جنرل صاحب نے بتایا کہ ہم نے ایسے ہی کیا اور کچھ عرصہ بعد نماز اور اس دعا کی برکت سے اللہ نے پاک فوج کی اتنی مدد کی کہ اتنی بڑی فوج اور قوت کو پاک فوج نے ٹکڑے ٹکڑے کردیا اور اس کو ساری دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی اور صحت میںبرکت عطا فرمائے اور آپ سے اور آپ کی نسلوں سے اسی طرح دین کا کام لیتا رہے۔ کچھ عرصہ پہلے ہم نے ریٹائرڈ جنرل جاوید ناصرصاحب (سابق ڈی جی آئی ایس آئی) کا بیان سنا‘ بہت ایمان سے بھرپور بیان تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اپریل 1981ء میں جنرل اسلم بیگ مرحوم نے بریفنگ دی کہ ہماری سرحد پر اس وقت روس کی فوج ہے وہ اتنی پاور میں ہے کہ اگر وہ اپنا ایک پَر مارے تو ہمارا بلوچستان ہاتھ سے جاتا ہے اور دوسرا پَر مارے تو دریائے سندھ کا دوسری طرف کا علاقہ ہمارے ہاتھ سے جاتا ہے اور ہم ابھی کچھ نہیں کرسکتے۔روسی فوجیں ہمارے بارڈر پر تھیں۔ جنرل صاحب کہتے ہیں کہ میں یہ سن کر بہت پریشان ہوا‘ ایک اللہ والے کی خدمت میں حاضر ہوا‘ ساری بات عرض کی۔ انہوں نے فرمایا کہ تمام بارڈر کے قریبی علاقے والوں اور فوجیوں کی نماز درست کروائیں اور سب کو یہ دعا یاد کروا دیں۔
جنرل صاحب نے بتایا کہ ہم نے ایسے ہی کیا اور کچھ عرصہ بعد نماز اور اس دعا کی برکت سے اللہ نے پاک فوج کی اتنی مدد کی کہ اتنی بڑی فوج اور قوت کو پاک فوج نے ٹکڑے ٹکڑے کردیا اور اس کو ساری دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔محترم قارئین! اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اللہ نے ہر محاذ پر ہماری پاک افواج کی بھرپور مدد کی اور یہی لازوال مدد ہی ہے کہ آج پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہے۔حکیم صاحب! ہمارے محلے میں کرکٹ میچوں کا جواء سنٹر کھل گیا تو ہم مسجد والے بہت پریشان ہوئے‘ ہمارے مسجد کے امام صاحب نے مشورہ دیا کہ ہم سب ساتھی یہی درج بالا دعا اکتالیس مرتبہ صبح و شام پڑھیں۔ تمام ساتھیوں نے اس دعا کا اہتمام کیا تو کچھ دن بعد اللہ پاک کی مدد آئی اور وہ تمام جوا کروانے والے لوگ آپس میں لڑپڑے اور سارا سامان دفتر سے نکال کر باہر سڑک پر پھینک کر توڑ دیا۔ آج کل کے حالات میں تمام مسلمانوں کونصیحت ہے کہ سب اس دعا کو اکتالیس مرتبہ صبح و شام پڑھیں اور ہر پریشانی اور ہر فتنہ و مصیبت سے محفوظ رہیں اور گھریلو جھگڑوں میں بھی بہت فوری اثر عمل ہے۔ (عرفان احمد‘ شاہدرہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں