اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر34:خواتین کی اسلامی زندگی کے سائنسی حقائق:
عالم میں مردوں سے زیادہ خواتین ہیں یہ وہ مظلوم طبقہ ہے جو ماں‘ بیوی‘ بیٹی اور بہن کی شکل میں ہروقت مرد کی خدمت گزاری میں لگارہتاہے۔سوال یہ ہے کہ جس طرح مرد اپنی قبر اورآخرت سنوارنے اور بنانے کیلئے کوشاں وساعی ہیں کیا انہوں نے عورتوں کی بھی فکر کی۔خواتین کیوں نہیں چاہتیں کہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام حاصل ہو کیا جنت صرف مردوں کیلئے ہے‘نہیں ہرگز نہیں!یہ کتاب خالص خواتین کیلئے ہے۔ اس کتاب کی تیاری میں جن کتب و رسائل سے مدد لی گئی ان کے نام درج ذیل ہیں:۔ قرٓآن مجید۔ احادیث کتب۔ مواعظ شیخ انجینئر نقشبندی۔ اسوہ رسول اکرم ﷺ۔ معمولات نبویﷺ۔ پاکستان ٹائمز۔ ہفت روزہ تعمیر۔ اسلام اور عصر رواں۔ زندہ رہنا سیکھئے۔ اسلامی طرز معاشرت اور ماہرین۔ رہبر زندگی۔ سفرنامہ ابن بطوطہ۔ تصورات اسلام۔ میثاق۔ اسلام اور مستشرقین۔ عربین میڈیسن۔ فارن ہسٹری آف میڈیکل۔ روزنامہ پرتاب بھارت۔ چائلڈ کئیر فار یونیورسل۔ دی لائف اینڈ ٹیچنگ آف محمدﷺ۔ اردو ڈائجسٹ۔ پیورہسٹری آف دی پامیلا چرچل۔ ٹائمز آف انڈیا۔ ریڈرز ڈائجسٹ۔ خاتون اسلام۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔(ایڈیٹر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں