محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میں عبقری رسالہ پچھلے پانچ سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ عبقری میں دیا گیا مراقبہ گزشتہ چند سالوں سے مسلسل کررہی ہوں۔الحمدللہ! مراقبہ کی وجہ سے میرے بہت سے مسائل حل ہوئے اور ہورہے ہیں۔گزشتہ دنوں میں نے مراقبہ میں دیکھا ہے کہ دربار سجا ہوا ہے تمام درو دیور ایسے ہیں جیسے ان کے سر پر تاج ہو ہر طرف سفید دودھیا روشنی ہے‘ بڑا خوبصورت منظر ہے مجھے ایک شاہی دربار کے اندر لے جایا جاتا ہے‘ سب کے سروں پر تاج ہے محسوس ہورہا سب ہیں پھر تاج جیسی کرسی پر شہنشاہ دو عالم حضور نبی کریم ﷺ جلوہ افروز ہیں‘ محفل لگی ہوئی ہے میں فرش پر ادب سے بیٹھی ہوئی ہوں‘ شاید مجھے لگا کہ نبی کریمﷺ ہمیں مجھ کچھ کھانے کو پکڑا رہے ہیں پھر ایک دم وہیں بیٹھے منظر بدل کر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین والی محفل بن جاتی ہے ویسا مٹی کا فرش کھلی جگہ زمین پر میں بیٹھی ہوں اور اللہ رب العزت سے دعائیں مانگے جارہی ہوں۔نامعلوم کب میں نیند کی آغوش میں چلی گئی۔ماشاء اللہ اللہ نے مراقبہ کی بدولت اتنی بڑی ہستیوں کا دیدار کروادیا۔(والدہ، م)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں