محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ڈھیروں دعائیں آپ کے اور آپ کے اہل خانہ کیلئے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی رحمت کے سایہ میں رکھے اور قیامت تک آپ کے نظام کو قائم ودائم رکھے۔ آمین!۔ آپ کی دعاؤں اور تسبیح خانہ نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے۔ آپ نےہمیں اللہ سے مانگنے اور باتیں کرنے کا بہت پیارا طریقہ بتایا ہے‘ اب زندگی کا مزہ اور سکون آیا۔ یہاں آنے سےپہلے مجھے ایسا لگتا تھا کہ کسی چیز کی کمی ہے۔ حالانکہ اللہ کا دیا ہوا سب کچھ ہے‘ لیکن اب روح کی وہ بے چینی ختم ہوگئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مجھےہروقت اپنی یاد دے دی ہے‘اللہ کا شکر ہے میں دن میں کئی بار آسمان کی طرف دیکھ کر مسکراتی ہوں جیسے اللہ کو دیکھ کر مسکرا رہی ہوں تو اللہ تعالیٰ بھی تو مجھے دیکھ کر مسکراتے ہونگے۔ جب کبھی دن میں بھول جاؤں تو اندر سے آواز آتی ہے کہ آج تم اللہ تعالیٰ کو دیکھ کر مسکرائی کیوں نہیں‘ یہ ساری برکتیں رحمتیں سب آپ کےبتائے ہوئےاعمال اور وظیفے کی برکتیں ہیں۔ آپ کی دعاؤں سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں دس مرلے کا پلاٹ بھی دےدیا ہے۔ ہم نے دس مرلے کا گھر دیا تھا اللہ نے ہمیں پندرہ مرلے جگہ دےدی ہے۔ اب اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ جگہ ہمارے لیے خیر اور برکت وعافیت کا ذریعہ ہو۔ میرا ایک ہی بیٹا سترہ سال کا ہے اس کو قرآن حفظ کروایا ہے‘ دو مصلے سنا چکا ہے اب نویں جماعت میں گیا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ یہ نیک ہو‘ پیارے نبی ﷺ کی سنت کے مطابق اس کی زندگی ہو‘ میں اس کو دنیا دار نہیں بنانا چاہتی میں تو آخرت اور دنیا کیلئے خیر وعافیت کا اب ذریعہ بنانا چاہتی ہوں۔ میرے شوہر بھی یہی چاہتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم اسے عالم بنائیں گے۔ اب تو جودعا اللہ سے مانگتی ہوں وہ قبول ہوتی ہے۔ یہ سب تسبیح خانہ سے ہمیں ملا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں