Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

6 روتی بلکتی کنواری بہنیں! وظیفہ درود سے خوش و مطمئن

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

خود کہتا تھا کہ میں باہر ٹھیک ہوتا ہوں جب گھر جاتا ہوں تواپنی بیوی کو دیکھتے ہی مارنا شروع کردیتا ہوں پھر اپنے آپ کو چھری سے ضربیں لگاتا ہوں میں نے اس کے زخمی ہاتھ بھی دیکھے‘ میں نے اس شخص کو پہلے نماز کی ترغیب دی پھر درج بالا درودشریف کی فضیلت بتائی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!بندہ ناچیز کے ایک دوست نے آپ کا رسالہ عبقری پڑھنے کو دیا‘ پہلے تو میرے دوست نے آپ کی اور رسالہ کی اتنی تعریف کی کہ سن سن کر میرے کان تھک گئے‘ میں نے کہا اچھا رسالہ لے آنا پڑھوں گا تو پھر فیصلہ کروں گا۔ جب وہ رسالہ عبقری لے کر آیا‘ میں نے پڑھا تو سوچنے لگا کہ میرا دوست صحیح تعریف کررہا تھا‘ رسالہ میں پڑھا کہ آپ واقعی اپنے دل میں کوئی راز نہیں رکھتے‘ سب کچھ عبقری کے قارئین کے نام کر جاتے ہیں‘ اتنے قیمتی موتی اور راز آج کے دور میں کوئی کسی کو نہیں بتاتا سوائے آپ اور علامہ لاہوتی پراسراری کے۔ میرے پاس بھی ایک درود شریف ہے جس کو آپ کے رسالہ کے ذریعےخلق خداکی خدمت میں عرض کرنا چاہتا ہوں درود شریف اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ نَبِّیْ الرَّحْمَۃ۔ اگر اس درود شریف کے فضائل اور واقعات لکھنے بیٹھوں تو آپ کے رسالہ میں شاید جگہ نہ بن سکے مگر چند واقعات ضرور لکھوں گا تاکہ رسالہ میں جگہ مل سکے۔ میں بھی فی سبیل اللہ لوگوں کی خدمت کرتا ہوں‘ پہلے خود دم وغیرہ کرتا تھا مگر اب عبقری کے وظائف دکھی انسانیت کو بتاتا ہوں‘ مجھے یہ درودشریف ایک عامل نے بتایا تھا۔ انہوں نے یہ درود شریف بڑے رازدانہ انداز میں صرف مجھے بتایا تھا مگر عبقری کی بخل شکنی دیکھتے ہوئے میں نے لوگوں کو بتانا شروع کردیا۔ ایک گھر کی کنواری چھ بہنیں میرے پاس آئیں‘ جنہیں نام نہاد عاملین نے بہت لوٹا‘ ان کی بڑی بہن تو رونے لگ گئی کہ اب تو سر سے باپ کا سایہ بھی اٹھ چکا ہے‘ ہم چھ بہنوں کا ایک ہی بھائی ہے وہ ابھی چھوٹا ہے‘ پڑھ رہا ہے‘ ہم بہنیں مختلف اسکولز میں ٹیچرز ہیں‘ بہت رشتے آئے ہم لوگوں سے دعوتیں کھا کر چلے جاتے ہیں‘ پھردوبارہ نہیں آتے‘ اب ہم بھی تھک گئے‘ آنے والوں کی دعوتیں کرکرکے جو بھی آتا کھا پی کر چلا جاتا اب ہمیں کسی عامل پر یقین نہیں رہا‘ کسی نے بندش کہا اور کسی نے جادو کہا اور ہم سے ڈھیروں روپے لوٹ لیے۔ قارئین! یہ بہنیں اتنی مایوس ہوچکی تھیں کہ کیا بتاؤں۔ میں نے بڑی مشکل سے انہیں سمجھایا کہ آپ لوگوں نے لاکھوں خرچ کیے میں آپ کو فری میں ایک وظیفہ بتاتا ہوں آپ پڑھیں‘ وہ کہنے لگیں: اب ہمیں کسی وظیفہ پر یقین نہیں رہا‘ بہت پڑھ لیے‘ پھر میں نے کہا کہ جب آپ کو کچھ نہیں پڑھنا تو میرے پاس کیا لینے آئی ہیں‘ آپ جاسکتی ہیں میرا وقت ضائع نہ کریں۔ پھر ان کی چھوٹی بہن نے کہا آپ ناراض نہ ہوں‘ آپ مجھے بتائیں کیا پڑھنا ہے‘ میں نے اسے یہ درودشریف پڑھنے کو دیا اس نے یقین کے ساتھ پڑھا‘ اس کی شادی ہوگئی‘ اب تک تین بہنوں کی شادیاں ہوچکی ہیں وہ بھی چار سال کے اندر اندر۔
ناجائز مقدمہ ختم‘ بغیر پیسوں کے رہائی:میرے پاس ایک مرتبہ ایک بوڑھی عورت‘ اس کا شوہر اور بہو آئی کہ ہم غریب لوگ ہیں‘ ہمارا ایک ہی بیٹا ہے اسے پولیس نے منشیات کے جھوٹے کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔ ہمارے پاس رقم نہیں کہ ہم اپنے بیٹے کی ضمانت کروا سکیں‘ میں نے ان لوگوں کو کہا کہ آپ یہ درودشریف روزانہ بلاناغہ 1100 بار پڑھ کردعا کریں‘ اللہ پاک رحم فرمائیں گے‘ ان لوگوں نے اس پر عمل کیا اور ٹھیک اکیس دن بعد غیب سے اللہ پاک نے سبب بنایا اور ان کا بیٹا بغیر ضمانت کے اور بغیر روپے پیسوں سے رہا ہوکر گھر آگیا۔
مغوی بغیر پیسوں کے صحت مند بازیاب:اس کے علاوہ میرے پاس میرے سسر کے ذریعے ایک اور مسئلہ آیا کہ ہمارے پڑوسی ہیں بے چارہ بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے پولیس کی نوکری کےعلاوہ بھی دوسری نوکری کرتا ہے اسے کسی نے اغوا کرلیا ہے اور تاوان کی رقم مانگ رہے ہیں اگر ہم لوگ اپنا گھر بھی فروخت کردیں تو اتنی بڑی رقم نہیں ادا کرسکتے۔ اگر پولیس کو اطلاع دی تو وہ جان سے ماردیں گے۔ میں نے ان کے گھر والوں کو بھی اس درودشریف کے پڑھنے کا کہا اور تاکیدکی کہ بعدنمازمغرب جائے نماز پر بیٹھ کر گیارہ سو بار پڑھیں ان سب گھر والوں نے ایسا ہی کیا تین دن بعد ان اغواکاروں نے اس شخص کو ہائی وے پر پھینک دیا اس کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی اور وہ بالکل صحیح سلامت تھا۔ اس کے علاوہ میرے پاس ایک شخص ایساآیا کہ جو خود کہتا تھا کہ میں باہر ٹھیک ہوتا ہوں جب گھر جاتا ہوں تواپنی بیوی کو دیکھتے ہی مارنا شروع کردیتا ہوں پھر اپنے آپ کو چھری سے ضربیں لگاتا ہوں میں نے اس کے زخمی ہاتھ بھی دیکھے‘ میں نے اس شخص کو پہلے نماز کی ترغیب دی پھر درج بالا درودشریف کی فضیلت بتائی تو اس نے عمل شروع کیا‘ اللہ پاک نے اس شخص کو اس مصیبت سے نجات دی۔
نشئے کی لت میں گرفتاروظیفہ درود سےتہجد گزار : اس کے علاوہ میرے پاس ایک نوجوان آیا اور آتے ہی رونے لگا پھر اپنی کہانی سنائی کہ میں نیک تھا‘ نمازی تھا‘ ہر برائی سے دور تھا‘ پھر مجھے ایک لڑکی سے عشق ہوگیا‘ عشق ناکام ہوا تو میں نے اس کے غم میں چرس پینا شروع کردی‘ راتوں کی نیند اڑ گئی‘ پھر شراب شروع کردی اب میری زندگی اس گندگی میں پھنس گئی ہے‘ صحت بھی ختم ہوگئی ہے‘ میں نے اسے سب سے پہلے دو رکعت صلوۃ التوبہ پڑھنے کو کہا پھر یہ درودشریف پڑھنےکو دیا اور تاکید کہ روزانہ بعد نمازمغرب گھر میں یا مسجد میں پڑھو‘ صرف دو ماہ بعد وہ نوجوان مجھے ملا اس نے چہرے پر سنت رسول ﷺ سجا رکھی تھی‘ اس نے خود کہا کہ یہ درود شریف ایک نور کی بجلی ہے‘ میں پڑھتا گیا اور میرے دل و دماغ سے زنگ اترتا گیا‘ اب نمازی ہوں اور دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ ڈاڑھی رکھ لوں‘ اب مجھ سے سب گھر والے اور رشتہ دار خوش ہیں‘ اب اس لڑکی کا خیال بھی دل میں نہیں آتا‘ میرا بڑی اچھی جگہ رشتہ ہوگیا ہے‘ مزید میں نے جس جس کو بھی یہ درودشریف بتایا ہے ان کی مشکلات حل ہوئیں‘ نوجوان کی زبانی باتیں میں سن رہا تھا اور میری آنکھوں سے آنسوؤں کی بارش ہورہی تھی۔ میرے پاس سینکڑوں واقعات ہیں مگر عمل کرنےوالوں اور عبقری کے قارئین کو ترغیب دینے کی ضرورت نہیں۔ بس میری تمام بہن بھائیوں سے گزارش ہے کہ ایک بار آپ اس درود شریف کو پڑھ کر دیکھیں آپ کو وہ روحانیت ملے گی جس کا آپ کو تصور بھی نہ ہوگا اور ہر پریشانی‘ مصیبت‘ مشکل حل ہوگی اگر زیادہ نہیں پڑھ سکتے تو کم ازکم پانچ سو بار روزانہ ضرور پڑھیں اگر کوئی حاجت ہےتو گیارہ سو سے کم ایک دن میں ہرگز نہ پڑھیں۔ جائے نماز پر بیٹھ کر قبلہ رخ ہوکر باوضو پڑھنا ہے‘ کسی سے بات نہ کریں اور پھر دعا کریں تو ہر حاجت پوری ہوتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 378 reviews.