Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

انجانے لوگ: میری ایک جاننے والی نے دیکھا کہ میرے مرحوم میاں کے ہاتھ میں چائے کے برتن ہیں۔ وہ کہتے ہیں میں روزہ داروں کو سحری کروارہا ہوں۔ پھر منظر بدلتا ہے، ایک الگ جگہ سے کوئی بزرگ نکلے ہیں جس کا دروازہ دل کے ڈیزائن کا ہے اور اس کے اوپر لکھا ہے دلی دروازہ۔ ان کے ہاتھ میں ٹرے میں شربت ہے، وہ میرے شوہر سے کہتے ہیں کہ میں لوگوں کو روزہ افطار کرارہا ہوں۔ وہیں پر انجانے لوگ مشرق کی سمت ایک صف میں بیٹھے ہیں۔ (س۔ ٹنڈوالہ یار)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے شوہر مرنے کے بعد اللہ کے فضل سے اچھی حالت میں ہیں۔ آپ ان کے لئے حسب توفیق کچھ نفلی صدقات ہدیہ کرتی رہا کریں۔ واللہ اعلم!
اہم سفر: میں نے دیکھا کہ کسی دوسرے شہر میں پڑھنے جاتی ہوں، وہاں پر ایک گھر میں 43 ہیجڑے رہتے ہیں، ان کے بال بہت خوبصورت، گھنے اور لمبے ہیں، ان سب نے اپنے بالوں کا جوڑا بنایا ہوا ہے، میں ان سے پوچھتی ہوں، آپ بالوں میں کیا لگاتی ہیں؟ وہ کچھ جڑی بوٹیوں کے نام بتاتے ہیں، ان میں ایک ہیجڑے کے بال آگے سے تھوڑے سفید ہیں، میں اس کو کہتی ہوں کہ اب میں جارہی ہوں تو ان میں سے ایک مجھ سے کہتا ہے رک جائو ‘ہمارے گھر مہمان چائے پئے بغیر نہیں جاتے، اس کے ہاتھ میں چائے بنانے کا برتن ہے، پھر میں ان کے گیٹ سے باہر دیکھتی ہوں جہاں میری ایک چھوٹی کزن کھڑی ہوتی ہے میں اسے کہتی ہوں میرے ساتھ گھر تک چلو وہ مجھے بتاتی ہے کہ باجی اندر میری امی اور بھابھی گئی ہیں دعا کرانے کیلئے۔ وہ پہلے بھی آئی تھیں مگر ان کے ہاں پھر بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ (سویرا‘ بنوں)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو کوئی اہم سفر پیش آئے گا جس میں ان شاء اللہ بہت سی خیروبرکات آپ کو حاصل ہوں گی، اگرچہ کہ بعض لوگ پریشان کرنے کی بھی کوشش کریں گے لیکن اللہ کی حفاظت رہے گی۔ واللہ اعلم!
کھجور کی گٹھلیاں: میں اور میری بہن ایک سڑک سے گزر رہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ ہم وہاں سے کھجور کی گٹھلیاں اٹھارہے ہیں، اچانک ریل کی پٹڑی آتی ہے، وہاں سے مجھے لال رنگ کے ہیرے ملتے ہیں، میں آگے جاتی ہوں، پھر ریل کی پٹڑی آتی ہے وہاں سے مجھے نیلے رنگ کے ہیرے ملتے ہیں۔ میں بہن کو بتاتی ہوں مگر وہ میری بات پر دھیان نہیں دیتی۔ میں سوچتی ہوں کہ یہ ہیرے کہیں سانپوں کے تو نہیں، پھر ادھر اُدھر دیکھتی ہوں مگر سانپ نظر نہیں آتا۔ اس طرح کئی بار ریل کی پٹڑی آتی ہے اور میں ہیرے اٹھاتی جاتی ہوں۔ (صوفیہ‘ لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو پانچ چھ جگہوں پر تحصیل علم کے لئے جانا ہوگا۔ علم اور عزت و مرتبہ ہر جگہ سے حاصل ہوگا۔ آپ یَاعَلِیْمُ 21 بار ہر نماز کے بعد پڑھا کریں۔ واللہ اعلم!
شوہر لاابالی طبیعت والا: میں نے دیکھا کہ ایک طوطا پنجرے میں ہے، کوئی کہتا ہے یہ تمہارے بھائی کا ہے، طوطا پنجرے سے نکل جاتا ہے، میں اسے پھر اندر بند کرتی ہوں، مگر وہ پھر نکل جاتا ہے، ایسا دو تین بار ہوتا ہے۔ کوئی کہتا یہ تم نہیں پکڑ سکو گی مگر میں پکڑ کر پنجے میں بند کرتی ہوں، کھڑکی سے باہر دیکھتی ہوں تو وہاں پر ڈھیر سارے طوطے ہوتے ہیں اور ہمارا ایک رشتے دار لڑکا بڑی لکڑی لے کر کھڑا ہوتا ہے پھر دیکھا ایک طوطا پنجرے میں بند ہے، میں اسے ٹماٹر، لال مرچ کھلارہی ہوں۔ (شائستہ‘ ساہیوال)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے ہونے والے شوہر لاابالی طبیعت کے ہوں گے اور انہیں گھریلومعاملات کی قطعی فکر نہ ہوگی، تاہم آپ سورہ فرقان کی آیت 74 پڑھ کر ہر نماز کے بعد دعا کرتی رہا کریں۔ واللہ اعلم!
شادی مبارک ہو: میں نے پسند کی شادی کیلئے وظیفہ اور استخارہ کیا تھا جس میں کچھ اس طرح نظر آیا کہ میں جس سے شادی کرنا چاہتی ہوں وہ میری بہنوں اور دوست کو اپنے گھر بلاکر شادی کی بات کرتا ہے، اس طرح رشتہ طے ہوجاتا ہے اور میری شادی ہورہی ہے، میں نے ہرے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور تیار ہورہی ہوں لیکن کچھ پریشان ہوں۔ میری دوست مجھے تسلی دیتی ہیں کہ وہ تم کو دھوکہ نہیں دے گا۔ تھوڑی دیر بعد میرا بھائی نکاح نامہ لے کر آتا ہے، اس پر ان کے دستخط ہوتے ہیں اور پھر میں بھی دستخط کرتی ہوں۔ تھوڑی دیر میں شور ہوتا ہے کہ شادی مبارک ہو، پھر اس کو گھر لے کر آتے ہیں تو میری پھوپھی اور ممانی کہتی ہیں کہ لڑکا پہلے سے شادی شدہ ہے جس پر امی کہتی ہیں کیا ہوا دونوں کی پسند ہے۔ (ر۔ راولپنڈی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ ان شاء اللہ آپ جس جگہ چاہتی ہیں اسی جگہ آپ کا رشتہ طے پاجائے گا، اگرچہ کہ اس میں کچھ دیر لگے گی۔ واللہ اعلم!
اچھی حالت: میں نے دیکھا کہ میرے مرحوم شوہر آئے ہیں، انہوں نے سفید لباس پہن رکھا ہے۔ ان کے دانت بھی چمک رہے ہیں، وہ مجھے بازو سے پکڑ کر اس کمرے میں جہاں ہم رہتے تھے لے جاتے ہیں لیکن مجھے ان کا ہاتھ محسوس نہیں ہوتا وہ مجھے کہتے ہیں کہ تمہاری یاد ستارہی تھی، سوچا تم سے مل کر آئوں، میں کہتی ہوں ٹھہریں میں کھانا کھاکر آتی ہوں، سامنے ہی کمرے میں ایک خاتون کے سامنے بہت سارے برتن اور کھانا رکھا ہے، میرے پاس میرے شوہر کی بھانجی تلے ہوئے آلو اور کھانا لے کر آتی ہے ان کی امی اور بھانجی ان کے ساتھ بیٹھی ہیں میں اپنے شوہر سے کہتی ہوں کہ آپ بھی ہمارے ساتھ کھانا کھائیں تو وہ آلوئوں کی طرف اشارہ کرکے کہتے ہیں کہ میں پہلے اتنا بھی کھانا نہیں کھاتا تھا، اب میں بہت کھاتا ہوں، میں کہتی ہوں تم تھوڑا سا کھالیتے تھے تو تمہیں گھٹن ہوتی تھی اب بھی ہوتی ہوگی تو وہ کہتے ہیں اب مجھے کوئی تکلیف نہیں۔ اتنے میں میری بھابھی نے دروازہ کھولا اور وہ غائب ہوگئے۔ (س۔ جگہ نامعلوم)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے مرحوم شوہر مرنے کے بعد اچھی حالت میں ہیں تاہم آپ ان کے لئے حسب توفیق نفلی عبادات کا ہدیہ ایصال ثواب کرتی رہا کریں۔ ان شاء اللہ رزق میں کشادگی ہوگی۔ واللہ اعلم!
رنگ برنگ سمندر
خواب: میں نے دیکھا کہ میں بہت بڑے سمندری جہاز پر سفر کررہا ہوں جو سمندر سے بہت انچا جہاز ہے، میں جب جہاز سے نیچے کی طرف دیکھتا ہوں تو چھوٹی چھوٹی مچھلیاں چھلانگ لگارہی ہوتی ہیں۔ چاروں طرف سمندر ہی سمندر نظر آرہا ہوتا ہے، جہاز چلتا ہی جارہا ہے، میرے ساتھ میرا بھائی بھی ہوتا ہے، سمندر بہت خوبصورت ہوتا ہے اور اس میں کبھی آسمانی رنگ، کبھی ہرا اور مختلف رنگ ہوتے نظر آتے ہیں۔ جہاز میں ہم صرف پانچ یا چھ افراد ہوتے ہیں، پھر میری آنکھ کھل گئی۔ (شاہد۔ لیاری)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو ایک مبارک سفر پیش آئے گا۔ واللہ اعلم!

 

 

The Heart shaped door of heart shape

Unknown people: A girl who is of my acquaintance saw that my late husband has the utensils for making tea, he says that I am offering pre fast food for people who are doing fast.

Then the scene changes and from a different place an elderly person comes out. The door is heart shaped and on the door is written Delhi door.  He has a drink of juice in a tray. He says to my husband that I am offering after fast meal food to people who are observing fast. Over there unknown people are sitting on the east side in a row.  (Seen Tandiwala)

Interpretation: According to your dream there is a signal that your husband is in a good position after his death. You should do some charity worshipping for him according to your position.(واللہ اعلم)

 

Important travel

I saw that I go to a different city to study. Over there in a house and in the house there are 43 transgender. Their hair is long, thick and tall. They have tied their hair together. I ask them what you use on your hair. They tell me the name of some weeds. Out of them one transgender has hair a bit white from front. I tell them that for now I am going at this time. Then one of them asks me to stay. He tells me that in his house nobody leaves our house without having tea. He has a utensil for making tea in his hand. Then I look outside the gate of their house and over there my younger cousin is standing. I ask her to accompany me to my house. She says dear elderly cousin my sister and mom have also gone inside along with her sister in law for doing prayer. They had come earlier as well but they had a daughter‘s birth in house.(sawera, Banu)

Interpretation:According to your dream there is a hint that you will soon do an important travel which will become a reason for acquiring blessings and godly consents. Although some people will try to create tensions for you but God will protect you (واللہ اعلم)

 

The stones of date:  Me and my sister are crossing a road, it seems as if we are picking up date stones from there and suddenly we come across a railway track. We find red diamonds. I keep on going ahead and I find blue diamond’s there. I tell my sister but she does not pay attention. Then I think to myself may be these are diamonds which belong to possession of snakes. So I look here and there to find any snakes but I don’t see them. So in this way many times the track show up and I keep on picking up diamonds.(Sofia, Lahore)

Interpretations: According to your dream there is a hint that you will be going to multiple places for acquiring knowledge. You will find knowledge, talent and respect everywhere. You should recite 21 times (یَاعَلِیْمُ) after every prayer . God knows better.

 

Husband’s care free situation

I saw that there is a pigeon in a cage and someone says it is your brother’s bird. The parrot gets out of cage I catch it and put him inside but it gets out again. This happens two or three times. Someone says you will not be able to catch it but I grab it and put it inside. Then I look out of the window and there are a lot of parrots and over there one of the brothers holding a big wood, who is a relative. Then I saw one parrot which is inside the cage, I am feeding it tomato and red spice. (Shaista, sahiwal)

Interpretation: According to the dream, there is a hint that your future husband to be, he would not even care about homely affairs. However you should recite Surah Furqan,  verse no 474 and pray after every prayer. (واللہ اعلم)

 

Congrats on your marriage

I did a spiritual guidance istikhara on the marriage about which I like and what I saw was that the person whom I love, he called my sisters and friends and talks about the settling marriage and in this way the marriage gets done. So now I am getting married. I am wearing a green dress and I am getting ready but now I am tense. My sisters console me that he will not deceive you. After sometime my brother comes with the marriage agreement and the sign have already been done. Then I sign on it also. Then there is a cheer that congratulation on your marriage. When we bring him home and my maternal and paternal aunty say that the boy is already married and my mom says so what if he is, after all it is the mutual choice of both.(R Rawalpindi)

Interpretation: According to your dream there is a hint that by the will of God there is a hint that where you want you will certainly get married there however it will take some time. (واللہ اعلم)

 

Good situation

I saw that my late husband came and he is wearing a white dress. His teeth were sparkling. He grabs my hand and takes us in the room in which we used to live. But I don’t feel the grip of his hand. He says I missed it. So I thought I should come and meet you. I tell him, that wait here I will eat and then come. In the front room a woman is sitting with a lot of utensils and food. My husband’s sister daughter brings baked potato and food. My husband’s mother and sister’s daughter is sitting with my husband. I ask my husband to come and eat with us. But he signals at the potatoes that I never used to eat so much food. Now I eat a lot. I say that you should eat a bit. I ask him when you used to eat a bit then you used to get congestion after eating a bit so this would be the case now. But he says no I am fine now. In this instance my sister in law opened the door and my husband vanished. (Seen, place unknown)

Interpretation: According to your dream that there is a hint that your late husband is in a very good situation after his death however you should keep on sending blessings of your prayers according to your possibility. By the will of God there will be expansion of wealth. (واللہ اعلم)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 356 reviews.