محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کافی عرصہ سے عبقری میگزین پڑھ رہی ہوں۔ اس کے علاوہ آپ کے درس انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سنتے ہیں اورخوب فیض یاب ہوتے ہیں۔ میں نے گریجوایشن کی تھی جبکہ میں ماسٹر کرنا چاہتی تھی‘ گھر والوں کی طرف سے شدید مخالفت تھی‘میں پریشان تھی۔ ایک دن اسی مقصد کیلئے عبقری سے وظائف ڈھونڈ رہی تھی کہ میری نظر روحانی محفل کے کالم پر پڑی۔ مجھے لگا یہی وہ وظیفہ ہے جو میرا مسئلہ حل کرسکتا ہے۔میں نے دی گئی ترتیب کے مطابق روحانی محفل کرنا شروع کردی۔ ابھی صرف مجھے تین ماہ ہی روحانی محفل کرتے ہوئے تھے کہ میرے بڑے بھائی جو سب سے زیادہ مخالف تھے انہوں نے خود ہی مجھ سےآکر بات کی اور
میری ایڈمیشن لینے کا کہا‘ میرے توخوشی سے آنسو ہی نکل آئے‘ اگلے دن خود میرے بھائی میرے ساتھ گئے اور فارم وغیرہ لیے۔ اب الحمدللہ میری تعلیم جاری ہے اور ساتھ روحانی محفل بھی۔ (عائشہ بنت عامر‘ پسرور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں