Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کے طبی اور روحانی سوال‘صرف قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

میرے دو مسائل:محترم قارئین السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے ہاتھ اور پاؤں سن رہتے ہیں‘اس کے علاوہ میری شادی کو پندرہ سال ہوچکے ہیں اور مجھے سرعت انزال کی بہت زیادہ شکایت ہے۔ آپ میرے مسائل کا حل بتادیں‘ بڑی مہربانی ہوگی۔ (س،ح،م۔ چکوال)
جواب:محترم ہاتھ پاؤں کا سو جانے بظاہر کوئی مسئلہ نہیں‘ آپ صبح اٹھ کر کوئی ہلکی پھلکی ورزش ضرور کریں۔آپ کو کمزوری ہےاپنی غذا میں دودھ، مکھن ‘ اور تازہ پھلوں کا استعمال بڑھا دیں۔ غذا اگر ضروری اجزاء سے مکمل نہ ہو تو جسم میںسو جانے کا مرض پیدا ہو جاتا ہے۔سرعت کیلئے آپ بہروزہ خشک ، چنے بھنے ہوئے اور چھلکے سے پاک ہم وزن دونو ں کو باریک کر کے ایک چمچ صبح و شا م ہمراہ دودھ کے استعمال کریں۔ انشاء اللہ چند ہفتے استعمال کرنےسے آپ اس مرض سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا پاجائیں گے۔ (جمیل احمد‘کوئٹہ)
ہرنیا اور مہروں کا مسئلہ: محترم قارئین السلام علیکم! میرے دو مسائل ہیں۔ ایک تو دائیں طرف کا ہرنیا جس کی جالی پھٹی ہوئی ہے اور آنت فوطے میں اترتی ہے۔ دوسرا مسئلہ کمر کا ہے‘ میری کمر کا مہرہ نمبر تین اور ایک اپنی جگہ سے ہلے ہوئے ہیں۔ عرصہ تین سال سے تکلیف میں مبتلا ہوں۔ براہ کرم طبی اور روحانی علاج بتائیں۔ (مقصوداحمد‘ ملتان)
جواب:محترم بھائی!میں آپ کو ان بیماریوں سے نجات کیلئے نسخہ سے پہلے ایک وظیفہ بتاتا ہوں جو کہ بہت ہی تیربہدف ہے آپ صبح و شام اٹھتے بیٹھے وضو بے وضویَامَانِعُ لاکھوں کی تعداد میں پڑھیں۔ پھر کمال دیکھیں اورمہروں کے مسئلہ کیلئے آپ عبقری دواخانہ کا ’’کمر جوڑوں کا درد کورس‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں ‘ میرے بھائی کے مہرے ہلے ہوئے تھے اس کو ہم نے چھ ماہ یہ کورس استعمال کروایا اب الحمدللہ وہ بالکل ٹھیک چل لیتا ہے۔ ہرنیا کیلئے میرا آپ کو مشورہ ہے کہ آپ کسی ماہر سرجن سے رابطہ کریں۔(چوہدری انور حیات‘ گجرات)
خدارا! ہماری مدد کریں: میرا یہ خط قارئین کے نام ہے‘ اس کو پڑھ کر اس بیماری کا کوئی جسمانی اور روحانی حل بتائیں‘ میری سب سے چھوٹی بہن کو (S.L.E) یعنی Syrtemtic Lupus Erythematozus کی بیماری ہے‘ اس کو عام الفاظ میں ایس ایل ای لیوپس یعنی سوجن بھی کہتے ہیں یہ ایک Autoimmune بیماری ہے‘ جس میں ایک انسان کا دفاعی نظام متاثر ہوتا ہے‘ یہ بیماری جلد‘ جوڑ‘ گردے‘ بالوں کا اترنا‘ انتڑیوں میں انفیکشن‘ جوڑوں میں درد اور دیگر اعضاء پر اثرانداز ہوتی ہے۔ ہمارے جسم میں دفاعی نظام ہوتا ہے جو مختلف بیماریوں کے حملوں کے اثر زائل کرتا ہے لیکن اس بیماری میں یہ دفاعی نظام بگڑ کر اپنے اعضاء کے خلاف حیاتیاتی ذرات بنانا شروع کردیتا ہے اور جسم کے اعضا اور پٹھوں کو نقصان پہنچاتا ہے یہ بیماری ایک بہت ہی لمبے عرصہ تک اور سخت تکلیف دہ بیماری ہے‘ میری سب سے چھوٹی بہن بدقسمتی سے اس بیماری میں چھ ماہ سے مبتلا ہے۔ ہر طرف سے ہر جگہ سے علاج کروایا لیکن بجائے کم ہونے کے یہ بڑھتی ہی جارہی ہے پھر ہمیں کسی نے لاہور کے ایک بڑے ہسپتال کا بتایا کہ وہاں اس بیماری کا علاج کرتے ہیں وہ بھی صرف سٹرائیڈ سے وہ بھی ڈیلٹا کورڈل کی مقدار کو بہت زیادہ بڑھادیتے ہیں‘ ایک لمبے عرصہ سے جس سے سارا نظام متاثر ہوتا ہے‘ میری بہن اس خطرناک تکلیف کو برداشت کررہی ہے‘ ڈیلٹا کورڈل یعنی کارٹی زون جیسی ادویات کا ڈاکٹر بہت زیادہ استعمال کرواتے ہیں‘ جیسے جیسے مرض بڑھتاہے ویسے ویسے ادویات کا استعمال میں اضافہ کردیتے ہیں‘ جس سے معدے میں درد اور معدے کے امراض میں اضافہ ہوجاتا ہے۔قارئین! اگرآپ میں سے کسی کے پاس اس کا کوئی روحانی اور طبی علاج ہے تو ضرور بتائیں اس بیماری کے مبتلا لوگوں کیلئےشاید زندگی میں اجالا آپ ہی کی وجہ سے آجائے۔ (ایک دکھی بہن)
جواب:محترمہ! آپ کا خط پڑھ کر بہت دکھ ہوا۔ میں آپ کو ایک وظیفہ بتاتی ہوں۔ اس وظیفے کے بارے میں آپ کو صرف اتنا بتا دوں کہ میرے دیکھتے ہی دیکھتے ہی اس وظیفے سےکینسر کی آخری سٹیج پر پہنچے ہوئے مریض تندرست ہوئے ہیں۔ آپ ، آپ کے سارے گھر والے اور آپ کی بہن (اگر پڑھ سکتی ہیں) تمام حٰمٓ لَایُنْصَرُوْن اٹھتے بیٹھتے‘ وضو بے وضو‘ چلتے پھرتے ہر حالت میں لاکھوں کی تعداد میں پڑھیں اور تصور اپنی بہن کی اس بیماری کا رکھیں۔اس کے علاوہ آپ اپنی بہن کو عبقری دواخانہ کی درج ذیل ادویات کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔ اکسیرالبدن‘ فٹنس فولاد ٹانک اور خون افزاء ٹانک دی گئی ترکیب سے استعمال کروائیں۔
میرا سوال ضرور شائع کریں: محترم قارئین! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے اپنے ہاتھوں سے اپنے آپ کو خوب برباد کیا ہے‘ اب الحمدللہ میں اس عادت سے چھٹکارا پاچکا ہوں مگر بہت سی پیچیدہ بیماریوں کا شکار ہوچکا ہوں۔عنقریب میری شادی ہے مجھے کچھ مجرب طریقہ بتا کر میری اور مجھ جیسے اور نوجوانوں کی دعائیں سمیٹیں۔ چونکہ یہ رسالہ سب کیلئے ہے اس لیے میرا سوال ضرور شائع کریں۔ اللہ آپ پر دنیا اور آخرت میں کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین۔ (ا،ب‘ کمالیہ)
جواب:آپ پانچ وقت کی نماز ہرگز نہ چھوڑیں‘ اچھی صحبت اختیار کریں‘ صبح کی سیر ضرور کریں۔اپنی غذا پر خصوصی توجہ دیں۔آپ عبقری دواخانہ کی قوتی‘ معجون مراد اور کرنٹ مالش دی گئی ترکیب کے مطابق کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ میں خود یہ ادویات استعمال کرچکا ہوں لاجواب چیز ہیں۔ الحمدللہ! اب میں بالکل مطمئن ہوں۔ (ش،ش‘ اوکاڑہ)
گندم الرجی: میری بیٹی کی عمر اڑھائی سال ہے‘ اس کو گندم الرجی ہے‘ اس کیلئے اسے کسی کے کہنے پر سبز پودینے اور الائچی کا قہوہ بنا کر دے چکی ہوں لیکن اسے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اگر کوئی دوائی دوں توالٹی کردیتی ہے۔ میں سخت پریشان ہوں کیونکہ میری بیٹی روٹی کیلئے روتی ہے۔ براہ مہربانی کسی اللہ کے بندے یا بندی کے پاس اس کا کوئی علاج یا ٹوٹکہ ہو تو ضرور لکھ کر بھیجئے۔ (ک،ف)
جواب:بہن! آپ اپنی بیٹی کوعبقری دواخانہ کی ادویات ’’جوہرشفاء مدینہ‘ ٹھنڈی مراد اور روحانی پھکی ‘‘ تینوں سفوف مکس کرکےروزانہ کم از کم پانچ مرتبہ ایک چٹکی کھلا کر اوپر سے گھونٹ پانی پلا دیا کریں۔ انشاء اللہ چند ہفتوں کے استعمال سےآپ کی بیٹی بالکل ٹھیک ہوجائے گی۔ میں نے یہ ادویات بڑے بڑے امراض میں انتہائی کامیاب پائی ہے۔حیرت کی بات یہ ادویات ہیں بھی انتہائی سستی۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 318 reviews.