محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اکثر کچھ الٹا سیدھا کھانے سے یا زیادہ کھانے کی وجہ سے پیٹ خراب ہوجاتا ہے اور دست لگ جاتے ہیں‘ لوز موشن کا مسئلہ ہوجاتا ہے اور بار بار واش روم جانا پڑتا ہے اور کبھی اسوقت گھر میں کوئی دوائی بھی نہیں ہوتی تو اس کا ایک آسان سا حل ہے کہ رَس یعنی ’’پاپے‘‘ لے کرکھالیں‘ دودھ یا چائے کے ساتھ نہیں بالکل سادہ اکیلے خشک کھالیں‘ اسی سے موشن ٹھیک ہوجاتے ہیں اگر کے بعد بھی ضرورت محسوس ہوتو دوبارہ یہی ٹوٹکہ آزمائیں۔ اکثر دوبارہ کھانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ آرام آنے پر حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم ‘ادارہ عبقری اور مجھے اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔ (حمیرا‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں