محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میںاس وقت دبئی میں کام کررہاہوں‘میرے دل میں کچھ باتیں ہیں جو میں عبقری قارئین سے شیئر کرنا چاہتا ہوں‘ باتیں یہ ہیں کہ لوگ یہاں دبئی آکر گمراہ ہوجاتے ہیں اور اپنی دین اور دنیا دونوں ہی برباد کربیٹھتے ہیں‘میں نے ایسے لوگ یہاں فاقے زدہ اور سڑکوں پر دھکے کھاتے دیکھے ہیں‘ خدارا جب بیرون ملک جائیں تو صرف اپنے مقصد پریعنی رزق حلال کمانے پر نگاہ رکھیں نہ کہ گمراہ ہوجائیں۔میں جب دبئی آیا تو ایک عرصہ تک گمراہ رہا‘ میرے گھر فاقے شروع ہوگئے‘ پھر میرے مالک نے ذی الحج کی رات کو ہدایت نصیب فرمائی‘ اللہ سےخوب رو رو کر معافی مانگی‘ نماز کا پابند بنایا۔ اب عالم یہ ہے کہ دن کا کافی حصہ مالک کی یاد اور توبہ میں گزرتا ہے۔ دبئی آنے سے پہلے میڈیکل ہوتا ہے‘ میں نے پرائیویٹ میڈیکل کروایا تو میری چھاتی پر نشان نظر آئے‘ ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ ٹی بی کے نشان ہیں‘ میں بہت پریشان ہوا‘ فجر کی نماز سے پہلے روزانہ سورۂ یٰسین پڑھ کر اللہ کے حضور دعا کرتا‘ اللہ نے دعا قبول فرمائی‘ جب اس دن میڈیکل ہوا تو میری رپورٹ کلیئر آگئی اور مجھے ویزہ مل گیا۔ (شہزاد شوکت‘ دبئی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں