈرا ہواتھا کہ معلوم نہیں یوایس بی ملے گی یا نہیں ۔لیکن اس وقت میں حیرت کی انتہا نہ رہی جب میں نے دوکان میں داخل ہوکر سلام کرنے کے بعد اسے اپنی یوایس بی کے بارے میں بتایا کہ میں ایک ہفتے پہلے یہاں سے کلر پرنٹ نکلواکر گیا تھا اور اپنی یوایس بی یہیں بھول گیاتھا ساتھ ہی میں نے اس کو یوایس بی میں موجود اس فائل کا نام بھی بتایا جس کا پرنٹ نکلوایا تھا ۔تاکہ وہ یوایس بی چیک کرلے اور مجھے دے دے اس نے میری بات سنی اور فوراً اپنے کی بورڈ کے نیچے سے یوایس بی نکالی اور مجھے دیتے ہوئے بولا کہ یہی ہے میں کہا ہاں کہا اور اس نے یوایس بی میرے حوالے کردی اور میں خوش خوش یوایس بی لے کر دوکان سے نکلااور ساتھ ساتھ اللہ کا شکرادا کیا اور اس وظیفے
کے کمال پر خوشی سے جھوم اٹھا جب میں یہ وظیفہ پڑھ رہا تھا تو ساتھ میں میری یہ بھی نیت تھی کہ میں اپنا یہ تجربہ عبقری کے لئے ضرور تحریر کروں گا اور اب میں اپنا یہ تجربہ آپ کو بھیج رہا ہوں۔(محمد فاروق ۔کراچی)
جو چیزبھی گم ہو یہی وظیفہ کارآمد ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ گزشتہ چھ سال سے مسلسل پڑھ رہاہوں۔ اس میں موجود وظائف اور نسخہ جات انتہائی کامیاب اور آزمودہ ہوتے ہیں۔ میری کوئی بھی چیز گم ہوجائے یا رکھ کربھول جاؤں میں آپ کا دیا گیا وظیفہ
پڑھتا ہوں اور میرا مسئلہ حل ہوجاتا ہے اور وہ چیز مجھے فوری مل جاتی ہے۔ (محمدعمر‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں